جی حاضر جناب!
ویسے ہم کو آپ نے وہاں سے یہاں بھیجا کہ جاؤ تعارف حاصل کرو ہمارا اب ہم پانچ صفحے پڑھ چکے اوپر سے نیچے تک لیکن تعارف کہیں نظر نہیں آ رہا ایں چہ چکر است؟
دوسرا وہاں
جہاں آپ کی دوست پر ہم نے گانے کے حوالے سے اعتراض کر رکھا ہے۔ وہاں ہم آپ کو صاحب سمجھ بیٹھے۔

لیکن یہاں آ کر تسلی ہوئی کہ ہمارا قصور نہیں اعجاز انکل جیسے جہاندیدہ لوگ بھی اشتباہ کا شکار ہوئے۔

تو پھر یہ تعارف کہاں ہے؟
حاضرین ہمیں جو خاتون نے تعارف پیش کیا ہے اس کے مطابق یہ کسی ملائکہ کی دوست ہیں۔
اس وزن اور اسی بحر میں ہم بھی تعارف پیش کیے دیتے ہیں کہ ہم شمشاد بھائی کے دوست ہیں۔

اور شمشاد بھائی کا اتنا تعارف ہی کافی ہے کہ وہ کسی کے دوست نہیں۔