خط میں نے تیرے نام لکھا

سیفی نے 'کھیل ہی کھیل میں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 26, 2007

  1. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,291
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کہاں اچھا لکھا ہے، بس آپ سب کے دیکھا دیکھی چند لائنیں لکھ کر شہیدوں میں نام لکھوایا ہے تا کہ سند رہے۔ [​IMG]
     
  2. ظفری

    ظفری لائبریرین

    مراسلے:
    11,807
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Question
    آپ سب کی خطوط پڑھے بہت مزا آیا ۔۔۔ خاص کر بوچھی اور مارواء کے خطوط پڑھ کر ان کے حالات سے صیح آگاہی ہوئی ۔ :wink:
    آج کل بزی ہوں جیسا ہی موقع ملا بھرپور حاضری دوں گا ۔ اور شمشاد بھائی آپ کے خط کا بھی جواب رہتا ہے ۔
     
  3. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,291
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ظفری بھائی آپ کے خط کا انتظار رہے گا۔
     
  4. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    فرضی حالات تھے۔ :evil:
     
  5. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    زبردست شمشاد بھائی۔ اور ظفری کے لیے کیا رشتہ پسند کیا ہے۔“سر پر ٹوکرا اٹھا کر گزرتی ہے تو بالکل ایسے لگتا ہے جیسے سر پر بڑا سا تاج پہنا ہوا ہے۔“ زبردست۔ :lol:
     
  6. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    سیفی، محب اور حجاب میں خط وکتابت ہو رہی ہے۔ میں تو حجاب کو جوش دلا رہی تھی کہ اس کے خط کا جواب دے۔ :p
     
  7. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    محب! بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت عرصہ مشینوں سے مغز آزمائی کے بعد مہلت ملی تو کچھ دل مچل رہا تھا۔۔۔۔

    خطوط لکھنے والوں سے درخواست ہے کہ اپنے خط میں وصول کنندہ کا اور خط لکھنے والے کا فرضی یا اصلی نام ضرور لکھیں تاکہ (سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آئے :) ۔۔۔) بعد میں کسی خط میں‌ حوالہ دینا ہو تو آسانی ہو۔۔۔۔۔اب میں نے محب اور ماوراء اور حجاب کے لکھے خطوط کے حوالے سے خط لکھنا تھا تو پتہ ہی نہیں‌ کہ جناب کس کو کون خط لکھ رہا ہے۔۔۔۔۔۔چلو میں‌ اصلی نام سے ہی لکھ دیتا ہوں اگر اچھا نہ لگے تو بتا دیں تبدیلی کر دوں‌گا۔۔۔۔۔


    سیفی لکھ ڈالو یار کوئی مسئلہ نہیں ، سب کو پتہ ہے کہ مزاح ہے اور دلچسپ سلسلہ شروع ہو گیا ہے تو اسے بڑھانا چاہیے۔
     
  8. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    السلام و علیکم امن،
    میں نے تمھارے خط کا جواب دینے کی کوشش کی ہے۔ لیکن اپنی طرف سے نہیں۔ بلکہ اس کی طرف سے جس کو تم نے لکھا ہے۔ اور اگر میری کوئی بات بری لگے تو ۔۔تو۔۔ کچھ بھی نہیں۔۔۔ امید ہے کچھ برا نہیں لگے گا۔ اور جو مجھے سمجھ آیا کہ تم نے یہ خط صرف اور صرف ایک ممبر کو لکھا ہے، اور مجھے اندازہ بھی ہے کہ وہ کون ہے۔ :p ۔ میں نے جواب بھی اسی لحاظ سے لکھا ہے۔ جس کی طرف سے لکھا ہے، امید ہے کہ اسے بھی کچھ برا نہیں لگے گا۔ :D
    تو شروع کرتے ہیں۔ lol۔


    ----------------------------ooooooo-------------------------​

    بسم اللہ الرحمن الرحیم۔​


    دکھی گلی، بہادر نگر۔
    مورخہ، 30 مارچ 07

    السلام علیکم امن امان،

    امید ہے کہ تم بھی اپنی نہایت حساس طبیعت کے ساتھ خیریت سے ہو گی۔ کچھ دن پہلے ہی تمھارا شکایت نامہ ملا۔ بلکہ مجھے تو یہ فیصلہ کرنے میں دقت ہو رہی تھی کہ اس نامے کو کون سا “نامہ“ کہہ کر پکاروں۔ شوق نامہ، حساس نامہ، دھمکی نامہ، دشمن نامہ، الزام نامہ یا “محبت نامہ“۔ بس اسی الجھن میں جواب دینے میں بھی دیر ہو گئی۔

    سیفی نے یہ خط وکتابت کا سلسلہ شروع کر کے کم از کم مجھے تو عجیب سی مصیبت میں گرفتار کر دیا ہے۔ اب دیکھو نا۔۔۔ اگر سیفی یہ سلسلہ شروع نہ کرتے تو تمھیں اپنے دل کی بات مجھ تک پہنچانے کا خیال بھی نہ آتا۔ اور میں تمھارا یہ خط پڑھ کر عجیب سی کشمکش میں مبتلا نہ ہوتا۔

    اور سب سے بڑی بات تم نے یہ خط سر محفل مجھے لکھ ڈالا، سبھی قیاس آرائیوں میں مصروف ہوں۔ ماوراء کو ہی دیکھ لو، جانے کیا اناپ شناپ بولے جا رہی تھی۔ اس کی باتوں نے تو مجھے بہت طیش دلایا، لیکن میں نے خامشی میں ہی عافیت سمجھی۔ بول کر تو اپنا بھانڈا پھوڑنے والی ہی بات ہوتی۔

    خیر چھوڑو ان باتوں کو۔۔۔ ہم اپنی بات کرتے ہیں۔ ویسے واقعی سچ ہی کہتے ہیں کہ “دل کو دل سے راہ ہوتی ہے“۔ میں تمھارے حربوں کو تو جان ہی چکا تھا، لیکن انا بھی تو کسی چیز کا نام ہے نا۔ لیکن تم بھولی بھالی میرے حربوں کو نہ جان سکی۔ شاید اسی لیے محفل سے اپنا نام و نشاں مٹانے کی دھمکی بھی دے بیٹھی۔ وہ کیا شعر تھا۔۔۔

    تم لاکھ چھپاؤ چہرے سے احساس ہماری چاہت کا
    دل جب بھی تمھارا دھڑکا ہے آواز یہاں تک آئی ہے۔​

    لیکن لگتا ہے۔ میرے دل کی آواز تم تک نہ پہنچی۔ میں بھلا تم سے کیوں ناراض ہونے لگا۔ تم تو ہو ہی اتنی اچھی۔ کہ ناراض ہونے کا جی بھی نہیں کرتا۔

    لیکن بھولی امن، مجھ سے کوئی توقع بالکل نہ رکھنا۔ میں تو ہوا کے جھونکے کی طرح ہوں، کہیں رک بھی جاؤں تو زیادہ دیر کے لیے نہیں رکتا۔ اور ہاں، میں تو کبھی اپنے کرتوتوں پر شرمندہ نہیں ہوا تو تم کیا میرے لیے شرمندگی کا موجب بنو گی۔ اور یہ نظر انداز کی تمھیں کیا سوجھی۔ نظر انداز تو تم نے مجھے یہ کہہ کر کر دیا۔ کہ “ خیر ہمارا کیا ہے کہ ایک تمھی پر تو دنیا ختم نہیں ہونے والی۔“

    تمھاری باتوں سے مجھے یہ اندازہ تو ہوا کہ ہم دونوں میں کم از کم ایک قدر تو مشترک ہے۔ میرا خیال ہے کہ ہم دونوں ہی حد سے زیادہ حساس ہیں اور اس کے ساتھ برداشت کا مادہ بھی ہم میں کم ہے۔ بھولی امن، دشمنوں کو ایذا پہنچانے کے لیے نت نئے حربے اب میں تمھیں سکھاؤں گا۔ تم بس جلدی سے اپنے لمبے لمبے ناخنوں کو تراش خراش لو، مجھے ڈر ہے کہ کہیں میری بے وفائی کر جانے پر یہ ناخن مجھ پر ہی استعمال نہ ہو جائیں۔ اور اس دنیا میں رہنا ہے تو تمھیں بہادر بن کر رہنا پڑے گا۔ یہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر نام و نشاں مٹا دینے والی باتیں کمزور لوگ کرتے ہیں۔ یاد رکھنا، کوئی کسی کے لیے اتنا ضروری نہیں ہوتا کہ اپنی ہی ذات کو تکلیف پہنچاتے رہو۔

    آخر میں اتنا ہی کہوں گا کہ اپنے فیصلے پر ایک بار پھر نظر ثانی کر لینا، کیونکہ میں جو نظر آتا ہوں، وہ بالکل نہیں ہوں، میں نے اپنی شخصیت پر ظلم کر کے اس میں وہ چیزیں بھی ٹھونس دی ہوئی ہیں، جن کو میری شخصیت قبول بھی نہ کرتی تھی۔ اور اپنی غلطی کو تسلیم کرنا تو مجھے آتا ہی نہیں ورنہ آج تک اپنے آپ کو سدھارنے میں کامیاب نہ ہو گیا ہوتا۔ سارے خط کا خلاصہ ان اشعار میں۔ سیانی تو تم ہو ہی۔ امید ہے کہ سمجھ جاؤ گی۔

    مختار ہے دل جتنا مجبور ہے اتنا ہی
    جتنا کہ دیا تو نے مقدور ہے اتنا ہی
    جتنا کہ حقیقت سے آگاہ ہوا کوئی
    اظہار کی کوشش میں معذور ہے اتنا ہی
    احساس نے پایا ہے نزدیک تجھے جتنا
    ادراک کی سرحد سے تو دور ہے اتنا ہی۔​

    اپنا ڈھیر سا خیال اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا
    والسلام
    تمھارا ساتھی رکن۔
    اردو ویب، نزد اداس محفل، محلہ بدتمیزاں۔
     
  9. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بہت عمدہ شمشاد ، ذرا ظفری کا جواب آئے تو میں بھی کچھ حصہ ڈالتا ہوں فی الحال اور طرح کے خطوط چل رہے ہیں۔
     
  10. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    اعجاز صاحب ، آپ تو بات کی تہہ تک پہنچ جاتے ہیں :) اب کچھ اور کہوں گا تو حاسد میرے پیچھے پڑ جائیں گے۔
     
  11. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    ذرا جلدی آنا ، خطوط کی رفتار بہت تیز ہے اور تمہارے آنے تک معاملات جانے کہاں سے کہاں پہنچ جائیں۔
     
  12. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,291
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میں نے دیکھا کہ یہ تو سارے کے سارے خطوط کسی اور ہی نہج پر جا رہے ہیں۔ تو میں نے ذرا رخ بدلنے کی کوشش کی ہے۔
     
  13. حجاب

    حجاب محفلین

    مراسلے:
    3,433
    :lol: ماوراء ضرور کرو سہیلی کا کردار ، اور فکر نہ کرو تم کیا اُڑا لے جاؤ گی تم دیکھنا میں کیسے یہ سارے خطوط اس کو واپس کرتی ہوں زیادہ طویل نہیں ہوگا یہ قصّہ :wink:
     
  14. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    خوش فہمیاں تو دیکھو ذرا، ویسے ابھی خطوط بہت طرف سے آنے ہیں تو کوئی پتہ نہیں کہ کون کب کسے خط لکھ رہا ہو۔
     
  15. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    آں لائن ہو کر آف لائن بھی ہو گئی، پتہ ہی نہیں چلا۔
    ہاہاہاہا۔۔۔ زبردست حجاب۔ یہ تو اچھا کہا۔ کہ قصہ طویل نہیں ہو گا۔ اور سارے خطوط اس کے منہ پر مار کر کہو گی کہ مجھے اب تمھارے ان خطوط کی ضرورت نہیں۔ انھیں اپنے پاس ہی رکھو، کنجوس کہیں کے۔۔۔صرف غزلیں سنا سنا کر ہی دل بہلاتے رہے، لیکن اب مجھے کوئی ایسا مل گیا جو غزلیں تو نہیں لیکن قیمتی قیمتی تحائف سے نوازتا رہتا ہے۔ :p :lol:
     
  16. حجاب

    حجاب محفلین

    مراسلے:
    3,433
    آداب
    تمہارا خط ملا پڑھتے ہی خیال آیا تمہیں پھول ماروں گملے کے ساتھ
    تم کبھی سچّے عاشق نہیں بن سکتے لکھا بھی تھا طبعیت ناساز ہے مگر تم خیریت بھی نہ پوچھ سکے اور گِلے شکوے کر کے سارے موڈ کا ستیاناس کر دیا۔
    اور تم خط پھینک کے یوں غائب نہ ہوا کرو جیسے گنجے کے سر سے بال ،بہت سے کام کروانے ہوتے ہیں، بال پر یاد آیا ذرا اپنی زلفیں کٹوا لو جوگی لگنے لگے ہو پیسے نہیں ہیں تو ادھار لے لو ، اور کچھ کام بھی کیا کرو میرے گھر کی رپورٹ لینے کے علاوہ ، تم میرے ابّا کے بارے میں اتنا کچھ جانتے ہو اُن کی عمر کے تو نہیں لگتے کہ ابّا کے راز پتہ ہوں یا خزاب لگاتے ہو ، اب کی بار آؤ تو یاد سے اپنی بتیسی چیک کروانا منہ پر تو آج کل ڈینٹ پینٹ سے عمر چھپا لی جاتی ہے مجھے شک ہونے لگا ہے تمہاری عمر پر۔
    کتنا افسوس کروں اُس بھیگی شام کا جب تم سے ملاقات ہوئی تھی اور تم نے اپنی پرانی سائیکل کے پیڈل پر پاؤں مارتے ہوئے آفر کی تھی کہ بے جا سائیکل تے ، اور میں تمہارے ساتھ جی ٹی روڈ کی سیر کو چل پڑی تھی مجھے کیا پتہ تھا کہ تم ترقی نہیں کرو گے اور سائیکل سے پیدل ہو جاؤ گے عقل سے پیدل تو تم پہلے ہی تھے مگر خیر اُمید کا دیا جلتا رکھو بجھ جائے تو پھر جلا لیا کرو ماچس ساتھ رکھا کرو ۔اور انار اور کلی سے دور رہتے ہو تو اُس میں بھی تمہارا قصور ہے کوئی گھاس ہی نہیں ڈالتی تو کرو گے کیا پہلے اپنے کرتوت تو ٹھیک کر لو وہ تو میں ہوں جو برداشت کرتی ہوں تمہاری دل پھینک عادتوں کو ، میرے جیسا ہیرا مل نہیں سکتا کبھی تم کیا جانو میری قدر کسی جوہری کو ہی ہو سکتی ہے ، وہ جو میری سہیلی ہے پینو اُس کے سامنے تمہارا ذکر کردوں تو شرمندہ کر دیتی ہے مجھے تمہارے قصّے سنا کر۔تمہارے ان قصّوں نے تو میری سُکھ دیاں نیندراں ہی اُڑا دی ہیں اور ایک تم ہو کہ تم سے خط تک نہیں پھینکا جاتا بابوں کی طرح بس چارپائی پر پڑے رہا کرو قاصد نہیں لگواؤں گی میں ہمت ہے تو خود کُنڈی بجا کے خط دے جایا کرو اور ٹماٹر خط کے ساتھ باندھنے کی بجائے کلو دو کلو ساتھ دے جایا کرو امّاں کو تاکہ ان ٹماٹروں کی چٹنیاں کھا کے کچھ تو اچھا سوچیں میرے گھر والے تمہارے لیئے، اچھا اب مجھے دیر ہو رہی ہے ذرا محلّے سے جاکے آج کی رپورٹ تو لوں جب تک تم چھت پر جاکے کبوتر بازی کے چکر میں تاک جھانک کر لو ۔
    والسّلام ۔۔۔۔۔۔ گلابو ۔
     
  17. حجاب

    حجاب محفلین

    مراسلے:
    3,433
    ماوراء یہ نہیں کچھ اور سوچا ہے میں نے :wink:
     
  18. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    بہت ہی خوب حجاب۔ زبردست۔ اب پتہ چلا ہے کہ خط و کتابت ہو رہی ہے۔ ویسے تمھیں تو ساری خبریں ہیں، کہ یہ پریم پتر کیسے لکھتے ہیں یا کیسے ہوتا ہے۔ :wink: :lol:
     
  19. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    چلو، جو بھی سوچا ہو گا۔ مجھے یقین ہے کوئی اچھا ہی سوچا ہو گا۔ :wink:
     
  20. حجاب

    حجاب محفلین

    مراسلے:
    3,433
    ماوراء میں اپنی بیسٹ فرینڈ کو پریم پتر لکھتی رہی ہوں 5 صفحے کے خط بھی لکھے ہیں منٹ منٹ کی باتیں لکھتی تھی ڈیٹ کے ساتھ اس لیئے عادت ہے ۔
    ویسے یہ محب کا خط اُفففففف محب نے صرف جواب دیا ہے میں نے کتنی مشکل سے اس قنوطی خط کا جواب لکھا ہے نہ پوچھو ویسے محب کی صلاحیتوں کو زنگ لگتا جا رہا ہے کیوں ٹھیک :wink:
     

اس صفحے کی تشہیر