خبردار: شاعری کرنے کے نقصانات

عبد الرحمن

لائبریرین
نعوذ باللہ اتنا بڑا الزام میں نے لکھا تو ہے اکبر الہہ بادی کا شعر ہے اتنا بڑا الزام اور بھائی مہدی حسن نے گایا ہے بھلا کس کی ہمت ہو سکتی ہے چوری کی ۔
اب اس الزام پر آپ کے خلاف رپٹ درج کروانی ہی پڑے گی لگ رہا ۔:(
او چھڈو جی مٹی پاؤ!
 
لئیق بھائی شاندار کی ریٹنگ تو میں نے دے دی ،اور درست دی اگر ایک سے زیادہ ممکن ہوتی تو کم از 10 شاندار تو میں ہی آپ کی تحریر کی نظر کرتا، رسید بحق حقدار، چند ایک املا کی غلطیاں ہیں ،درگذر کیونکہ میری بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ میں نے کبھی ذکر نہیں کیا اپنے پیشہ کا، لیکن ضرورت محسوس کرتا ہوں کہ بتاؤں میں ایک میزان ہوں ، ترازو،WEIGHING SCALE EXPERT میں نے خود کو میزان صرف اس لئے کہا اللہ جل شانہ نے بائی ڈفالٹ مجھے(بلکہ ہر انسان کو) "منصف" پیدا کیا ہے۔آپ نے بہت اچھا لکھا ہے۔لیکن ایک پیمانہ جس کا آپ نے اپنی تحریر میں ذکر کیا اسکے ذکر سے ہی مجھے "حیضہ" ہو جاتا ہے، مجھے اس کے بارے میں سننا، مجھے ان الفاظ کو دیکھنا اچھا نہیں لگتا، کم از کم میں کسی ایسے شاعر کو نہیں جانتا جو اس پیمانہ کو استعمال کرکے اچھا (بڑا) شاعر بنا ہو۔سب سے بڑا منصف اللہ ہے اس کا انصاف ہر طرف ہر شہ میں ہر وقت نظر آتا ہے۔ اس کے انصاف میں اس کا فضل و کرم بہت زیادہ ہوتا ہے ، اس کی رحمانیت اور رحیمیت ہوتی ہے۔ اس سے بھی انصاف نہ مانگیں اس کے فضل و کرم ، رحمانیت اور رحیمیت سے اپنا حصہ مانگیں، وہ اس سے کہیں زیادہ دیتا ہے جتنا میں اس سے مانگتا ہوں، وہ مانگے بغیر بھی دیتا ہے۔ شاعری ایک حسن ہے زبان کا سب سے حسین استعمال شاعری ہے، اللہ نے بہت حسین شاعری کی ہے، لفظوں کی شاعری، مناظر کی شاعری، اللہ کی مخلوق بھی اللہ کی شاعری کا عظیم مظہر ہے۔ اللہ کے تمام صفاتی نام اس کے تخلیق کردہ احسن ترین تقویم کے لئے ہیں، ہم خود میں اللہ تعالیٰ کی ان صفات میں سے اپنا حصہ ادا کرنا چاہیئے۔مثلاً وہ رحمٰن اور رحیم ہے۔بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔ ہمیں بھی اس کی مخلوق کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرنا چاہیئے۔ تو ہم بھی اللہ کی اس صفت میں حصّہ دار بن کر ہی ثابت کر سکتے ہیں کہ ہم اللہ کی اس صفت پر ایمان لاتے ہیں۔

یہ سب ہو سکتا ہے بے ربط لگ رہا ہو موضوع سے۔ لیکن یہی ہے ۔طوالت کا لحاظ رکھتے ہوئے فی الحال اتنا ہی۔۔۔ ۔۔۔
ایڈمن سے درخواست ہے میں نے لفظ ۔ہیضہ۔ کے املا غلط کی ہے برائے مہربانی درست فرما دیں
 

محمداحمد

لائبریرین
خوب تحریر ہے لئیق بھائی۔

گو کہ آپ نے ہی کافی دیر سے پوسٹ کی لیکن ہم نے دیکھنے میں اور بھی تاخیر کردی۔

لٰہذا اب کچھ نہیں ہو سکتا۔ :)
 
Top