خانہ کعبہ کے اوپر کوئی پرندہ پرواز نہیں کرتا

کوئی صاحب کہہ رہے تھے کہ خانہ کعبہ کے اوپر سے کوئی پرندہ پرواز نہیں کرتا
کچھ دن پہلے ہی حرم شریف جانے کا اتفاق ہوا

20150606_142313.jpg
 
arifkarim

معطل
کیوں کیا خانہ کعبہ سعودی حکام کی جانب سے پرندوں کیلئے No-fly zone ہے؟ اور ویسے بھی آپ بیسیوں بار محفل کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ اسلئے براہ کرم اس قسم کے مضحکہ خیز جہادی دھاگے یہاں کھولنے سے اجتناب کریں۔ ہمیں اس جدید دور میں جب مکہ مکرمہ آل سعود کے تعاون سے نیویارک زیادہ لگ رہا ہو، ان ناکام "معجزات" کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنی قوت ایمانی کوتقویت دینے کیلئے کسی اور اصلی معجزے کا انتظار کریں :p
 
کیوں کیا خانہ کعبہ سعودی حکام کی جانب سے پرندوں کیلئے No flyzone ہے؟ اور ویسے بھی آپ بیسیوں بار محفل کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ اسلئے براہ کرم اس قسم کے مضحکہ خیز جہادی دھاگے یہاں کھولنے سے اجتناب کریں۔ ہمیں اس جدید میں ان ناکام "معجزات" کی ضرورت نہیں اپنی قوت ایمانی کوتقویت دینے کیلئے :p

یار تیری بات تو صرف ناورے میں ہی سمجھی جاوے گی
 
arifkarim

معطل
یار تیری بات تو صرف ناورے میں ہی سمجھی جاوے گی
یہ ابھی پچھلی سال ہی کی بات ہے یا آپکی کسی دوسری آئیڈی کے تاثرات ہیں:
اگرچہ پہلے بھی کئی مرتبہ سوچا مگر محفل کی محبت میں عمل نہ ہوسکا۔ اب ٹھان لی ہے کہ اس محفل کو الوداع کہاجائے۔ تمام اہل محفل سے گزارش ہے کہ یہ مرکز توجہ و الفت اب مزید مداخلت جا و بے جا نہیں کرے گا۔

یہاں قریباآٹھ سال گزارنے کے بعد اب اندازہ ہونے لگا ہے کہ جو احباب یہاں موجود ہیں یا تو نوجوان ہیں یا پھر لگتے ہیں۔ لہذا تبادلہ خیال میں رکاوٹ ہے کیونکہ تعدد خیال میں فرق ہے۔

بہرحال میں نے یہاں رہ کر کئی لطف اٹھائے۔ کئی لوگوں سے اچھا تبادلہ خیال ہوا۔ کئی یاد ہیں کئی یاد نہیں۔ سب سے زیادہ مزے دار گفت و شنید جو مجھے یاد ہے وہ محترمہ زرقامفتی سے ہوئی۔یعنی ان کو تنگ کرنے میں بڑا مزا ایا۔ اور بھی کئی لوگ ہیں۔ نام یاد نہیں۔

آپ تمام لوگ خوش رہیں۔ اپنی اپنی فیلڈ میں نمایاں نام پیدا کریں۔ یاد رکھیں کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ پاکستان کے مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس بلکہ لوئر کلاس کے لوگوں کی کامیابی کا ذریعہ تعلیم اور محنت ہے۔ کامیابی سے مراد اس دنیا میں اچھا مقام پیدا کرنا ہے ۔ اصل کامیابی تو بہرحال آخرت میں ہوگی۔

چلو بھئی ہم تو چلے۔ سب خوش رہیں۔البتہ چلنے سے پہلے کوئی اگر کوئی سوال کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔ ورنہ اللہ حافظ
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/الوداع-یا-اہل-محفل.72919/
 
بچے اپکے پیغام اس بات کا ثبوت ہیں جو میں عرض کرتا رہا ہوں۔ تعدد خیال میں تفاوق ہے۔
باولا ہوا ہے کیا بیٹے۔ میری ایک ہی ائی ڈی ہے
 
arifkarim

معطل
بچے اپکے پیغام اس بات کا ثبوت ہیں جو میں عرض کرتا رہا ہوں۔ تعدد خیال میں تفاوق ہے۔
باولا ہوا ہے کیا بیٹے۔ میری ایک ہی ائی ڈی ہے
جب آپ محفل کو ’’کھلے عام‘‘ا لوداع کہہ چکے ہیں تو بار بار یہاں واپس آکر جہاد کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ :p
 
جب آپ محفل کو ’’کھلے عام‘‘ا لوداع کہہ چکے ہیں تو بار بار یہاں واپس آکر جہاد کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ :p

جہاد کا لفظ جہد سے نکلا ہے یعنی درست راہ کی سعی۔ یہ تو اپ ہروقت کرسکتے ہیں
دوسرے الوداع کہنے کے بعد کیا میں مر گیا ہوں؟ مریں میرےدشمن
 
arifkarim

معطل
اچھا چھوڑ بچہ
یہ ویڈیو دیکھ کربتلاو کہ کیا دیکھا
3 سیکنڈ کی ایک انتہائی معمولی سی ویڈیو دکھا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ اگر یہ تجربہ کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو خانہ کعبہ کے پاس 100 کے قریب طوطے لا کر چھوڑ دیں کہ وہ اسکے اوپر پرواز کرتے ہیں یا نہیں۔ وہ الگ بات ہے کہ خانہ کعبہ کی سخت سیکیورٹی یہ تجربہ کرنے سے قبل ہی آپکے سارے طوطے اڑا دیگی :)
 
جب بھی لائے نارویجن کوڑی ہی لائے
چلو بھجواو نارویجین طوطے ۔ دیکھیں کتنا دم ہیں تھمارے طوطوں میں
 
نیٹ پر بہت سی ویڈیوز موجود ہیں جہاں پرندوں کو خانہ کعبہ کے اوپر پرواز کرتے فلمایا گیا ہے۔ یہ کوئی ’’معجزاتی‘‘ بات نہیں :p ایک ویڈیو یہ ہے:

پہلی بات یہ ہے کہ اس وڈیو میں یہ پرندے خانہ کعبہ کا طواف کررہے ہیں
میری ویڈیو میں کبوتر خانہ کعبہ کے اوپر بیٹھا ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی وڈیوہے
دوسرے تصاویر میں غلاف کعبہ پر پرندوں کی بیٹ بھی دیکھی جاسکتی ہے
 
arifkarim

معطل
پہلی بات یہ ہے کہ اس وڈیو میں یہ پرندے خانہ کعبہ کا طواف کررہے ہیں
اچھا جی۔ پرندے مسلمان کب سے ہو گئے؟ :)

میری ویڈیو میں کبوتر خانہ کعبہ کے اوپر بیٹھا ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی وڈیوہے
سبحان اللہ! واقعی یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہوگا کہ ایک پرندہ تھک ہار کر کچھ دیر کیلئے خانہ کعبہ کی چھت پر براجمان ہو گیا ہے :)

دوسرے تصاویر میں غلاف کعبہ پر پرندوں کی بیٹ بھی دیکھی جاسکتی ہے
مجھے پرندوں کی ’’بیٹ‘‘ سے کوئی خاص دلچسپی نہیں :)
 
اچھا جی۔ پرندے مسلمان کب سے ہو گئے؟ :)
تمام چرند پرند ہر قسم کی مخلوق سوائے انسان و جن کے مسلمان ہی ہوتی ہے پیدائشی
ویسے انسان و جن بھی پیدائشی مسلم ہوتے ہیں۔ بعد میں بنتے ہیں کچھ اور
سبحان اللہ! واقعی یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہوگا کہ ایک پرندہ تھک ہار کر کچھ دیر کیلئے خانہ کعبہ کی چھت پر براجمان ہو گیا ہے :)
ہوا تو پہلے بھی ہوگا۔ میں نے وڈیوپہلی بنائی ہے
مجھے پرندوں کی ’’بیٹ‘‘ سے کوئی خاص دلچسپی نہیں :)
[/QUOTE]
ہوسکتا ہے ۔ پرپرندوں کو شاید اپ سے ہے :)
 
Top