تعارف خاکسار، ناچیز،حقیر وپر تقصیر کا ادنیٰ سا تعارف

واعظ جدید

محفلین
خاکسار کا نام پیدائش سے پہلے ہی واعظ رکھ دیا گیا۔جبکہ اب تک مجھے ہی وعظ سننا پڑ رہا ہے۔
ایم اے تاریخ کرنے کے بعد ایم اے عربی بھی شوقیہ کرڈالا اور اب ایم اے انگلش کا جنون سر پر سوار ہے۔
آج اس فورم پر میرا ورود ہوا ہے جو پتہ نہیں مسعود ثابت ہوگا یا نہیں۔
لکھنے کا مجھے کوئی شوق نہیں لیکن مجبوراً لکھنا پڑتا ہے۔
بناوٹی باتیں کرنہیں سکتا اور کھری باتیں سنا نہیں سکتا۔
باقی تعارف میں کیا ہوتا ہے یہ بھی مجھے پتہ نہیں،خود ہی پوچھ لیں۔
 

میم الف

محفلین
ایم اے تاریخ کرنے کے بعد ایم اے عربی بھی شوقیہ کرڈالا اور اب ایم اے انگلش کا جنون سر پر سوار ہے۔
لکھنے کا مجھے کوئی شوق نہیں لیکن مجبوراً لکھنا پڑتا ہے۔
آپ مجبوراً لکھتے ہیں۔ کیا فری لانسنگ کرتے ہیں؟
ایم اے ہی کرتے رہیں گے تو ایم فل کب کریں گے؟
 
آخری تدوین:
Top