خضابیوں کے سنگ ، خضاب کے رنگ

اسی سے اگلا سوال ذہن میں آیا
کیا خضاب ناپ تول کر لگایا جاتا ہے؟ اور فی سینٹی میٹر رقبہ کے حساب سے کتنا خضاب لگتا ہے۔۔ کیا یہ حساب رکھنا پڑتا ہے۔

محمد عبدالرؤوف یہ سوال آپ سے بھی ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں اس بارے۔
پہلے محمد عبدالرؤوف بھائی جواب دیں گے۔
 

جاسمن

لائبریرین
سرخ رنگ چڑھتا ہے کیا مہندی سے؟
جب آپ کے بالوں میں سیاہی زیادہ اور سفیدی کم ہو اور آپ بغیر کیمکل کی عام کھلی مہندی استعمال کریں تو یہ مہندی، رنگنے کے ساتھ ساتھ کنڈیشنر کا کام بھی کرتی ہے۔ بالوں کا رنگ شربتی سا ہو جاتا ہے، جو سفید ہیں، وہ کچھ لال سے، شربتی سے ہو جاتے ہیں اور مجموعی لحاظ سے بہتر لگتے ہیں۔ کالے بال بھی شیڈ دیتے ہیں۔
سو جب تک آپ کو مجبوری نہ ہو، یعنی زیادہ سفیدی غالب نہ آ جائے، دیسی ٹوٹکوں سے کام چلائیں۔ میں مہندی میں جو کچھ باورچی خانے/باغیچے سے ملتا ہے، شامل کر لیتی ہوں۔ ایلوویرا، انڈہ، تیل، لسی یا دہی، قہوہ، پیاز کا پانی، مولی کا پانی۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے شدید قسم کا وہم ضرور ہوا تھا ۔ جیسے کہ میں نے اوپر بتایا مجھے خضاب کا قطعاً شوق نہیں تھا لیکن حجام صاحب نے آخر میری حجامت کر ہی دی ۔ پھر اس کے بعد مجھے اپنے بال بڑی تیزی سے سفید ہوتے ہوئے محسوس ہوئے، ہو سکتا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہو کہ مجھے نہ بال رنگنے کا شوق تھا نہ بالوں کو اس توجہ سے دیکھا کرتا تھا لیکن ہر کسی سے یہ بات سن سن کر اس واہمے کا بیج ذہن میں کب سے ڈلا ہوا تھا کہ ایسا ہوتا ہے۔ اور اس وہم نے جس نے دماغ میں جڑ پکڑ رکھی تھی وہ سر پر دکھائی دینے لگا۔
تو مذاق مذاق ہی میں وہم کا وائرس دل اور دماغ کی جڑوں میں بیٹھ گیا اور بالوں کے سفید ہونے کی رفتار بڑھا دی۔
بہت خوش مزاجی سے آپ نے حجام کے روبرو اپنی حجامت ہونے کا واقعہ سنا دیا۔ اندازہ ہو رہا ہے کہ بال سفید ہونا اتنا خطرناک نہیں جتنا ہر طرف سے آنے والے ماہرانہ تبصرے۔
اس میں مستقبل کے خضابیوں کے لئے ایک سیکھ ہے کہ جب بھی حجام کے پاس جائیں ، بس بال رنگوائیں، فری کے واہموں سے بچنے کی کوشش کریں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں چاہے خضاب کیے جانے کے میرٹ پر پورا اترتا ہوں یا کبھی فارغ البال ہو گیا میں تو ایسے موضوعات سے گھبرانے والا نہیں۔۔۔ خواتین کی طرف سے آپ ہی وکیل بنیے۔
واقعی۔۔۔ کوئی تو بیچاری خواتین کے حق میں بولنے والا ہو۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جب کلر لگا ہو، ابھی دھویا نہ ہو تو ایسا خدشہ بالکل لاحق ہوتا ہے۔ اور ان دونوں سے یعنی بارش اور پسینے سے پرہیز کرنا پڑتا ہے ورنہ منہ پر نقش و نگار بن جانے کا خدشہ ہوتا ہے۔ لیکن اچھے کلرز سکن کو دھونے سےجلدی مٹ جاتے ہیں۔
صحیح۔
کلر لگانے کے بعد دھو لیا ہو تو اس کے بعد منہ پر نقش و نگار وغیرہ کا خدشہ تو نہیں رہتا؟ کیونکہ رنگ ہمیشہ رہنے والا تو نہیں ہوتا۔
 
صحیح۔
کلر لگانے کے بعد دھو لیا ہو تو اس کے بعد منہ پر نقش و نگار وغیرہ کا خدشہ تو نہیں رہتا؟ کیونکہ رنگ ہمیشہ رہنے والا تو نہیں ہوتا۔
نہیں اس کے بعد یہ خدشہ نہیں ہوتا۔ صرف یہ خدشہ ہوتا ہے کہ کلر فیڈ ہونا شروع ہوگا تو دوبارہ لگانا پڑے گا۔
 
Top