حکیم اللہ محسود ڈرون حملے میں جاں بحق

امریکی ایجنٹ امریکہ کے ہاتھوں مارا گیا۔۔۔ کیوں کہ اس نے "منا بھائی" بننے کا سوچا تھا۔ بےچارہ "امن کی شمع" روشن کرنے چلا تھا۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
BYD7JgjCQAAVdUl.jpg:large
 
عثمان

محفلین
ہمارے گھر میں دہکتی آگ کی ایک وجہ کی وضاحت آپ نے ایک جملے میں کر دی۔۔۔ ۔ لیکن یہاں امریکہ کے گن گانے والے یہ بات نہیں سمجھ پائیں گے۔
امریکہ نہ بھی ہو تو بھی طالبان کی بولی بولنے والے اپنے جرائم کی پردہ پوشی کے لیے کچھ اور عذر ، کچھ اور ڈمی تراشیں گے۔
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
ویسے آپ کے خیال میں جنت اور جہنم اور فرشتوں کے ایسے خیالی پیکر کارٹونز کی شکل میں مناسب عمل ہے؟
کیا مذاق کے لیے یہ چیزیں ہی رہ گئی ہیں۔ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ اہل اسلام میں اس قسم کے طنز و تضحیک کی کوئی روایت موجود نہیں۔
 
کارٹون پر اعتراض ہے تو بنانے والے کو ای-میل کر دیں۔ یہ کون سا مشکل کام ہے؟
 
حسینی

محفلین
یہ تو ہونا ہی تھا۔۔۔ !

جنگ کے بجائے ڈائیلاگ کی بات اسلحہ بنانے والوں کو کہاں پسند آتی ہے۔
تو کیا یہ اسلحہ نام نہاد مجاہدین کے لیے اس لیے بنایا جاتا ہے کہ وہ بے گناہوں اور پاک فوج کے جوانوں کو قتل کریں۔
اس اسلحے سے اسلام اور انسانیت کے دشمنوں کو بھی مارا جا سکتا ہے۔۔۔ لیکن آج تک ایسا نہیں دیکھا گیا۔۔ ان کا اسلحہ مسلمانوں کے علاوہ پر چلنے سے انکار کرتا ہے۔
 
زیک

مسافر
ویسے آپ کے خیال میں جنت اور جہنم اور فرشتوں کے ایسے خیالی پیکر کارٹونز کی شکل میں مناسب عمل ہے؟
کیا مذاق کے لیے یہ چیزیں ہی رہ گئی ہیں۔ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ اہل اسلام میں اس قسم کے طنز و تضحیک کی کوئی روایت موجود نہیں۔
میرے خیال میں آپ کچھ زیادہ حساس ہو رہے ہیں۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
وہ تو واصل جہنم ہوا مگر اب اس کے بع دجو ہوگا مجھے وہ سوچ سوچ کر اور رہ رہ کر اپنے ملک کی نہتی عوام پر ترس آرہا ہے نہ جانے کب کہاں اور کیسے اب یہ درندے بے گناہ عوام کا خون بہائیں گے لعنتی امریکہ اور لعنتی طالبان دونوں لعنتی
 
صرف علی

بھائی صرف ان دونوں پر ہی نہیں ان کی حمایت کرنے والے دین فروش علمائ سو پر بھی لعنت
 
زبیر حسین

محفلین
ایران کی عدالت نے تو اپنا کام دکھا دیا ہے۔۔۔ اس لیے وہاں امن وامان ہے۔۔۔ اور لوگ سکھ کی سانس لے رہے ہیں۔
مسئلہ پاکستان کا بیان ہو رہا ہے۔۔ پڑھتے وقت آپ بھی کا۔۔۔ نہ ہوں نہ۔ ورنہ سب کچھ الٹا نظر آئے گا۔

میرے خیال میں آپ کچھ زیادہ حساس ہو رہے ہیں۔

حساس ہونا فطری ہے جناب:)
 
امریکہ بھی شائد ڈرون حملوں کے حق میں اتنا نہ ہو جتنا پاکستان ہے ،
پاکستانی سیاستدان کی دوغلی اور دوہری پالیسی ، پاکستانی عوام کا بھرکس نکال رہی ہے

مر کون رہا ہے ؟؟؟ نقصان کس کا ہورہا ہے ؟؟ صرف غریب عوام

حالانکہ مذکراتی عمل میں تین فریق ہونے چاہیئے تھے یعنی پاکستان اور تحریک طالبان کے علاوہ امریکہ کو بھی ہونا چاہیئے تھا بلکہ اسی کی وجہ سے تو یہ سارا خونی کھیل جاری ہے ، مگر نہ لالچی حکمران کی زبان پر امریکہ کا نام آتا ہے نہ امریکی پیداوار تحریک طالبان کی زبان پر ۔
 
Top