تعارف خوش نویس، خوش قلم ، خوش گفتار، خوش کن شخصیت ’’ مہر رشید ‘‘ کو محفل میں خوش آمدید

محمد نعمان

محفلین
مہر بھائی واللہ آپ نے میرے من میں در آنے والے تمام جزبات کو الفاظ کا آہنگ دے دیا۔۔۔۔۔
اس محفل پر لکھے جانا والا ہر پیغام صرف الفاظ کا مجموعہ ہی نہیں ہوتا بلکہ لکھنے والے کے جذبات من و عن
روز روشن کی طرح عیاں ہوتے ہیں اور لفظ لفظ سے یو جھلکتے اور چھلکتے ہیں کہ اس کا اثر پڑھنے والے کے دل تک اتر جاتا ہے۔۔۔۔۔
آپ کے پیغامات پڑھ کر روح تک سرشاری اتر گئی اور آپ کے جذبات دل سے دل تک پہونچے۔۔۔۔۔
جیتے رہیئے اور محفل کی رونق بنے رہیئے۔۔۔
ارے باتوں میں میں تو خوش آمدید کہنا ہی بھول گیا۔۔۔بہت بہت خوش آمدید۔۔
اپنا مزید تعارف بھی کروا دیجے۔۔۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
السلام علیکم اینڈ ویری ویری خوش آمدید مھر رشید صاحب ۔ ۔۔ یقینا ہمارے پیارے مغل بھیا نے آپکے بارے میں جو کچھ بھی کہا آپ اس سے بھی بڑھ کر خوش مزاج ہونگے ۔والسلام
 

ساجد

محفلین
مہر رشید صاحب ، خوش آمدید۔
قبل از تحریر ہذا میرا آپ سے کسی قسم کا تعارف تو نہیں ہے لیکن اس دھاگے میں آپ کے بارے میں جو معلومات میسر ہیں ان کی روشنی میں یہ لگتا ہے کہ آپ کی آمد اردو محفل میں ایک بہت اچھی شخصیت کا اضافہ ثابت ہو گی۔
آپ کو " کوہ کے ونڈ چھوڑنے" کا کام تو بہت آسان ثابت ہو گا اور ہم اہلِ محفل ٹھہرے مشکل پسند اس لئیے آپ سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کے لئیے ہم لوگ یہ کام آپ کا دماغ کھانے سے شروع کریں گے۔ خاص طور پر مجھے تو اس کی بہت ضرورت ہے کہ میرے اپنے پاس یہ نعمتِ خداوندی بہت کم ہے۔ باقی اہلِ محفل کے لئیے اعلان ہے کہ جس جس کو جو کچھ چاہئیے وہ مہر صاحب سے رابطہ کر کے خوش آمدید بھی کہیں اور اپنی طلب ہیشگی بتا دیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی۔ :grin:
 
Top