خدا کے لے ۔۔۔

عمر سیف

محفلین
خدا کے لیے

آج کل جیو ٹی وی پر شعیب منصور کی فلم ' خدا کے لیے ' کا ٹریلر دکھایا جا رہا ہے۔
فلم میں شان، ایمان علی، فواد اور نصیر الدین شاہ ہیں۔
اور خبریں ہیں کہ یہ فلم 9/11 پہ بنی ہے۔
فلم انٹرسٹنگ معلوم ہوتی ہے۔
فلم میں بابا بلھے شاہ کا کلام شامل کیا گیا ہے۔

http://www.inthenameofgod.com/
 

ماوراء

محفلین
یہ فلم آج کل اسلامی دنیا خصوصا پاکستان جیسے ممالک میں زیر بحث جہاد، موسیقی، مغربی لباس اور زبردستی کی شادی جیسے موضوعات کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں اگرچہ بیک وقت کئی کہانیاں ایک ساتھ چل رہی ہیں تاہم ان کا باہمی ربط متاثر نہیں ہوتا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید تفصیل کے لیے۔۔۔۔۔خدا کے لیے۔۔۔
 

باسم

محفلین
2007-07-15.gif

کاشف حفیظ
 

shahzadafzal

محفلین
آج کل جیو ٹی وی پر شعیب منصور کی فلم ' خدا کے لیے ' کا ٹریلر دکھایا جا رہا ہے۔
فلم میں شان، ایمان علی، فواد اور نصیر الدین شاہ ہیں۔
اور خبریں ہیں کہ یہ فلم 9/11 پہ بنی ہے۔
فلم انٹرسٹنگ معلوم ہوتی ہے۔
فلم میں بابا بلھے شاہ کا کلام شامل کیا گیا ہے۔

http://www.inthenameofgod.com/
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=7575
 

ابوشامل

محفلین
ریلیز ہونے سے قبل کی اطلاعات کے مطابق فلم میں کئی متنازع موضوعات کو چھیڑا گیا ہے اور اس کے لیے انتہائی واہیات دلائل بھی پیش کیے گئے ہیں جو مذکورہ بالا مضمون میں بھی پیش کیے گئے ہیں۔ باقی مکمل تفصیلات تو فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی پتہ چلیں گی۔ ویسے بھی دنیا بھر کو اسلامی تعلیمات کو رگڑنے کا موقع جو ہاتھ لگا ہے تو پاکستان کے روشن خیال کیوں پیچھے رہیں؟
 

ساجداقبال

محفلین
مذکورہ فلم کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے:
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صبیح الدین احمد نے فلم ’خدا کے لیے‘ کی نمائش بند کرانے کی درخواست دینے والے ایک مدرس کے وکیل سے کہا ہے کہ وہ قرآن و سنت کی روشنی میں ثابت کریں کہ خدا موسیقی اور مصوری کو ناپسند کرتا ہے۔

جسٹس صبیح الدین احمد نے یہ ہدایت منگل کو فلم کی نمائش کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران اس وقت کی جب درخواست گزار کے وکیل نے موسیقی اور مصوری کے خلاف مختلف فتووں کا حوالہ دیا۔

یہ درخواست جامعہ بنوری العالمی سائیٹ کراچی کے مدرس سیف اللہ ربانی نے داخل کی ہے جس میں محکمۂ ثقافت حکومت سندھ، جیو ٹی وی، پیمرا، فلم سنسر بورڈ اور فلم کے ڈائریکٹر شعیب منصور کے علاوہ فلم سٹارز شان اور ایمان علی اور پرنس سنیما کراچی کے مالک کو جوابدہ بنایا گیا ہے۔ بحوالہ: بی بی سی اردو
دیکھتے ہیں نصیرالدین شاہ کے دلائل زیادہ مضبوط ہیں یا جامعہ بنوریہ کے علماء کے۔
 
Top