1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

عرفان صدیقی ختم ہو جنگ خرابے پہ حکومت کی جائے ۔۔۔۔۔۔عرفان صدیقی

مدیحہ گیلانی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 17, 2013

  1. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    ختم ہو جنگ خرابے پہ حکومت کی جائے
    آخری معرکہ صبر ہے عجلت کی جائے

    ہم نہ زنجیر کے قابل ہیں نہ جاگیر کے اہل
    ہم سے انکار کیا جائے نہ بیعت کی جائے

    مملکت اور کوئی بعد میں ارزانی ہو
    پہلے میری ہی زمیں مجھ کو عنایت کی جائے

    یا کیا جائے مجھے خوش نظری سے آزاد
    یا اِسی دشت میں پیدا کوئی صورت کی جائے

    ہم عبث دیکھتے ہیں غرفہ خالی کی طرف
    یہ بھی کیا کوئی تماشا ہے کہ حیرت کی جائے

    گھر بھی رہیے تو چلے آتے ہیں ملنے کو غزال
    کاہے کو بادیہ پیمائی کی زحمت کی جائے

    اپنی تحریر تو جو کچھ ہے سو آیئنہ ہے
    رمز تحریر مگر کیسے حکایت کی جائے
    عرفان صدیقی​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 2
  2. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,616
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    واہ، بہت خوب انتخاب صاحبہ!
    بہت سی داد اور تشکّر قبول کریں
    :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    شکریہ شاہ صاحب ۔سلامت رہیں :)
     

اس صفحے کی تشہیر