مبارکباد خالد محمود چوہدری کے محفل پہ دس سال

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل فورم یں 18 اگست 2013 میں شمولیت اختیار کی۔ خالد زیادہ تر میچز، تصاویر خاص کر آج کی تصویر ، لطائف اور خاص اردو محفل کے کھیلوں کے زمرے میں آپ کو خوب فعال ملیں گے۔
محب وطن، دعا پہ خاص یقین رکھنے والے اور محبت بھرے دل کے مالک خالد چوہدری محفلین سے ملنے ملانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
IMG-20230818-091716.jpg
اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان سے منسلک سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں، کامیابیاں، عزت، مرتبے اور فضل و کرم عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ آمین!
ثم آمین!
 

سید عمران

محفلین
خالد بھائی ندارد...
مدعی سست گواہ چست...
بے گانے کی شادی میں عباد اللہ دیوانے...
مان نہ مان میں تیرا مہمان...
جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا...
بارات حاضر دولہا غائب...
وغیرہم...
آجائیں خالد بھائی !!!
:party::party::party:
 

صابرہ امین

لائبریرین
خالد بھائی ندارد...
مدعی سست گواہ چست...
بے گانے کی شادی میں عباد اللہ دیوانے...
مان نہ مان میں تیرا مہمان...
جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا...
بارات حاضر دولہا غائب...
وغیرہم...
آجائیں خالد بھائی !!!
:party::party::party:
تھکتے نہیں ہیں اتنا لکھ لکھ کر۔:LOL:
ویسے ایک سانس میں اتنے محاورے کبھی نہیں پڑھے!
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ سب کا بہت بہت شکریہ۔ بس محفل پر آنا بہت ہی کم ہو گیا ہے۔ حضرت مولانا مفتی جناب سید عمران صاحب مَدَّ ظِلُّہُ العالی حکیمِ محفل نے مہربانی فرمائی کہ ہمارے لئے محفل سجی ہے اور ہم ہی غائب ہیں ۔ تو جناب ہم حاضر ہیں ۔بہت ساری محبتوں اور دعاؤں کے ساتھ۔
تو جی بسم اللہ ۔۔
 
اردو محفل فورم یں 18 اگست 2013 میں شمولیت اختیار کی۔ خالد زیادہ تر میچز، تصاویر خاص کر آج کی تصویر ، لطائف اور خاص اردو محفل کے کھیلوں کے زمرے میں آپ کو خوب فعال ملیں گے۔
محب وطن، دعا پہ خاص یقین رکھنے والے اور محبت بھرے دل کے مالک خالد چوہدری محفلین سے ملنے ملانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
IMG-20230818-091716.jpg
اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان سے منسلک سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں، کامیابیاں، عزت، مرتبے اور فضل و کرم عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ آمین!
ثم آمین!
آمین یا رب العالمین
 
Top