خلیل الرحمان قمرنے ٹی وی پر براہ راست ماروی سرمد کو گالی دیدی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد سعد

محفلین
محمد سعد ہمارے بھائی ہیں۔ اگر انھیں ہمارے بارے میں کوئی غلط فہمی ہے تو ہم کراچی سے "اڑ" کر ان کے شہر جا کر انھیں منانے کو تیار ہیں۔
بس ہمارے ریٹرن کرائے اور قیام و طعام کا انتظام میزبان کے سر ہو گا۔
یعنی لوپ ہول موجود ہے کہ میزبان کوئی اور ہو۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
محمداحمد

لائبریرین
کچھ سمجھا نہیں بھیا۔

ہم یہ کہہ رہے تھے کہ یہ دھاگہ تو اپنے منطقی یا غیر منطقی انجام کو پہنچ گیا ہے (تقریباً) تو آپ کچھ نئے نئے اور مزیدار دھاگے کھول لیجے ۔

اور

آج کل جو نئے محفلین آئے ہیں محفل میں اور اس دھاگے میں کافی سرگرم ہیں اُنہیں بھی اُن نئے دھاگو ں میں بلا لیجے۔ :)
 
عدنان عمر

ہاں یہ تو ہے۔ ویسے ہمارا مشورہ ہے کہ یہ کام بھی آپ ہی کر ڈالیں، ہم نہ جانے کب بحر الکاہلی سے نکلیں۔:)
 
ویسے یہ کون لوگ ہیں:
زیدی، فہد مقصود

آتے ہی دھنا دھن شروع ہوگئے۔۔۔
اقتباس لینا، ٹیگ کرنا، لنک بنانا سب منجھے ہوئے کھلاڑیوں کے مافق کرنے لگے۔۔۔
آئے بھی آگے پیچھے ایک ساتھ ہیں۔۔۔
ضرور کوئی بات ہے!!!
:surprise::surprise::surprise:

بدگمانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ہمیں آپ سے اختلاف کرنے کے لیے خدانخواستہ آپ کو کافر قرار دینے کی ضرورت نہیں۔ جو کفریہ عقائد رکھے گا وہ خود ہی کافر ہو جائے گا، چاہے ہمیں نہ بھی بتائے۔
ترکِ اسلام اور کفر کا الزام تو ان لوگوں پر لگتا ہے جو شیطان کی تعلیمات کو اسلامی تعلیمات کہہ کر پھیلاتے ہیں، اور جب ان کی منافقت ظاہر کی جائے تو بجائے اپنے موقف کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کرنے کے، شیطانی تعلیمات کو اسلامی چولا پہنانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
اور ہاں، ایک بات کان کھول کر سن لیں، میں نے اپنے کسی مراسلے میں کافر تو دور کی بات، آپ کو فاجر و فاسق بھی نہیں لکھا، نہ میری ایسی نیت ہے۔ اس لیے میرے پیارے بھائی، آپ ہم سے بدگُمان نہ ہوں۔

جاسم محمد

محفلین
جس طرح امت مسلمہ ایک ہوتی ہے اسی طرح لبرل، ملحد، سیکیولر، کمیونسٹ، سوشلسٹ وغیرہ وغیرہ اوپر نیچے کے کچھ فکری اختلافات کیساتھ ایک امت ہوتے ہیں خاص طور پہ جب انکے مدمقابل فریق "اسلام" ہو۔ (منقول)
یعنی اگر کوئی مسلمان لبرل، سیکولر، کمیونسٹ، سوشلسٹ وغیرہ جیسے سیاسی نظریات کا حامی ہو جائے تو گویا امت مسلمہ سے خارج ہو جائے گا؟
 
عدنان عمر

محفلین
یعنی اگر کوئی مسلمان لبرل، سیکولر، کمیونسٹ، سوشلسٹ وغیرہ جیسے سیاسی نظریات کا حامی ہو جائے تو گویا امت مسلمہ سے خارج ہو جائے گا؟
ایمان یعنی مسلمان ہونے کے اعتبار سے امتِ مسلمہ کا حصہ رہے گا، البتہ اپنے ان گمراہ کن نظریات کے باعث (افسوس صد افسوس) کفار کا دست و بازو بن جائے گا۔ یوں امت مسلمہ میں انتشار کا باعث بنے گا۔
 
اگر آپ کو سوشلسٹ بھی گمراہ کن نظریات والا اور کفار کا دست و بازو لگ رہا ہے تو کیا کہا جا سکتا ہے کہ ایسے خیالات بھی آپ کے نزدیک "اسلام" ہیں۔۔۔ :rolleyes:
 
عدنان عمر

محفلین
اللہ کی غلامی میں دے دیتا ہے، کسی مولوی یا مرد کی غلامی میں نہیں!
کسی مولوی یا مرد کی غلامی نہ کریں، سیدھے سیدھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکار بن جائیں۔ ورنہ اللہ بھی اپنے غلامی میں قبول نہیں کرے گا۔ ایسا انسان شیطان کی طرح راندہِ درگاہ بن جائے گا۔
 
عدنان عمر

محفلین
اگر آپ کو سوشلسٹ بھی گمراہ کن نظریات والا اور کفار کا دست و بازو لگ رہا ہے تو کیا کہا جا سکتا ہے کہ ایسے خیالات بھی آپ کے نزدیک "اسلام" ہیں۔۔۔ :rolleyes:
جی بالکل، آپ مجھ پر نہ جائیں، علمِ دین حاصل کریں اور پھر سوشلزم اور اسلام کا موازنہ کریں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top