خوش قسمت

ظفری

لائبریرین
کہا ایک لڑکے نے ایک لڑکی سے ۔۔۔
اگر تُم ایک لفظ کہہ دو تو میں دنیا کا ایک نہایت خوش نصیب آدمی بن جاؤں گا۔ کیا تُم مجھ سے شادی کروگی ۔ ؟
نہیں ۔۔۔۔ لڑکی نے جواب دیا
شکریہ ۔۔۔ یہی وہ “لفظ“ تھا ۔۔۔ لڑکا بولا
 

ظفری

لائبریرین
اسی حوالے سے ایک اور حاضر ہے ۔
“اگر تُم کو فریحہ پسند نہیں تھی تو پھر تُم نے اُس سے شادی کیوں‌کی۔“
دراصل اُس کے گھر والے میرے ساتھ بہت اچھی طرح پیش آتے تھے ۔ مجھے اُن کا شکریہ ادا کرنے کا یہی ایک طریقہ سمجھ آیا۔
:lol:
 

تیشہ

محفلین
میاں مر رہا ہوتا ہے بیوی سے کہا میری آخری خواہش پوری کر دینا اور میرے مرنے کے بعد کمال صاحب سے شادی کر لینا ،
بیوی نے کہا کیسی باتیں کرتے ہو کمال تو روز اول سے تمھارا سب سے بڑا دشمن ٹھرا ، پھر ایسے کیوں کہ رہے ہو ،
شوہر نے کہا ، یہی تو میں چاہتا ہوں مرتے مرتے اس سے پورا بدلہ لے لوں ، :p
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ ظفری۔ ویسے باجو کا بھی جواب نہیں۔ کتنی مزے کی بات لکھی ہے۔
بے بی ہاتھی
 

ظفری

لائبریرین
قیصرانی ۔۔ آپ بھی اس خاتون نامے میں شرکت کریں نا ۔۔۔ :wink:
ایک اور حاضر ہے ۔۔۔

“ ابو کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ تم ایک شاعر ہو ۔ “
“ اچھا ۔۔۔ اس کا مطلب ہے کہ اُن کو شاعری سے دلچسپی ہے ۔ ؟ “
“ نہیں ۔۔۔ دراصل اس سے پہلے اُنہوں نے جس لڑکے کوگھر سے اُٹھا کر پھینکنے کی کوشش کی تھی ۔ وہ باکسر تھا ۔ “


:lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
جب تک خواتین کےنزدیک نہ جاؤں، یعنی شادی نہ ہو، میں‌کیسے شریک ہو سکتا ہوں؟
بے بی ہاتھی
 

ظفری

لائبریرین
چھوٹا بچہ باہر سے آیا تو اُس کے ہاتھ میں سو کا نوٹ تھا۔
باپ نے فوراً پُوچھا “ یہ تمہارے پاس کہاں سے آیا۔ ؟ “
“ یہ مجھے گلی میں پڑا ملا ہے “ بچے نے جواب دیا۔
“ واقعی گلی میں پڑا ملا ہے ۔ ؟ تم سچ بول رہے ہونا ۔۔ ؟ باپ نے شکی لہجے سے پُوچھا۔
“ ہاں ابو ۔۔ آپ خود ہی جا کر دیکھ لیں ۔۔ ایک آدمی ابھی تک اسے گلی میں ڈھونڈ رہا ہے ۔ “
بچے نے معصومیت سے جواب دیا ۔
 

جیہ

لائبریرین
مجھے تو لگتا ہے کہ وہ آدمی آپ ہی تھے، اوتار میں سر جھاکر زمیں کو جو گھور رہیں ہیں آپ
 

ظفری

لائبریرین
ہاں میں ہی وہ آدمی ہوں جو ڈھونڈ رہا ہوں ۔۔۔ مگر سو روپے کا نوٹ تو نہیں ۔۔۔۔۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
اچھا یہ ُسنیں ۔۔

تمہارے شوہر کی اب طبعیت کیسی ہے ۔ ؟
مجھے تو شوہر سے نجات مل گئی ۔
تُم نے کوئی علاج بھی کیا ۔ ؟
اگرعلاج کرتی تو نجات کیسے ملتی ۔۔۔ !
 

ظفری

لائبریرین
ایک یہ بھی ہے ۔۔۔۔ :lol:

اسکول کی ٹیچر نے ایک بچے کی پروگریسیو رپورٹ میں اپنی یہ رائے قلمبند کی کہ ۔ “ کُند ذہن ہے ۔ مگر محنتی ہے ۔ مستقبل میں ایک اچھا شوہر ثابت ہوگا۔“

:idea:
 

ظفری

لائبریرین
ایک شخص بس اسٹاپ پر بس کا انتظار کررہا تھا مگر جو بھی بس آتی وہ بھری ہوئی ہوتی تھی ۔ اس طرح کافی دیر ہوگئی تو اُس شخص نے سوچا کہ اب اگر بس بھری ہوئی آئی تو میں اُس کے پیچھے دوڑتا ہوا گھر چلا جاؤں گا ۔ اتنے میں جو بس آئی وہ بھی بھری ہوئی تھی ۔ اُس نے بس کے پیچھے بھاگنا شروع کردیا اور ہانپتا کانپتا گھر پہنچ گیا۔ بیوی نے پسینے سے شرابور دیکھا تو پوچھا کہ یہ حالت کیوں ۔ ؟
“ آج میں نے پورے پانچ روپے بچائے ہیں ۔“ اور پھر اُس نے ساری کہانی سُنادی۔
بیوی نے ناراض ہو کر کہا “ ہا ئے ہائے ۔۔۔۔ آپ ٹیکسی کی پیچھے کیوں نہیں بھاگے ۔۔۔ اس طرح پُورے تیس روپے بچ جاتے ۔ “
 
Top