خط میں نے تیرے نام لکھا

حجاب

محفلین
محب علوی نے کہا:
بہتر ہے گلابو کہ اب واقعی تم کچھ نہ لکھو کیونکہ ایسی حالت میں تمہارا کچھ نہ لکھنا ہی بہتر ہے تمہارے حق میں ۔ لکھو گی کچھ اور لکھا جائے گا کچھ پڑھنے والے سمجھیں گے کچھ۔ گلابو اب تم مانو یا نہ مانو مگر تم اب پینو کے بھائی کی ہو چکی ہو ایک اٹوٹ بندھن میں بندھ چکی ہو۔ یہ حقیقت دیر سویر تمہیں ماننی ہی پڑے گی جتنی جلدی مان لو اتنا ہی تمہارے لیے بہتر ہوگا۔ مشرقی حیا اور روایات کا تقاضہ بھی یہی ہے اور مجبوری بھی ہے۔ اب اور کیا کہوں کہ لفظ تمہارے غم کا مداوا کہاں کر سکتے ہیں۔

محب مجھے کچھ ٹھیک نہیں لگ رہے آپ ، فضول میں غصّہ مت دلائیں مجھے ، فضول میں ایک ہی بات لکھے جا رہے ہیں وہ بھی بات وہ جو پورے خط میں کہیں تھی نہیں ۔دماغ پر اثر ہو گیا ہے لگتا ہے آپ کے :evil:
 
بخدمت جناب میٹرک فیل وزیرِ تعلیم
آداب (بغیر کسی آداب کے)!
فدوی گرمی سے بے حال ہے۔۔۔ مشکلات کا جال ہے۔۔۔ دال میں کالا کیا ہونا ہے، پوری کالی دال ہے۔۔۔ ختم ہونے کو تعلیمی سال ہے۔۔۔ اوپر سے ہماری محفل کا اسکول۔۔ :( ۔ گرمیوں کی چھٹی دینے سے انکار۔۔۔ بچوں پر اتنا بار۔۔۔ خود ہی کہو سرکار۔۔۔ کیا یہی ہے آپ کے انصاف کا معیار۔۔۔
رحم کھایئے۔۔۔ بچوں کو سکون دلایئے۔۔۔ ایئرکنڈیشن کی ٹھنڈی ہوا میں سوتے نہ رہ جایئے۔۔۔ زندگی میں لوٹ آیئے۔۔۔
بِنا کسی سلام و دعا کے
آپ کے ساتھ تو خصوصا غیر مخلص
آپ جیسے مٹرک فیل وزیرِ تعلیم سے زیادہ پڑھا لکھا
راہبر :wink:


:!:
 

شمشاد

لائبریرین
پیارے راہبر
میری وزارت کی ایمانداری اس سے زیادہ کیا ہو گی کہ انہوں نے مجھے بھی میٹرک کا سرٹیفیکیٹ نہیں دیا۔ حالانکہ میں نے اپنی سی ساری دھونس دھاندلی چلا لی۔ (وہ پیسوں کے بغیر مانتے ہی نہیں، اور میرے پاس ابھی اتنے پیسے جمع نہیں ہو سکے کہ میٹرک کا سرٹیفیکیٹ ہی خرید سکوں۔)

رہا تمہارے سکول کا مسئلہ تو وہ تو بین الاقوامی سکول ہے، اس پر تو میرا بس بالکل بھی نہیں چلتا۔ میری مانو تو کچھ دے دلا کر اپنا مسئلہ حل کروا لو۔
 

تیشہ

محفلین
:confused::( ادھر کے سارے پریمی کدھر کو گئے ۔ بھائیں بھائیں ہورہا ہے بچارہ خط ۔


مجھے ہی لکھنا پڑے گا ۔ :rolleyes:
 

تیشہ

محفلین
مگر پریم پتر میں کیا خرابی ہے :rolleyes::grin: ۔ کوئی پریمی ہوگا تو لکھوں گی نا :( کوئی ہے ہی نہیں :(:(
 

ماوراء

محفلین
پہلے ہی ایک پریم کہانی فلاپ ہو چکی ہے۔ چلیں۔۔۔اگر پریم پتر لکھنا ہی ہے تو فرضی لکھ لیں۔ :p
 

تیشہ

محفلین
پہلے ہی ایک پریم کہانی فلاپ ہو چکی ہے۔ چلیں۔۔۔اگر پریم پتر لکھنا ہی ہے تو فرضی لکھ لیں۔ :p




zzzbbbbnnnn.gif
 

تیشہ

محفلین
ایک خط ۔ ۔






بڑی آپا سلامت رہیں ، کتنے دن ہوگئے آپ کا نہ خط آیا نہ ہی فون اور نہ ہی کوئی میسج :( ۔ ۔ ۔ میرے موبائل میں تو میاں جی اس وجہ سے کارڈ نہیں ڈلواتے کہ انہیں یہ خوف رہتا ہے کہ میں ہر وقت بہنوں میں گھری رہتی ہوں ان ہی کے دماغوں سے سوچتی ہوں اور ان ہی کی زبان بولتی ہوں :rolleyes:

میں نے میاں جی کو بارہا سمجھایا کہ میں کوئی اسپیشل ویمن تھوڑی ہوں اس پر وہ تنک کر بولے '' ہر عورت اسپیشل ہی ہوتی ہے
zzzbbbbnnnn.gif
لو کرلو بات پتا نہیں کون سے شوہر ہوتے ہیں جو مٹھی میں رہتے ہیں اور اشاروں پر ناچتے ہیں وہ تو ہمہ وقت مجھے نچاتے ہیں اگر انڈین پروگرام نچ بلئیے میں ' میں چلی جاتی تو یقینا اول انعام لے کر آتی ۔ :(

continue....
 

سارہ خان

محفلین
باجو لگتا ہے واقعی نچ بلئیے میں چلی گئیں ہیں ۔۔:tounge: جو خط کا باقی حصہ لکھنا یاد ہی نہیں رہا ۔۔:confused: ۔۔
 

سارہ خان

محفلین
ایک نیوز کاسٹر کا محبت نامہ


تفصیلات کے مطابق میں نے جب تمھیں پہلی بار دیکھا تو مجھے یوں لگا کے میرے دل کی سرزمیں پر امریکہ نے قبضہ کر لیا ہو اور فورا مجھے یہ احساس ہوا کہ میں مقبوضہ کشمیر کی طرح تمھارے قبضے میں ہوں۔مگر جب تم مجھے ناگواری سے دیکھتی منہ موڑ کر چلی گئ تو مجھے یوں لگا کہ کسی نے میرے سر پر بم پھوڑ دیا ہو۔ دیکھو میرا یقین کرو اس واردات کے بعد میں نیوز پیپر پڑھنے کے قابل بھی نہیں رہا۔قسم سے تم میرے لئے وہی اہمیت رکھتی ہو جو صدر جنرل مشرف پرویز کے لئے اسکی وردی رکھتی ہے۔میں سچ کہ رہا ہوں تم نے مجھے ناگاسائ اور ہیروشیما کی طرح بنا کر رکھ دیا ہے۔ ایک بار میرا یقین کر لو میں ہمیشہ یوں تمہارے قبضے میں رہوں گاجیسے ہندوستان کے قبضے میں کشمیر ہے جو آج تک لاکھ
کوشیشوں کے باوجود آذ اد نہیں ہو پایا۔اچھا اب اجازت دو میرے دل کے بارے میں مذید نیوز اور اپڈیٹ حاصل کرنے کے لئے مجھ سے رابطہ کرو۔​
اللہ خافظ
 

تیشہ

محفلین
باجو لگتا ہے واقعی نچ بلئیے میں چلی گئیں ہیں ۔۔:tounge: جو خط کا باقی حصہ لکھنا یاد ہی نہیں رہا ۔۔:confused: ۔۔




مجھے واقعی میں یاد ہی نہ رہا تھا کہ ادھورا خط شروع کر رکھا ہے میں نے ۔ :( یہ تو آج تم یہاں آئی تو نظر آگیا ہے ورنہ میں تو بھول ہی گئی تھی ۔
 

حجاب

محفلین
کزن کے نام نئے سال کا کارڈ۔۔۔
پیاری رومانہ۔
سالِ نو مبارک۔۔۔

گئے دنوں کی باتیں بھلا کر۔۔۔۔۔۔۔۔
نئے سال میں محبت کا نصاب لکھنا
کم ہو جائیں جس سے عداوتیں۔۔۔
کوئی ایسا تم حساب لکھنا۔۔۔۔۔۔
مگر تم ایسی کہاں، کل شدّے بھائی کے ہاں کی تقریب میں تم نے میرا کتنا مذاق اڑایا کہ ذکو بھابی تو اپنی جامنی ساڑھی اتنی زیادہ پہنتی ہیں کہ سب کو حفظ ہو گئی ہے۔پلّو پر پہلے آٹھ پھول ہیں، پھر سات پھر پانچ اور پھر ایک ۔۔۔۔۔بلاؤز کا رنگ میچ نہیں کرتا تو پلّو کو خوب پھیلا کر بلاؤز کو چھپا لیتی ہیں ۔تب مجھے غصّہ آنا ہی تھا۔
اسی لیئے کہنا پڑا کہ " جو لوگ اپنے میاں کے پیسے سے ہمدردی رکھتے ہیں وہ آگ میں نہیں جھونکتے۔شادی کو ابھی چار سال ہوئے ہیں بنگلہ بنا لیا میں نے ، تمہاری طرح نہیں ہوں کہ پندرہ برس بعد بھی ابھی تک کرائے کے مکان میں پڑی ہوں۔
ارے قربان جاؤں تمہارے بنگلے پر
نظر لاگی راجہ تورے بنگلے پر۔۔۔
تم ایسا ساٹھ گز کا بنگلا ، ہم نے کہیں نہیں سُنا۔۔۔۔۔تم نے نہیں سنا ہوگا ، مگر ہے وہ بنگلا ، ہر چیز اٹیچڈ ہے۔
میں چار سو گز کی کوٹھی میں رہتی ہوں ۔ کرایہ دینے کے قابل ہوں اس لیئے رہتی ہوں ۔بات ٹالنے میں تو تم ماہر ہو۔ مجھے معلوم ہے کہ تم پیسے والی ہونے کے باوجود سدا کی کنجوس ہو۔کبھی مجھے کارڈ نہیں بھیجو گی،اس کے باوجود میں یہ پندرہ روپے پچاس پیسے کا کارڈ تمہں بھجوا رہی ہوں ۔آج میں بہت خوش ہوں۔میری چھوٹی بہن کی منگنی ہونے والی ہے ہماری نورین تمہاری بہن سے پانچ سال چھوٹی ہے ۔اس کے اتنے رشتے آرہے ہیں جو ہمیں پسند نہیں آتا وہ ہم اپنے محلّے میں بھجوا دیتے ہیں اب تو یہ حال ہے کہ ہمارے محلّے کی اکثر لڑکیوں کی دو دو منگنیاں ہو گئی ہیں۔
خوش ہونا تو تمہیں آتا ہی نہیں ہے میں جانتی ہوں پھر بھی نئے سال کی مبارک باد دے رہی ہوں کہ اللہ کرے اس سال تمہاری ساس تمہارے پاس آکر رہے (آمین) اور تمہاری آنکھوں کا دیدہ جو ہوائی ہو چکا ہے وہ اپنی اوقات میں آجائے ( ثم آمین)
تمہاری کزن ذکیہ یاقوت۔
انجم انصار کی کتاب " جلترنگ “ سے لیا گیا خط۔
 

سارہ خان

محفلین
زبردست حجاب ۔۔ میں بہت شوق سے پڑھتی ہوں جلترنگ پاکیزہ میں انجم انصار کی ۔۔ واقعی زبردست لکھتی ہیں ۔۔:clapp:
 

تیشہ

محفلین
باجو لگتا ہے واقعی نچ بلئیے میں چلی گئیں ہیں ۔۔:tounge: جو خط کا باقی حصہ لکھنا یاد ہی نہیں رہا ۔۔:confused: ۔۔




:confused:
یہ خط لکھنے کیوں بند ہوگئے ہیں :confused: صدیاں ہوئیں اس بچارے تھریڈ کو لفٹ ہی نہیں :confused:
اچھا میں ہی خط لکھتی ہوں محبوب کے نام ، :music::music:
 

تیشہ

محفلین
آداب عرض ، سلام عرض ،

میرے محبوب آپ کہاں ہیں آجکل :confused:
بڑے بےمروت ، احسان فراموش نکلے ہو ،
مجھے تو کچے گھڑے پر تیر کر اپنے پاس آنے کا مشورہ دے کر
خود پتلی گلی سے ہی نکل لئیے :confused:
کدھر گئے وہ تمھارے وعدے ۔ :confused:
سب جھوٹے نکلے تمھاری طرح کے ۔
:lol::lol::-P

باقی قسطوں میں


جاری ہے
بھئی جاری ہے
 
Top