خاک ڈالو مرے شکوے پہ نہ جاؤ پیارے - سیفی لوگانوی

فاروقی

معطل
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]
خاک ڈالو مرے شکوے پہ نہ جاؤ پیارے
[/font]
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]نیچی نظریں نہ کرو آنکھ اُٹھاؤ پیارے[/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]بعد مرنے کے مرے سوگ سے حاصل کیا ہے[/font]
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]چپ نہ ہو، غم نہ کرو، جی نہ کڑھاؤ پیارے[/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]پھر کبھی آن ملو گے، یہ بجا ہے لیکن[/font]
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]کوئی صورت بھی تو جینے کی بتاؤ پیارے[/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]تم جو آجاؤ تو تقدیر کا شکوہ نہ رہے[/font]
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]میری سوئی ہوئی قسمت کو جگاؤ پیارے[/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]ضبط سے راز محبت نہ چھپے گا سیفی[/font]
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]ڈبڈبائی ہوئی آنکھوں کو چھپاؤ پیارے[/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0](سیفی لوگانوی)[/font]
 

فاروقی

معطل
پر آپ تو کسان کے بیٹے ہیں......دوبارہ "بوائی" کر لیجیئے گا ........اور آئندہ اختیاط کیجیئے گا چڑیوں سے.......:laugh:
 
Top