تعارف خراسان سے نعمان حجازی

عبد القیوم بھائی ان کی بات اس حد تک تو ٹھیک ہے کہ ان کی یہ تین ریاستیں خراسان کا حصہ رہی ہیں۔ میں نے جو وکی پیڈیا کا لنک شیئر کیا اس میں بھی اس کاذکر ہے۔ لیکن ویسے جو جمہور علماء نے نبی اکرم ﷺ کی حدیث سے نتیجہ نکالا ہے وہ یہی ہے کہ اس میں یہ سارے علاقے شامل ہیں لیکن مرکز اس کا افغانستان ہی مانا جاتا ہے۔
میں جمہو ر علما کی تفصیلات کے بارے میں مزید جاننا چاہوں گا کہ وہ کون سی چیدہ چیدہ ہستیاں ہیں جنھوں نے یہ نتیجہ نکالا
اور آیا امت کے تمام فرقے، فقے اور مسالک وغیرہ وغیرہ اس بات پر متفق ہیں ؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
---
تقریبا 80 فیصد افغانستان پر نیٹو، امریکہ یا افغان نیشنل آرمی کا کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے۔ اور 60 فیصد کے قریب علاقہ طالبان کے براہ راست کنٹرول میں ہے جس میں انہوں نے شرعی نظام نافذ کیا ہے۔
شرعی نظام کی تعریف کے بارے چونکہ مجھے طالبان کی سوچ سے اتفاق نہیں ہے، اس لئے آپ اسے طالبان کا شرعی نظام کہہ لیجئے، پورے اسلام سے منسلک نہ کیجئے
 
قیصرانی

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید :)
زیک بھائی میں نے اسی بات کا جواب دیا ہے۔ جاب ہی کرنی تھی تو پاکستان کیوں چھوڑتا۔ ایک ملٹی نیشنل میں مینجر لیول پر اچھی جاب کر رہا تھا۔ اب اللہ کے رستے میں ہوں اور معاشی فکروں سے الحمد اللہ آزاد ہوں۔ جو قت دو ٹکے کمانے کے لئے گزارنے ہیں وہی دین کی سربلندی کی کوششوں میں گزر جائیں تو اور کیا چاہیے۔
یا حیرت، بغیر کمائے کیسے بندہ رہ سکتا ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
خا لد بھائی پاکستانی طالبان بہت وسیع نام ہے جس میں اب بہت کچھ شامل ہو چکا ہے۔ اوپر سے میڈیا نے اس کو اور زیادہ خراب کیا ہے۔ خیر بنیادی بات یہ ہے کہ پاکستانی طالبان کے کچھ گروہ ہمارے ساتھ ہیں
مجھے میرے سوال کا جواب مل گیا ہے :)
 
زیک

مسافر
زیک بھائی میں نے اسی بات کا جواب دیا ہے۔ جاب ہی کرنی تھی تو پاکستان کیوں چھوڑتا۔ ایک ملٹی نیشنل میں مینجر لیول پر اچھی جاب کر رہا تھا۔ اب اللہ کے رستے میں ہوں اور معاشی فکروں سے الحمد اللہ آزاد ہوں۔ جو قت دو ٹکے کمانے کے لئے گزارنے ہیں وہی دین کی سربلندی کی کوششوں میں گزر جائیں تو اور کیا چاہیے۔
کھانے پینے رہن سہن کا کچھ ذریعہ تو ہو گا۔ یا پھر پہلے سے جو بچائے ہیں ان پر گزارہ ہے؟
 
خالد بھائی، جس قتال کا اعتراف طالبان خود کرتے ہیں اس کے ساتھ اس کی وجہ بھی بیان کرتے ہیں۔ آپکا میڈیا قتال کا تو بتا دیتا ہے لیکن وجہ گول کر جاتا ہے یا بدل دیتا ہے۔
قیصرانی بھائی آپکو شرعی نظام کی تعریف پر اگر اختلاف ہے تو آپ شوق سے اسے طالبان کی شریعت کہہ لیں لیکن مجھے چونکہ نہیں ہے اس لئے مجھے بھی حق دیں کہ میں اسے شریعت ہی کہوں۔
آپ کو جو میرے جملے ”ہمارے ساتھ ہیں“ سے جواب ملا ہے وہ جاننے میں آپ نے شاید تاخیر کر دی میں نے جو کچھ اپنے تعارف میں کہا اسی سے سمجھ جانا چاہیے تھا۔

زیک بھائی افغان قوم بہت خوددار قوم ہے یہ اپنے مہمانوں خاص طور پر جو انہی کی مدد و نصرت کے لئے اآئے ہوں انہیں خود سے اپنے معاش کا انتظام نہیں کرنے دیتی۔ جب میں نیا نیا آیا تھا تو میرے پاس کافی رقم تھی میں نے اپنی طرف سے ہر طرح کی کوشش کر کے دیکھ لی کہ میں اپنا انتظام خود کر لوں، لیکن گھر کیا گھر کا سامان کیا اور روز مرہ کی ضروریات کیا کبھی میرے انصار نے مجھے خود سے کچھ انتظام نہیں کرنے دیا سب یہ لوگ خود کرتے ہیں۔ ماضی میں ایک دفعہ میں نے زبردستی کچھ اس بارے میں کوشش کی تو مقامی لوگ مجھ سے سخت ناراض ہو گئے اور انہوں نے اسے اپنی توہین تصور کیا ۔ بات اتنی خراب ہوئی کہ مجھے معذرت کرنی پڑی اور وعدہ کرنا پڑا کہ آئندہ ایسی کوشش نہیں کروں گا۔
 
آپ نے میں نے براہ راست پوچھا تھا کہ اگر آپ طالبان کی نمائندگی کرتے ہیں تو بتا دیجئے۔ آپ نے واضح جواب دینے سے گریز کیا تھا۔ ابھی چونکہ بات واضح ہو گئی تو میں نے لکھ دیا :)
 
اور میری کوشش ہے کہ اس پر اپنے موقف کی وضاحت کے لئے ہمارے آج کے نوجوانوں کے ذہن کو مد نظر رکھتے ہوئے شرعی دلائل کہ ساتھ زیادہ توجہ منطقی دلائل پر رکھوں کیوں کہ آج کے نوجوان کو شریعت کی بات بور کرتی ہے لیکن منطق کے اوپر بات کی جائے تو سن لیتے ہیں۔ اس لئے میری رائے میں اگر انٹرنیٹ کی دنیا میں کوئی جگہ ہے جہاں آپ مناسب انداز میں بات رکھ سکتے ہیں تمام دلائل کے ساتھ تو وہ بلاگز وغیرہ تو ہو سکتے ہیں لیکن گفتگو کے فورم کم از کم نہیں۔
میرا خیال ہے کہ بلاگز صرف اپنے نقطہ نظر اور خیالات و احساسات کے اظہار کیلئے ہوتے ہیں۔لیکین یہ اکثر یک طرفہ ہی ہوتا ہے۔ جبکہ گفتگو کے فورمز کا فائدہ یہ ہے کہ یہاں مختلف نقطہ ہائے نظر کے حامل افراد کسی نہ کسی موضوع پرتبادلہ خیالات کرسکتے ہیں اور اس طرح سے بات کا ابلاغ زیادہ مؤثر رہتا ہے ۔ بہرحال جیسی آپکی مرضی۔ :)
 
بھائی آپ شاید ظالمان کے اندھے عشق میں مبتلا ہیں اس لئے ان کی "عذر گناہ بدتر از گناہ" جیسی دلیلوںسے قائل ہو جاتے ہیں۔ آپ ان کے مظالم کی چند مثالوں کے ساتھ قائل کرنے والی دلیلں ارشاد فرما دیجئے ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ سوال کہاں گیا؟

روحانی بابا نے کہا:
مشرف کے کارناموں میں سے ایک عظیم کارنامہ یہ تھا کہ لال مسجد کے دہشت گردوں کی بیخ کنی اور اس میں شامل تمام شدت پسندوں کو تہہ و تیغ کیا ورنہ آج سارے عزیزہ آنٹی عرف برقع والی سرکار کے نقش قدم پر ہوتے۔ واہ مشرف کیا بات ہے تیری گو تیرے جرائم بہت بڑے ہیں لیکن تیرا یہ کارنامہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا
 
لیکن یہ تو ایک تبصرہ ہے سوال نہیں۔۔۔
 
خوش آمدید نعمان حجازی صاحب
جناب عالی خراسان میں زندگی کے ایام و شب و روز گزارنے پر بہت خوشی ہوئی چلو کم از کم فطرت کے قریب تو ہوئے۔
دوسرا یہ کہ جس علاقے خراسان کا ذکر نص میں ہوا ہے یا بزرگوں کی زبانی سنتے آرہے ہیں آیا وہ واقعی یہی علاقہ ہے؟؟؟
میرے اپنے ناقص خیال کے مطابق تو وہ خراسان جس سے لشکر اسلام خروج کرے گا وہ تو پاکستان میں ہے اور اس پر میری ناقص دلیل علامہ اقبال کا شعر ہے
فطرت کے تقاضوں کی کرتا ہے نگہبانی
یا مرد کوہستانی یا بندہ صحرائی
ہمارے ادھر وادی روہ ہے اور کوہ سلیمان کی پہاڑیاں بھی ہیں ادھر سے جنرل بخت خان گیا تھا اور ادھر سے پٹھان اٹھے تھے اور ہندوستان میں عظیم ریاست روہیلہ کھنڈ قائم کی تھی۔
اسکے علاوہ اس علاقہ کی جغرافیائی حیثیت اس کو ایک کو خاص اہمیت کا حامل بناتی ہے ایک طرف تو ڈیرہ اسماعیل خان ہے دوسری طرف ڈیرہ غازی خان ہے اور میانواں والی ہے اور دوسری طرف پہاڑ ہیں یعنی صحرا اور پہاڑ کا کتنا خوبصورت امتزاج ہے اور یہ لوگ فطرت کے بہت قریب ہیں۔ دیکھیں عرب لوگ صحرا سے اٹھے اورپوری دنیا پر حکمرانی کی اسی طرح صحرائے گوپی سے منگول اٹھے اور پوری دنیا پر چھا گئے اسی طرح دیکھیں کہ پہاڑوں کے بیٹے محمود غزنوی نے وسط ایشیاء میں کیسی فتوحات کیں اور ہندوستان میں اندر تک گجرات کاٹھیا واڑ تک فتوحات حاصل کیں اسی طرح شہاب الدین غوری اور ظہیر الدین بابر کی مثالیں آپ کے سامنے ہیں۔
اب اگر آپ موجودہ دور میں بنظر عمیق دیکھیں تو وزیرستان کے پہاڑ اور میاں والی اور ڈیرہ غازی خان کے صحرا کیا کہانی سناتے ہیں۔
 
بھائی آپ شاید ظالمان کے اندھے عشق میں مبتلا ہیں اس لئے ان کی "عذر گناہ بدتر از گناہ" جیسی دلیلوںسے قائل ہو جاتے ہیں۔ آپ ان کے مظالم کی چند مثالوں کے ساتھ قائل کرنے والی دلیلں ارشاد فرما دیجئے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
خالد بھائی ذرا ہاتھ ہولا رکھیں یہ ہمارے مہمان ہیں ابھی نئے ہیں اور بہت اچھے جارہے ہیں ادب اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے ہیں تو ہم کو بھی ان سے پیار محبت سے پیش آنا چاہیئے۔
باقی جہاں تک نورے لعین اور اس کے ابا کا تعلق ہے تو ان لعنتی کرداروں کو آرے ہاتھوں لینا چاہیئے ہے
 
Top