خوشگوار لمحے۔۔۔۔۔

زیک

مسافر
مجھے تھیم پارکس میں رولر کوسٹرز ہی سب زیادہ پسند ہیں اور ان ہی کو ہمیشہ زیادہ وقت دیتا ہوں۔ دراصل مجھے انچائی سے کچھ خوف آتا ہے اس لئے ڈراپ زون جیسی رائڈ پر بیٹھتے پسینے چھوٹتے ہیں۔
لیکن میں زندگی میں کم از کم ایک بار CN Tower EdgeWalk ضرور کرنا چاہوں گا۔ :):):)
یہ کب شروع ہوا؟ جب میں ٹورانٹو گیا تھا اس وقت تو نہیں تھا۔
 

فہیم

لائبریرین
ابھی میں اپنا لیپ ٹاپ کھولے بیٹھی یہ سوچ رہی ہوں کہ کیا لکھوں میں؟؟​
میں تو سب سے کہہ رہی تھی کہ ڈیٹیل سے سب لکھوں گی کہ ہم کہاں گے ، کیسے انجوائے کیا اور کیا کیا لیکن ابھی میرے جیسی کم گو بندی کو سمجھ بھی نہیں آ رہا کہ لکھنا شروع کہاں سے کروں۔۔​
اتنا کچھ لکھ تو مارا، اس کے علاوہ اب کیا ڈیٹیل رہ جانی تھی بھلا :)
اور یہ بندی کو اپنے گم ہونے کی غلط فہمی کب سے ہوگئی:rolleyes:
وہ تو بندی بس تب تب ہوتی ہے جب کسی اہم کام میں لگی ہو :)
ایسے لگ رہا تھا کہ ساری دنیا نے شادی کرنے کا ڈیسائیڈ کر ہی لیا ہے۔۔ کوئی نہیں جو ہم سے سبق سیکھے۔۔ کہ شادی کرنا بڑا مشکل کام ہوتا ہے۔۔ اس کے بعد آپ کو ہر وہ کام کرنا ہوتا ہے جو آپ نہیں کرنا چاہتے اور سب سے بڑا کام جو ہے وہ دوسرے رشتہ داروں کی شادیاں اٹینڈ کرنا۔۔ ارے یہ بھی کوئی تک بنتی ہے کیا کہ دوسروں کو بھی سفر( suffer )کرنا دیکھیں۔۔ خیر کوئی بات نہیں۔۔ اگر ہم سفر( suffer )کر سکتے ہیں تو باقی کیوں نہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔۔ ۔۔۔​
یہ ساری دنیا میں، میں ابھی تک شامل نہیں ویسے :)
اور بندے/بندی کی خود شادی ہوجاتی ہے تو دوسروں کی شادیوں سے کیوں بھاگنے لگتے ہیں یہ:rolleyes:
تیمور نے کہا کہ چلو ایک دن آوٹنگ کر رکھ لیتے ہیں اور سب چلتے ہیں۔۔ اور اس "سب" کو سن کر تو میری حالت بری کہ امی جی نے کہنا ہے کہ مہمانوں کو بھی ساتھ لے چلتے ہیں۔​
ہائےےےےےےےےےے​
کیا ہوتا اگر واقعی سب ساتھ چلے گئے ہوتے:eek:
پھر میمی نے انجوائے تو کیا ہی کرنا تھا بس پوری پکنک میں منہ پھلائے رکھنا تھا:sick:
چلو بچت ہوگئی سب کی طرف سے تو :)
اب اس خوشی میں بتاؤ کیا کھلارہی ہو :)
میں نے جلدی سے ایک پلاننگ کی اور تیمور سے کہا ذرا سوچیں کیا آپ کا دل کر رہا ہے سب کو ساتھ میں لے جانے کا اور وہ بڑے خراب ہیں۔۔ بولے "ہاں تو کیا ہوا۔ مزہ آئے گا ناں" میں نے کہا ٹھیک ہے آپ سب جاؤ۔۔ میں گھر میں انجوائے کرتی ہوں پھر میں ان کو بلیک میل کرنے میں کامیاب ہو گئی​
ہاں ان کاموں میں تو ویسے ہی تمہارا دماغ بہت دوڑتا ہے۔​
پلاننگ پلس بلیک میلنگ:rolleyes:
آخر ہو نہ پوری کی پوری چالاکو ماسی:ROFLMAO:
میں تیمور کو رائیڈز پر جاتے دیکھتی رہوں گی اور خوش ہوتی رہوں گی پر مجھے کیا پتا تھا کہ "نہیں بچوں ں ں ایک جگہ اپنی مرضی چلا لی اور دوسری جگہ نہیں چلنی والی"​
اور یہ جیجو نے بلیک میلنگ کا پورا پورا بدلہ لے لیا:rollingonthefloor:
اب مجھے بھلا کوئی ایک بات کا جواب بتائے کہ "کیا کوچ میں باتیں کرنا منع ہوتا ہے" نہیں ناں، مجھے پتا ہے لیکن پتا نہیں ہمارے انہوں ہمیں ہر پانچ منٹ بعد ریمائینڈ کروا رہے تھے کہ "ہم اپنی کار میں نہیں ہیں، کوچ میں ہیں۔" اور میں ان کو ایک دفعہ پھر گھور کر دیکھ کر دوبارہ شروع ہو جاتی کہ کیا ان کو نہیں پتا کہ مجھے پتا ہے یہ کوچ ہے کوئی کار نہیں۔۔ پر نہیں جی میاؤں جی کو ہمیں بس بار بار بتانے کا شوق ہو رہا تھا۔۔۔​
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہم سروس اسٹیشن پر پہنچے۔۔ کچھ لوگ کافی لے رہے تھے اور کچھ لوگ کولڈ ڈرنکس۔۔ اب مجھے یہ ڈیسائیڈ کرنا مشکل لگ رہا تھا کہ میں کافی پئیوں یا آئسکریم کھاوں اور ادھر سے آوازیں آنا شروع کہ کوچ میں واپس جانے کا ٹائم ہو گیا ہے صرف پندہ منٹ کی بریک جو تھی اور تیمور بار بار کہے جا رہے تھے کہ ارے ڈیسائیڈ کیا کل کرنا ہے تمہیں۔۔ پھر وہی ہوا جو مجھ جیسی عقلمند بندی کو کرنا چاہیے تھا کہ ایک ہاتھ میں کافی اور ایک ہاتھ میں آئسکریم۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی​
پھر کہتی ہو کہ میرا گلہ خراب ہورہا ہے:)
رائیڈز کو تو دور سے دیکھ رہی تھی اورمیرا دل کانپ کانپ رہا تھا اور سوچے جا رہی تھے۔۔ ہائے اللہ تیمور مجھے رائیڈز پر جانے کو نہ کہیں۔۔​
کیسے کانپ رہا تھا دل بھلا :)
ڈسکو ڈانس کررہا تھا یا پھر بھنگڑا ڈال رہا تھا:ROFLMAO:
ابھی ہم لوگوں نے سیٹ بیلٹ باندھا۔۔ میرا رونا اسٹارٹ۔۔ "تیمور! مجھے نہیں جانا اس پر۔۔ مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے۔۔ آپ اس سے بولو ناں کہ مجھے نیچے اترنا ہے" اور تیمور بس یہی کہہ جا رہے تھے کہ کچھ نہیں ہوتا بس آنکھیں بند کرو اور چیخنا شروع کر دینا جب ڈر لگے تو۔۔۔ بہت مزہ آئے گا۔۔ اور بس جب وہ رولر کوسٹر چلا تو ایک لمحہ کو مجھے ایسے لگ کہ بس جی آخری سانس ہے۔۔ بیکا ز آئی فیلٹ دیٹ آئی اسٹاپ بریدنگ۔۔لیکن اس کے بعد جو میں نے چیخنا شروع کیا تو بس ۔۔۔ بقول تیمور کے ۔ "تمہاری چیخیں سن کر تو سب خاموش ہو گئے تھے۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی"​
اس لحمے کی تو ویڈیو ہونی چاہیے تھی سچ میں:ROFLMAO:
بس جی! آخر کار ہم نیچے اترے اور اس کے بعد ایک اور پھر ایک اور، اور پھر سے ایک اور۔۔۔​
یعنی پھر مزے لگ گئے :)
سب سے زیادہ ڈر جو مجھے لگا وہ اس سے تھا​
url
اس والی پہ تو سانس لینے کا ٹائم ہی نہیں ملا۔۔ آہستہ آہستہ یہ اوپر جاتا ہے۔۔ اور پھر ایک پوز آتا ہے۔۔ جو کچھ سیکنڈز کا ہوتا ہے لیکن وہ چند سیکنڈز مجھے تقریبا٘ دس منٹ لگے اور پھر کیا ہوا۔۔ اوئی ایک دم سے ایسا لگا جیسے کسی نے اوپر سے دھکا دے دیا ہو۔۔ آئی کین جسٹ ریمببر۔۔ خوف کی وہ کیفیت۔۔۔​
اس کے بعد جو اپنی تصویریں دیکھیں تو خود پر ہنسی آ رہی تھی ہر تصویر میں ، میرا منہ کھلا ہوا تھا اور میں نے تیمور کو ایک تصویر بھی لینے نہیں دی کیونکہ گھر میں جو مذاق بننا تھا ۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی​
میرا بھی بڑا دل کررہا ہے یہ رائیڈ لینے کو لیکن یہ میرا نہیں خیال یہاں دستیاب ہو :)
ویسے اس رائیڈ کے بعد دل صاحب کا کیا حال تھا :)
اور ایک تصویر تو لے ہی لینی تھی کم از کم:-P
تیمور کے بس میں ہوتا تو وہ تو کھائے بغیر ہی لگے رہتے پر ناں جی میں نے ان کو کہہ دیا کہ​
مجھے بھوک لگ رہی ہے۔۔ پھر ہم نے کھانا کھایا اور بپمر کارز پہ جا کر کھانا ہضم کیا ۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔​
اس کے بعد واٹر رائیڈز، رولر کوسٹرز اور ایون بچوں والی رائیڈز بھی نہیں چھوڑی ہم نے۔۔۔ ۔۔​
واٹر رائیڈز پہ تو دو دو بار گئے اور ہر بار پہلے سے زیادہ انجوائے کیا۔۔ اس دوران ہم نے آئسکریم بھی کھائی، کافی بھی پی، اور دونوں ایک بار پھر ساتھ میں۔۔ تیمور ہم سے ذرا دور ہو کر بیٹھے تاکہ کسی کو لگے ناں کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔۔ ہی ہی ہی ہی اور میں دور دور سے بھی ان کو آواز دے کر باتیں کرتی رہی کہ سب کو پتا چلے کہ اس پاگل کے ساتھ وہی ہی ہیں۔۔۔ ہی ہی ہی​
چلو ان رائیڈز کا ایک فائدہ تو ہوا کہ تم کو بھوک تو لگی :)
اور کیسے آوازیں دے کر باتیں کرتی رہیں،​
"اجی سنتے ہوووووووووووووو​
میں کیا کہہ رہی تھی کہ مجھے بہت ت ت ت ت مزہ آیاااااااااا۔​
آپ کو آواززززززززززز تو آرہی ی ی ی ہے نہ۔"​
اور جیجو بس ہکا بکا بیٹھے تمہاری شکل ہی تک رہے ہونگے کہ یہ لڑکی کبھی خاموش نہیں بیٹھ سکتی:laugh:
اس کے بعد واپسی پہ تیمور نے ہمیں سروس اسٹیشن پر اترنے نہیں دیا، خود ہی جا کر کافی لے آئے۔۔ گھر پہنچنے کے بعد میں تو بنا چینج کیے جو سوئی تو دوسرے دن صبح جاگی۔۔۔​
ہوں نہ آخر سستی کی ماری،​
ورنہ گھر آکر تو تم نے سب کو اپنی کارناموں کی تفصیل بتانی تھی پہلے کہ دیکھو​
میں کتنی بہادر بن گئی ہوں :)
ایک بہت ہی خوبصورت دن۔۔۔ وہ ساری چیزیں جن سے ہمیں بہت ڈر لگتا ہے۔۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تو ہم کر ہی نہیں سکتے۔۔ لیکن صرف کسی ایک اپنے کا ساتھ ہم کو اتنا بہادر بنا دیتا ہے کہ ہم سب کچھ کر لیتے ہیں۔۔۔​
سہمے سہمے مگر بہت خوشگوار لحموں کے ساتھ ایک بہت ہی خوبصورت دن :)
اور دوسری بات تو اتنی لاجواب کہ ان پر کمنٹ کے لیے اچھے الفاظ نہیں مل سکے :)
 

تعبیر

محفلین
تھنکس مقدس یہاں بلانے کے لیے
آپ نے اتنا خوب لکھا ہے نا کہ اگر میں خود رولر کوسٹر پر نا بیٹھی ہوتی نا تو بے اختیار دل کرتا کہ کاش میں بھی بیٹھوں
جب تک میں نے یہ رائیڈ نہیں لی تھا نا تو لوگوں کی چیخ و پکار سن کر سوچتی تھی کہ انکا کیا دماغ خراب ہے یا ایکسائٹمنٹ ہی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ خوشی سے چیخیں ماری جاتی ہیں :p
اف توبہ خود بیٹھنے کے بعد اب میں یہ کہتی ہوں کہ اللہ جی یہ چیخیں مار کیسے لیتے ہیں کیوں کہ میری تو گھگی بندھ گئی تھی اورآواز ہی نہیں نکل رہی تھی
میں نے توآانکھیں بند کی ہوئی تھیں اور اپنے مسٹر کا بازو اتنی سختی سے پکڑا تھا کہ انگلیوں کے نشان تو بن ہی گئے ہونگے :)
 
Top