ختم نبوت(ص)پرایمان رکھنے والےاحمدیت(قادیانیت) کو فروغ مت دیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:
hakimkhalid نے کہا:
نبیل نے کہا:
hakimkhalid نے کہا:
نبیل نے کہا:
السلام حکیم خالد،

میں سمجھ نہیں سکا کہ آپ مجھ سے کس قسم کی وضاحت چاہتے ہیں۔ کیا منتظمین کو اپنے عقیدے کی وضاحت کرنا ہوگی یہاں پر؟ اور کیا احمدیوں کو یہاں بات کرنے کی اجازت دینا قادیانیت نوازی ہوگی؟

استاد مکرم!

منتظمین کے عقیدے کا معاملہ تو ان کا اور اللہ کا معاملہ ہے ۔ہم کون ہوتے ہیں اس میں دخل دینے والے۔

لیکن غیر مسلم قادیانیوں کو یہاں اپنے عقائد کی ترویج کی اجازت دینا قادیانیت نوازی ہوگی۔قادیانی کمیونٹی کا علیحدہ فورم بنا کر ان کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔جو پبلک نہ ہو اور وہ پاسورڈ کے ذریعے وہاں شرکت کر کے جو مرضی کریں۔مذہب اور اخلاق اس کی محدود اجازت دیتا ہے ۔لیکن یوں کھلے عام ان کی قابل اعتراض سرگرمیوں سے ہر دلعزیز اردو محفل پر پاکستان بھر میں قادیانی نواز ہونے کا الزام زور پکڑتا جا رہا ہے۔جوعلمی حلقوں کےلیے انتہائی نقصان دہ بات ہے۔ابھی ادھوری بات کر رہا ہوں ۔تفصیلا جلد حاضر ہوتا ہوں۔

حکیم خالد، مجھے کچھ کچھ معلوم ہو رہا ہے کہ یہ باتیں کون پھیلا رہا ہے۔ میں بھی آپ کی عزت کرتا آیا ہوں، بہتر ہوگا کہ آپ بھی بلاجواز پروپیگنڈے سے پرہیز کریں۔ یہ قادیانیت نوازی کا الزام لگانا کافی پرانا حربہ ہوچکا ہے اور بدقسمتی سے ابھی تک اتنا ہی مؤثر ثابت ہوتا آیا ہے۔

آپ اپنی ادھوری بات کو مکمل کریں تاکہ میں بھی اتنی ہی تفصیل سے اس کا جواب دوں۔ میں نے ابھی تک اس معاملے میں نرمی برتی ہے۔ بڑی وجہ یہی تھی کہ ہم قادیانیت نوازی کے الزام سے بچنا چاہتے تھے۔ اب آپ لوگوں نے کھل ہمارے عقیدے پر انگلیاں اٹھا دی ہیں اور ہم پر قادیانیت نوازی کا الزام لگا دیا ہے تو میں بھی اپنی بات بلا جھجک کروں گا۔

[align=justify:29ef9562c4]استاد مکرم!
دوسروں کو جذباتی ہونے سے منع کرتے کرتے آپ خود جذباتی ہورہے ہیں ۔آپ میرے لیے انتہائی قابل احترام ہیں اور رہیں گے ۔لیکن کیا کریں جہاں مذہب کا معاملہ آ جائے وہاں خواہ اپنا باپ ہی کیوں نہ ہو خلاف شریعت بات نہ ماننے کا حکم ہے۔ذرا میری تمام تحریریں ملاحظہ فرمائیں کہیں بھی آپکو بلا جواز پروپیگنڈہ نظر نہیں آئے گا۔تمام مذاہب کاٹھیکہ آپ کیوں اٹھا رہے ہیں ۔آزادی اظہار دیتے ہوئے صرف اسلامی نقطہ نظر کا میعار مدنظر رکھئے اس میں بہت وسعت ہے ۔دنیا تو آپ کی پراسائش ہے ہی آخرت بھی ہوجائے یہی خواہش ہے دل میں، آپ سے دلی انسیت کی وجہ سے ۔بہرحال شربت پیجئے ۔ابھی آپ جلال میں ہیں پھر حاضر ہوتا ہوں جب ذرا ٹھنڈے ہوں گے ۔ احکام الٰہی کے علاوہ اگر مجھ سے کو ئی تکلیف پہنچی ہو تو دلی معذرت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔[/align:29ef9562c4]

حکیم خالد، آپ اور فرید تواتر سے ہمارے عقیدے کے بارے میں پوچھ رہے ہیں اور کھلم کھلا قادیانیت نوازی کا الزام لگا رہے ہیں۔ یہ سلسلہ کئی دن سے جاری ہے۔ میں کافی برداشت کر چکا ہوں لیکن اب مجھے جواب دینا پڑ رہا ہے۔

فرید جس انداز میں بات کر رہے ہیں، میں اس کا پس منظر جانتا ہوں۔ وقت آنے پر اس کی تفصیل بھی بتا دوں گا لیکن مجھے آپ کے ارادوں کی بالکل سمجھ نہیں لگ رہی۔

ہماری محفل فورم کے بارے میں یہ پالیسی رہی ہے کہ اسے ہر قسم کے مذہبی اور علاقائی تعصب سے پاک رکھا جائے اور ہم انشاءاللہ اسی پالیسی پر قائم رہیں گے۔

[align=justify:29ef9562c4]استاد مکرم نبیل بھائی!

سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن
گزشتہ کچھ دنوں سے جب بھی اردو محفل کی سایٹ کھولتا تو
Recent Topicsمیں Ahmadiyya Urdu Website for ALL AHMADIZکا عنوان موجود ہوتا تھا ۔
6جولائی2006 کا واقعہ ہے ۔چھوٹا بیٹا کہنے لگا ابو کئی دنوں سے اس اردو سایٹ کا بتا رہے ہیں۔اس کو کھولیں۔میں نے سختی سے کہا ۔نہیں اسے نہیں کھولنا ۔اس نے سنی ان سنی کرتے ہوئے دوبارہ کہا کہ ابو دیکھیں تو سہی۔کیسی سایٹ ہے۔بس چڑھ گیا غصہ اور جڑ دیا ایک تھپڑ اور ساتھ ہی کہا کہ میں بھی ابھی اس سایٹ کو وزٹ کرنے کے قابل نہیں ہوا تجھے کیسے اجازت دے دوں۔اسے کچھ سمجھ نہ آئی اور روتا ہوا دوسرے کمرے میں چلا گیا۔میں تلملاتا رہا کہ اسے کیوں مارا۔اس بیچارے کا اس میں کیا قصور تھا۔
یہ 1986 کا واقعہ ہے ۔والد صاحب (معروف خطیب )جمعہ کے خطبے کی تیاری کے حوالہ سےمطالعہ کر رہے تھے کہ پوسٹ مین ڈاک دے کر گیا اور اس میں سے میں نے ہفت روزہ الفضل ربوہ نکالا اور پڑھنا شروع کر دیا والد محترم کی نظر مجھ پر پڑی تو انہوں نے ایک زور دار تھپڑ رسید کیا اور الفضل چھین کر کہنےلگے یہ سامنے الماری دیکھ رہے ہو(کم از کم دوسو اسلامی کتب اس میںموجود تھیں)یہ سب کتابیں جب پڑھ لو گے تو موازنے کےلیے اس کا مطالعہ کرنا ۔اب میری عمر 39کے قریب ہے۔الفضل اب بھی آتا ہے روزنامہ کی شکل میں اور ردی میں چلا جاتا ہے مجھ میں اسکا مطالعہ کرنے کی ہمت نہیں کیونکہ ابھی اس الماری کی صرف چند کتابیں ہی مطالعہ کر سکا ہوں۔

محترم نبیل بھائی!

یہ سب تھا محرک اِس پوسٹ کا جو میں نے''ختم نبوت(ص)پرایمان رکھنے والےاحمدیت(قادیانیت) کو فروغ مت دیں '' کے عنوان سے اس قادیانی کے ربط کے جواب میں دیا۔ منتظمین میں سے آصف بھائی کا جواب کافی حوصلہ افزا تھا ۔اور بیشتر شکوک و شبہات ختم ہوئے۔

آپ کے بارے میں ہمارے ارادے بڑے نیک ہیں ۔

اردو محفل کی امیج کو جو بات متاثر کررہی ہے انسیت اور محبت کی وجہ سے اس سے آپ کو آگاہ کیا تو الٹا آپ نے ہمیں ہی مورد الزام ٹھہرا دیا ۔اس بات کی کسک رہے گی۔

باقی یہ بات جو آپ نے کہی ہےکہ

''ہماری محفل فورم کے بارے میں یہ پالیسی رہی ہے کہ اسے ہر قسم کے مذہبی اور علاقائی تعصب سے پاک رکھا جائے اور ہم انشاءاللہ اسی پالیسی پر قائم رہیں گے۔''

اس پر امریکہ، انڈیا سمیت دیگر طاقتیں عملدرآمد نہیں کر سکیں تو آپ کیسےکرسکتے ہو؟

حقیقی دنیا اور سائبر ورلڈ کے علاوہ ایک اور دنیا بھی ہے اس میں کامیابی کےلیے تیاری اسی دنیا میں ضروری ہے۔اور اس سلسلے میں آپ بے بہا کام کر چکے ہو۔اگر آپ صرف دل میں ہی یہ نیت کر لو کہ اے اللہ یہ کام میں تیرے سچے دین اسلام کی ترویج کےلیے کر رہا ہوں ۔تو آخرت میں بھی کامیاب رہو گے۔آپ سب کو تمام دنیاؤں میں کامیاب دیکھنے کی خواہش اور دعا ہے۔باری تعالٰی ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے اور اپنی امان میں رکھے۔اس کے ساتھ ہی اس معاملے کو وائنڈ اپ کرتے ہوئے باری تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں۔

بہت شکریہ۔[/align:29ef9562c4]
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرید احمد نے کہا:
نبیل جی ، تلخ نوائی معاف کریں ۔
بات تو فہمائش سے چلنی چاہیے ، اس میں شک نہیں ۔
آپ کا عقدیہ تواتر سے تو نہیں پوچھا ، فقط اس دھاگہ میں میں دو یا تین بار !!
لیکن اس دوسرے دھاگہ میں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ کون کون سیخ پا ہوئے تھے ۔ خیر
میرے خیال میں کسی کا مقصد یہ نہ ہوگا کہ وہ آپ کو قادیانیت نواز کہتا ہو ۔

فرید جس انداز میں بات کر رہے ہیں، میں اس کا پس منظر جانتا ہوں۔ وقت آنے پر اس کی تفصیل بھی بتا دوں گا لیکن مجھے آپ کے ارادوں کی بالکل سمجھ نہیں لگ رہی۔
معلوم نہیں وہ پس منظر کیا ہے ؟ اور میرا ارادہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ ہم سب ایک دوسرے کو پہچان کر بات کریں ۔ منتظم ہونے کے اعتبار سے آپ کو یقینا کھلا د، کھلا دماغ اور وسعت نظر کا اہل ہونا چاہیے ۔ خیر اب آپ بہت سیخ پا ہو رہے ہیں تو چھوڑیے ۔

فرید، دو تین مرتبہ تواتر نہیں ہوتا تو تواتر کس کو کہتے ہیں؟ آپ کو پہلے وضاحت کرنا ہوگی کہ آپ نے ہمارے عقیدے پر سوال کیوں اٹھایا ہے؟ آپ پہلے اپنے عقیدے کی وضاحت کریں، اسی تناظر میں آپ سے بات کروں گا۔ آپ بھول جائیں کہ آپ فورم کے کسی منتظم سے بات کر رہے ہیں۔ آپ کی پوسٹ کو مقفل کیا جائے گا نہ ڈیلیٹ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
حکیم خالد، مجھے کسی کے منہ میں الفاظ ڈالنے کا شوق نہیں ہے۔ عقیدے کا سوال میں نے نہیں پوچھا تھا۔

مجموعی طور پر مجھے آپ کے اور فرید کے طرز عمل سے نہایت مایوسی ہوئی ہے۔ آپ دونوں کی باتوں سے تو یہ لگ رہا ہے کہ آپ احمدیوں کے سامنے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں تو یہ اچھا موقعہ تھا کہ احمدیوں کے سامنے ان کے عقائد کا آئینہ پیش کر دیا جاتا۔ اگر دیوبند کے سندیافتہ عالم بھی احمدیوں کا سامنا کرنے سے قاصر ہوں تو ہماری کیا اوقات ہے؟ پھر میں واقعی یہاں ایک معذرتی نوٹس لگا دیتا ہوں کہ بھائی ہم تمہارے دلائل کا مقابلہ نہیں کر سکتے، تم اس فورم پر نہ آؤ۔

دوسرے میں نے فورم کو تعصب سے پاک رکھنے کی کوشش کرنے کی بات کی ہے۔ اس کا امریکہ اور یورپ سے کیا تعلق ہے؟ ہمارا کام کوشش کرنا ہے، اس میں کامیابی یا ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی میں‌ آپ کے ساتھ ہوں۔ اسی وجہ سے میں نے بات شروع کی کہ کب تک ہم لوگ بغیر بحث کیے ان کو الگ ہٹانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ اس طرح تو ایک گیا، دو آئے، دو گئے،چار آئے۔
باقی فرید بھائی اور حکیم بھائی، عقیدے کا تعلق اللہ پاک اور بندے کا براہٍ راست ہوتا ہے۔ کسی انسان کو اس بارے میں پوچھنے کی جرآت نہیں‌ ہونی چاہیئے۔ ہاں‌ اگر کسی ایک فرقے یا مذہب کو زیادہ ترویج دی جائے یا دوسروں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جائے تو پھر یہ سوال آپ کا حق ہی نہیں، فرض‌ بھی بنتا ہے۔
قادیانی نوازی کی بات تب بھلی لگتی جب قادیانیوں کو کوئی خاص رعایت دی جاتی یا دیگر مذاہب کو بات کرنے سے روکا جاتا۔
جذباتیت اچھی بات ہے، مگر یہ عقل کو ڈھانپ لیتی ہے۔
باقی یہ اطمینان کر لیں کہ نبیل بھائی اور زکریا بھائی بہت سے دیگر مسلمانوں سے عقیدہ اور عمل، دونوں لحاظ سے بہتر ہیں۔ الحمدللہ
قیصرانی
 

زیک

مسافر
hakimkhalid نے کہا:
گزشتہ کچھ دنوں سے جب بھی اردو محفل کی سایٹ کھولتا تو Recent Topics میں Ahmadiyya Urdu Website for ALL AHMADIZ کا عنوان موجود ہوتا تھا ۔

اس کی وجہ احمدی نہیں بلکہ مسلمان تھے کہ اس موضوع کو بلاوجہ لمبی جذباتی بحث میں الجھا رہے تھے۔
 

hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:
حکیم خالد، مجھے کسی کے منہ میں الفاظ ڈالنے کا شوق نہیں ہے۔ عقیدے کا سوال میں نے نہیں پوچھا تھا۔

استاد محترم!

11عدد مغز بادام رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح چھلکے اتار کر دودھ کے ہمراہ نوش جاں فرمائیں۔کیونکہ دماغ سے آپ کام زیادہ لے رہے ہیں اور اسے غذا کم فراہم کررہے ہیں ۔تبھی تو مصنف کی حیثیت سے تو میرا نام آپ کے ذہن میں ہے جبکہ پوسٹ کا اقتباس فرید بھائی کا ۔میں نے عقیدے کا آپ سے پوچھا کب تھا؟ ذرا وہ اقتباس تو لائیے ؟؟؟ نہیں لا سکیں گے کیونکہ میں نے ایسا کچھ کہا ہی نہیں۔ہاں جو میں نے کہا اس کا درج ذیل اقتباس ضرور ملاحظہ فرمائیں ۔اسے پڑھ کر عقیدے کا معاملہ اور آپ کی طبیعت میرے حوالے سے بالکل صاف ہو جائے گی۔

حکیم خالد نے کہا:
استاد مکرم!

منتظمین کے عقیدے کا معاملہ تو ان کا اور اللہ کا معاملہ ہے ۔ہم کون ہوتے ہیں اس میں دخل دینے والے۔

آپ نے مجھ سے پوچھا

نبیل نے کہا:
کیا احمدیوں کو یہاں بات کرنے کی اجازت دینا قادیانیت نوازی ہوگی؟

میں نے کہا

حکیم خالد نے کہا:
غیر مسلم قادیانیوں کو یہاں اپنے عقائد کی ترویج کی اجازت دینا قادیانیت نوازی ہوگی۔

اب کس نے کس کے منہ میں الفاظ ڈالے ۔آپ خود ہی فیصلہ کرلیں۔
 

hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:
مجموعی طور پر مجھے آپ کے اور فرید کے طرز عمل سے نہایت مایوسی ہوئی ہے۔ آپ دونوں کی باتوں سے تو یہ لگ رہا ہے کہ آپ احمدیوں کے سامنے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں تو یہ اچھا موقعہ تھا کہ احمدیوں کے سامنے ان کے عقائد کا آئینہ پیش کر دیا جاتا۔ اگر دیوبند کے سندیافتہ عالم بھی احمدیوں کا سامنا کرنے سے قاصر ہوں تو ہماری کیا اوقات ہے؟ پھر میں واقعی یہاں ایک معذرتی نوٹس لگا دیتا ہوں کہ بھائی ہم تمہارے دلائل کا مقابلہ نہیں کر سکتے، تم اس فورم پر نہ آؤ۔

استاد محترم !

پے گیا کھوتا کھوہ وچ

اب تک کی گفت و شنید کا حاصل یہ ہے کہ میں تو ابھی اپنا چہرہ ہی صاف نہیں دیکھ پا رہا تو دوسروں کو آئینہ کیا دکھاؤں؟

ہاں فرید بھائی کی بات دوسری ہے اگر وہ بقول نبیل ، دیوبند کے سندیافتہ عالم ہیں تو انہیں میری طرح لیت و لعل سے کام نہیں لینا چاہئے۔لیکن یہاں وہ ڈٹیں کس کے سامنے۔کوئی قادیانی بھی موجود تو ہو۔
 

hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:
دوسرے میں نے فورم کو تعصب سے پاک رکھنے کی کوشش کرنے کی بات کی ہے۔ اس کا امریکہ اور یورپ سے کیا تعلق ہے؟ ہمارا کام کوشش کرنا ہے، اس میں کامیابی یا ناکامی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

چھوٹے سے ربط کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جاتا ۔اسے ڈیلیٹ نہ بھی کیا جاتا۔تو وہ گم نام رہتا۔اس طرح تعصب پھیلانے کا باعث نہ بنتا۔اس ربط کا یہاں چسپاں کرنا بھی تو سازش ہو سکتی ہے ۔ساری سازش آپ کو ہم مسلمانوں میں ہی نظر آ رہی ہے۔براہ کرم تعصب کو مزید نہ پھیلایا جائے اس سے کچھ حاصل نہیں۔ہمارے فورم کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ۔بعض اسے فورم چلانے کی خاص ‘‘ٹِرک‘‘ گردان رہے ہیں جو غلط ہے۔
دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے دعویدار خود دہشت گرد ہیں
تعصب کو روکنے والے خود تعصب پھیلا رہے ہیں
سیکولر بننے کے دعویدار اندر سے خود سب سے بڑے مذہبی ہیں۔
امریکہ یورپ اور انڈیا یہی کچھ کررہا ہے۔
مذہبی تعصب کا خاتمہ ایسے افراد کا کام ہے جو سیکولر ہوں اور جن کو اللہ پر یقین نہ ہو
اور یہ آپ نہیں کر سکتے ۔اللہ پر جتنا آپ کا یقین اور ایمان ہے شاید مجھ میں بھی اس سلسے میں کوئی کوتاہی ہو ۔لہذا یہ آپ نہیں کر سکتے ۔شریعت محمدی(ص) جس کی اجازت نہیں دیتی اسے نہ ہونے دیں ۔اس سے محفل کو آپ کو یا کسی اور کو کچھ فرق نہیں پڑنے والا ۔اسلام میں بہت وسعت اور گنجائش ہے۔اقلیتوں کے حقوق پیش نظر رکھیں جو اگر چہ محدود تو ہیں لیکن اس سے کسی کی حق تلفی نہیں ہوتی۔

استاد محترم!
دو لفظی بات کریں جس طرح استاد مکرم زکریا بھائی نے کی ۔
زکریا نے کہا:
hakimkhalid نے کہا:
گزشتہ کچھ دنوں سے جب بھی اردو محفل کی سایٹ کھولتا تو Recent Topics میں Ahmadiyya Urdu Website for ALL AHMADIZ کا عنوان موجود ہوتا تھا ۔

اس کی وجہ احمدی نہیں بلکہ مسلمان تھے کہ اس موضوع کو بلاوجہ لمبی جذباتی بحث میں الجھا رہے تھے۔

یہی میرا موئقف تھاجس کا اب تک کی گفتگو میں ، میں احساس کروانا چاہ رہا تھا۔ جو پورا ہوا اب نبیل بھائی محفل کے شہر علم کی دوسری بستیوں میں چلیں جہاں آپ کی ہمیں زیادہ ضرورت ہے۔
 

فرید احمد

محفلین
میں دیوبند کا نہیں مگر دیوبندی مکتب فکر کا ایک سند یافتہ ہوں ، سند تو خیر ، ایک طالب علم ہوں ، تکمیل علم کا دعوی نہیں۔
قادیانیوں کو جواب دینے سے راہ فرار نہیں ، مگر پہلے معلوم ہو کہ ۔۔۔۔
قادیانی کیا کہ رہا ہے ؟

جواب میں جو کہا جائے گا اس کے صحیح یا غلط ہونے کی میزان کیا ہوگی ؟
یعنی یہ درست نہ ہوگا کہ جو شخص قرآن و سنت اور دیگر علوم اسلامیہ خصوصا علم عقائد اور علوم عربیہ سے ناواقف ہو ، وہ محض اپنی اردو دانی اور فہم کی وجہ سے ہماری بحث میں در آئے ۔

فرید، دو تین مرتبہ تواتر نہیں ہوتا تو تواتر کس کو کہتے ہیں؟ آپ کو پہلے وضاحت کرنا ہوگی کہ آپ نے ہمارے عقیدے پر سوال کیوں اٹھایا ہے؟ آپ پہلے اپنے عقیدے کی وضاحت کریں، اسی تناظر میں آپ سے بات کروں گا۔ آپ بھول جائیں کہ آپ فورم کے کسی منتظم سے بات کر رہے ہیں۔ آپ کی پوسٹ کو مقفل کیا جائے گا نہ ڈیلیٹ۔
عرض کہ آپ کے عقیدے پر سوال نہیں اٹھایا ، محض اس کی دریافت چاہی تھی ، اور اصل مقصد اس سے یہ تھا کہ وہ صاحب بھی یہاں کے منتظمین کا عقیدہ جان جائے، اور یہ بھی اس طرح وضاحت سے آپ یہاں سب کے سامنے اور عنداللہ بری رہیں ،
یہ درست ہے کہ عقیدہ کا مسئلہ بندہ اور خدا کے درمیان کا ہے ، دوسرا کوئی وسط میں نہیں ، لیکن اگر کوئی تم سے اپنی شہریت پوچھے تو بتانے کیں کیا حرج ہے ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آُپ کی شہریت پر شک کرتا ہے ، عین ممکن ہے کہ اس کا مقصد اس ثالث کو مطلع کرنا ہو جو وہاں ہے ،

میں اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتا ہوں ، سنی حنفی ہوں ۔
جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاتمیت پر ایمان رکھتا ہوں ، یعنی ان کے بعد کوئی کسی قسم کا نبی نہیں آئے گا ۔ تا قیامت آپ کی دی ہوئی ہدایات اور رہ نمائی اور قرآن ہی پر چلنے میں کامیابی ہے ۔

اسی تناظر میں آپ سے بات کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرید اور حکیم خالد، میں اپنے کہے گئے الفاظ کی معذرت چاہتا ہوں۔ عقیدے کی وضاحت والی بات مجھے پسند نہیں آئی تھی۔
 
شکر ہے معاملہ سلجھ گیا ہے ۔

نبیل تمہارے ہر بیان کی بہت اہمیت ہے اس فورم پر ، میں جانتا ہوں کہ یہ بہت مشکل کام ہے کہ تم بھی سب کی طرح خطا وار ہوتے ہو مگر یہ بری عادت ہے ہم لوگوں کی جو استاد کے مقام پر ہو اس کی رائے اور فیصلوں کو دیکھ کر بہت سے لوگ پیچھے چل پڑتے ہیں اور فیصلوں کی روشنی میں فیصلہ کرتے ہیں۔ حتی الامکان سیاسی اور نظریاتی مباحث میں کم حصہ لیا کرو کیونکہ ابھی بہت سے ضروری کام اور کرنے والے رہتے ہیں اگلی سالگرہ پر سیاسی مباحث شروع کریں گے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے بھائیو، عقیدے کا کی بابت پوچھنا ایک بندے سے اور ایک ایڈمن سے دونوں فرق باتیں ہیں۔ ایڈمن کا عقیدہ پوری محفل یا سائٹ کا عقیدہ سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے نبیل بھائی اور زکریا بھائی ہمیشہ یہ سوال گول کر جاتے ہیں کہ کسی بھی فرقے کے لوگوں کی دل آزاری نہ ہو۔
قیصرانی
 

دوست

محفلین
میں کوئی دو بار میرا خیال ہے یہیں‌ کہیں عرض کرچکا ہوں‌ کہ اردو محفل پر کوئی سنسر پالیسی نہیں ہے۔جس کا مطلب ہے کہ جب بھی کوئی ایسی بات ہوتی ہے کھپ مچ جاتی ہے۔ اس میں میرے جیسے جذباتی اور بڑبولے ایویں خون جلاتے ہیں۔ ہوتا کچھ بھی نہیں۔
براہ کرم براہ کرم اگر ایک نوٹ جیسی چیز تشکیل دے دی جائے جس میں اردو محفل کی پالیسی بارے واضح اور غیر مبہم انداز میں لکھا گیا ہو تاکہ صارف بوقت اندراج اس سے اتفاق کرے اور کل کو ایسی بے مقصد بحثیں نہ ہوں۔
وہ تیرہ سال سے نیچے اور اوپر والا بیان حلفی جو طے شدہ طور پر موجود ہے اس کو اگر ہٹا کر یا اسی میں ترمیم کردی جائے تو یہ بہترین ہوگا۔
میں نے اس بحث کو لاحاصل اس لیے کہا ہے کہ اب بھی کوئی بھی کسی سے متفق نہیں۔ کم از کم میں اب بھی منتظمین سے متفق نہیں اس معاملے میں۔ بہرحال جو بھی ہے میں اب کوشش کروں گا کہ خاموش رہوں۔ مگر ایک پالیسی کی موجودگی میں کم از کم یہ بحثیں وجود میں نہیں‌ آئیں گیں۔ اور اچھی انتظامیہ کو اس طرف نظر کرنی چاہیے۔ بلاشبہ یہ انتظامیہ کے ہی خیالات ہونگے جو پالیسی کی شکل میں ڈھلیں گے مگر اعتراض کرنے کا حق کسی کے پاس نہیں رہے گا چونکہ تمام لوگ اس پر عمل کرنے کا وعدہ کرچکے ہونگے بوقت اندراج۔ باقی دلوں کا حال اللہ جانتا ہے میں نے یہ تجویز اس لیے پیش کی ہے کہ اردو محفل کا ماحول ڈسٹرب نہ ہو اور جن علمی سرگرمیو‌ں‌ کے لیے اسے قائم کیا گیا ہے ان کی طرف توجہ کی جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، فورم کی پالیسی واضح ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اس فورم کا مقصد کسی تعصب کے بغیر اردو کی ترویج ہے اور گزشتہ کئی دنوں‌ میں ہونے والی متعصبانہ پوسٹس اس پالیسی کے بالکل خلاف ہیں۔ اگر وہ ابھی تک ڈیلیٹ نہیں کی گئی ہیں تو اس میں ہماری مصلحت پسندی ہی ہے۔

محض عقیدے کی بنیاد پر یہاں کسی کا راستہ نہیں روکا جائے گا۔
 

زیک

مسافر
قیصرانی نے کہا:
پیارے بھائیو، عقیدے کا کی بابت پوچھنا ایک بندے سے اور ایک ایڈمن سے دونوں فرق باتیں ہیں۔ ایڈمن کا عقیدہ پوری محفل یا سائٹ کا عقیدہ سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے نبیل بھائی اور زکریا بھائی ہمیشہ یہ سوال گول کر جاتے ہیں کہ کسی بھی فرقے کے لوگوں کی دل آزاری نہ ہو۔

قیصرانی: اگرچہ یہ خیال عام ہے کہ ایڈمن کے نظریات ہی فورم کے بھی ہیں مگر یہ صحیح نہیں۔ جیسا کہ میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ محفل کا کوئی نظریہ یا عقیدہ نہیں جبکہ ظاہر ہے میں کچھ نظریات رکھتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
فرید: آپ کے عقیدے سے متعلق سوال کا جواب میں نہیں دوں گا کیونکہ مجھے اس طرح کے سوالات سے چڑ ہے۔ ان سے loyalty oaths، McCarthyism اور تکفیر کی سی بو آتی ہے۔
 

شعیب

محفلین
زکریا نے کہا:
فرید: آپ کے عقیدے سے متعلق سوال کا جواب میں نہیں دوں گا کیونکہ مجھے اس طرح کے سوالات سے چڑ ہے۔ ان سے loyalty oaths، McCarthyism اور تکفیر کی سی بو آتی ہے۔


عرصہ بعد اس محفل پر آیا ہوں؛ میرا خیال ہے جب آپ سبھی مذہبی تھریڈس کو ڈیلیٹ کردیں تو آپ کی چڑچڑاہٹ بھی دور ہوجائے گی ۔ میری رائے ہے کہ محفل کو خالص اردو کی ترویج کیلئے بنائیں، فی الحال یہاں کے سبھی تھریڈس میں مذہبی اختلافات کا مواد مل رہا ہے ۔


شعیب، دبئی سے ایک ہندوستانی

۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top