خود احتسابی

محمد فہد

محفلین
خود احتسابی آپ کو اپنے اندر کی غلاظت سے یا اچھائیوں سے روشناش کراتی ہے پہچان کرواتی ہے
مگر ہم میں سے اکثر جانتے ہیں کہ ہمارے اندر سے اتنا تعفن اٹھ رہا ہے جلن، حسد، بغض، رشوت، چوری، جھوٹ، بہتان، ڈاکہ حق چھیننا پتہ نہیں کون کون سی غلاظتیں ہیں جنکی بدبو ہمیں اپنے سینے میں جھانکنے نہیں دیتی تو ہم کیا کرتے ہیں کہ اس اندر کے تعفن کو چھپانے کے عبادت والا چاندی کو ورق چڑھاتے ہیں جو دنیا کو نظر آئیں ایسی نیکیوں کی خوشبو سے اپنے اندر کی بدبو کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

بظاہر دھوکہ دنیا کو دے رہے ہوتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم خود کو چیٹ کر رہے ہوتے ہین جب تک آپ اپنے من کے اندر سے میل نہیں نکالے گئے آپ کبھی بھی پاک نہیں ہونگے پہلے اپنی خود احتسابی کریں بڑائیوں سے خود کو پاک کریں تاکہ سچی عبادت کی لذت آپ کو نصیب ہو
اللہ ہمیں سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔۔آمین ۔۔۔۔
 
Top