خواتین اور مردوں کو ایکد وسری کی کونسی عادتیں پسند نہیں

زین

لائبریرین
خواتین اور مردوں کو ایک دوسری کی کونسی عادتیں پسند نہیں ہوتیں؟؟؟؟
یہ سوال ایک ٹی وی شومیں پوچھا گیا تھا ۔
 
زین

لائبریرین
مجھے مردوں اور لڑکوں کی راہ چلتی خواتین اور لڑکیوں کو دیکھنا
اور
لڑکیوں کے نخرے پسند نہیں
 
ماوراء

محفلین
عادتوں کا تو علم نہیں۔۔۔لیکن مجھے وہ لڑکے بالکل بھی اچھے نہیں لگتے جو کانوں میں بالیاں اور گلے ، بازو میں کوئی زنجیر نما چیزیں پہن کر بڑے فخر سے گھوم رہے ہوتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایسے لڑکے جن کی پتلوں کے پائنچے پیروں کے نیچے آ رہے ہوتے ہیں اور ایسی لڑکیاں جن کے پائجامے ٹخنوں سے اوپر چڑھے ہوتے ہیں، الٹا ہی حساب ہو گیا ہے۔ اللہ ہی انہیں ہدایت دے۔
 
طالوت

محفلین
مردوں نے خواتین کے بارے میں اور خواتین نے مردوں کے بارے میں بتانا ہے مگر یہاں تو گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے ۔۔۔

خواتین میں ، نخرے کرنے والیاں ، اترانے والیاں ، جھوٹیاں ، چونے کی کوچی منہ پر ہر وقت پھیرے رہنے والیاں ، شوخ رنگ کی لپ اسٹک لگانے والیاں ، بجنے والے زیورات پہننے والیاں ، چغلی کھانے والیاں ادھر کی ادھر لگانے والیاں ، شک کرنے والیاں ، بات کا بتنگڑ بنانے والیاں ، ٹرٹر کرنے والیاں اور بےجا بےہودہ فیشن کر والیاں سخت ناپسند ہیں
وسلام
 
زینب

محفلین
طالوت صاحب(صاحب کہنے کو دل تو نہیں کر رہا تھا) کچھ اپنی برادری کے بارے میں‌بھی فرما جاتے۔۔۔۔
 
زینب

محفلین
خواتیں میں‌مجھے وہ اچھی نہیں لگتیں جو اپنی عمر اور بھری بھرکم صحت کا خیال کیے بنا ہر نئے فیشن میں‌ٹانگ آڑاتی ہیں دوسری اپنوں کو اپنوں سے جدا کرنے والی۔مردوں میں مجھے خواتیں جیسی حالت اپنانے والے اچھی نہیں لگتے اوچھی قسم کی شرٹس پہنیں بٹن کھلے زیورات۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ پہنے ہو۔۔۔چھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرد کو تو بس رعب والا ہونا چاہیے ڈیسنٹ۔کوئی بات کہے تو ماننے کو دل بھی کرے ہی ہی ہی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مردوں نے خواتین کے بارے میں اور خواتین نے مردوں کے بارے میں بتانا ہے مگر یہاں تو گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے ۔۔۔

خواتین میں ، نخرے کرنے والیاں ، اترانے والیاں ، جھوٹیاں ، چونے کی کوچی منہ پر ہر وقت پھیرے رہنے والیاں ، شوخ رنگ کی لپ اسٹک لگانے والیاں ، بجنے والے زیورات پہننے والیاں ، چغلی کھانے والیاں ادھر کی ادھر لگانے والیاں ، شک کرنے والیاں ، بات کا بتنگڑ بنانے والیاں ، ٹرٹر کرنے والیاں اور بےجا بےہودہ فیشن کر والیاں سخت ناپسند ہیں
وسلام

:haha:

والیاں :)
والیاں
والیاں ، والیاں ، والیاں ، والیاں
والیاں ، والیاں

:)
 
طالوت

محفلین
خواتین اور مردوں کو ایک دوسری کی کونسی عادتیں پسند نہیں ہوتیں؟؟؟؟
یہ سوال ایک ٹی وی شومیں پوچھا گیا تھا ۔

طالوت صاحب(صاحب کہنے کو دل تو نہیں کر رہا تھا) کچھ اپنی برادری کے بارے میں‌بھی فرما جاتے۔۔۔۔

ان دو تحریروں کو لکھنے والے اور "مفید" پوسٹ پر شکریہ ادا کرنے والے ان دونوں کو ذرا غور سے پڑھ لیں تو جواب مل جائے گا۔۔
وسلام
 
مردوں نے خواتین کے بارے میں اور خواتین نے مردوں کے بارے میں بتانا ہے مگر یہاں تو گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے ۔۔۔

خواتین میں ، نخرے کرنے والیاں ، اترانے والیاں ، جھوٹیاں ، چونے کی کوچی منہ پر ہر وقت پھیرے رہنے والیاں ، شوخ رنگ کی لپ اسٹک لگانے والیاں ، بجنے والے زیورات پہننے والیاں ، چغلی کھانے والیاں ادھر کی ادھر لگانے والیاں ، شک کرنے والیاں ، بات کا بتنگڑ بنانے والیاں ، ٹرٹر کرنے والیاں اور بےجا بےہودہ فیشن کر والیاں سخت ناپسند ہیں
وسلام

یعنی خواتین کی اکثریت ناپسند ہے ۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ "والیاں" نے ان پر خاصی ریسرچ کی ہو، تبھی تو یہ ان سے بیزار ہیں۔
 
طالوت

محفلین
خواتین اور مردوں کو ایک دوسری کی کونسی عادتیں پسند نہیں ہوتیں؟؟؟؟
یہ سوال ایک ٹی وی شومیں پوچھا گیا تھا ۔
سوال یہ ہے کہ مردوں کو خواتین کی اور خواتین کو مردوں کی کون سی عادتیں پسند نہیں ، نہ کہ سوال یہ ہے کہ مردوں کو مردوں اور خواتین کی ، اور خواتین کو خواتین اور مردوں کی کونسی عادتیں ناپسند ہیں ۔۔۔۔
مردوں نے خواتین کے بارے میں اور خواتین نے مردوں کے بارے میں بتانا ہے مگر یہاں تو گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے
یہی کچھ میں نے یہاں بھی کہا تھا ! اسی لیئے صرف خواتین کی ناپسندیدہ عادات بیان کیں تھیں ۔۔۔
طالوت صاحب(صاحب کہنے کو دل تو نہیں کر رہا تھا) کچھ اپنی برادری کے بارے میں‌بھی فرما جاتے۔۔۔۔
آپ دل کی مانا کیجیئے جو چیز ہو اسی پہ بھروسا کرنا چاہیئے ۔۔۔
جواب تو مل گیا لیکن کچھ مبہم سا ہے
یقیننا اب تو مبہم نہیں ہو گا :rolleyes:
آپ کا جواب پڑھ کے تو لگتا ہے کہ ان ۔۔""۔والیاں"" پے اپ نے کافی ریسرچ کی ہے:grin:
پہلی بات آپ سمجھیں نہیں اور دوسری چھیڑنے جا رہی ہیں۔۔
اور شمشاد تو ویسے بھی بھیڑ چال والا کام کر رہے ہیں ۔۔۔۔
وسلام
 
زین

لائبریرین
طالوت بھائی !
آپ نےبہت اچھے طریقے سے سمجھایا
ویسے غلطی ابتداء میں ، میں نے کی تھی کہ میں نے اپنی نظڑرسے مردوں اور خواتین کی دونوں کی نا پسندیدہ عادتوں کے بارے میں بتایا
میرے خیال سے زینب بہن نے اس وجہ سے آپ سے اپنی برادری کے بارے میں کچھ کہنے کو کہا
 
تعبیر

محفلین
ایسے لڑکے جن کی پتلوں کے پائنچے پیروں کے نیچے آ رہے ہوتے ہیں اور ایسی لڑکیاں جن کے پائجامے ٹخنوں سے اوپر چڑھے ہوتے ہیں، الٹا ہی حساب ہو گیا ہے۔ اللہ ہی انہیں ہدایت دے۔

ہاہاہا جبپاکستان مین ہم ایسی لڑکیاں دیکھتے ہیں تو انہین شرمندہ کرنے کو کہتے ہیں کہ ہٹ جاؤ ہٹ جاؤ راستے سے یہ مسجد میں نماز پڑھنے جارہی ہیں :laugh:

طالوت صاحب(صاحب کہنے کو دل تو نہیں کر رہا تھا) کچھ اپنی برادری کے بارے میں‌بھی فرما جاتے۔۔۔۔

:laugh: :laugh: :laugh: کھی کھی کھی

ان دو تحریروں کو لکھنے والے اور "مفید" پوسٹ پر شکریہ ادا کرنے والے ان دونوں کو ذرا غور سے پڑھ لیں تو جواب مل جائے گا۔۔
وسلام

اسی لیے مین نے جان کر شکریہ نہیں کیا :laugh:
ویسے اپ کو تو یہ بتانا چاہیے تھا کہ آپ کو عورتوں میں کیا اچھا لگتا ہے ;) ویسے کچھ اچھا بھی لگتا ہے کہ نہیں :rolleyes:
 
جہانزیب

محفلین
مجھے کچھ عادتیں‌ پسند نہیں‌ ہیں، لیکن عادتوں‌ میں‌ والیاں‌ اور والے کہاں‌ سے آ گیا؟‌ بری عادت لڑکے اور لڑکی میں‌ یکساں‌ ہو سکتی ہے ۔
مجھے سستی پسند نہیں، کیونکہ میں‌ خود انتہائی سست ہوں، آج کا کام کل پر ٹال دیتا ہوں‌ اور بعد میں‌ اپنے آپ کو کوسنے دیتا ہوں‌ ۔ میں‌ اتنا سست ہوں‌ کہ اب لوگ میری مثالیں‌ دینے لگ گئے ہیں۔
 
Top