الف عین

لائبریرین
پچھلے ہفتے ہی یہ اطلاع ملی کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، حکومت ہند نے ای کتاب ریڈر کا اجراء مارچ 2018 میں ہی کر دیا ہے۔ اسے انسٹال کرنے ہر پتہ چلا کہ ایک انگریزی کتاب کے علاوہ تین کتابیں اور بھی انسٹال ہو جاتی ہیں۔ جن میں سے دو کتابیں کتاب ایپ سے حاصل شدہ ہیں۔ اور ایک کتاب میری لائبریریوں بزم اردو اور مفت اردو کتب سے حاصل شدہ ای پب فارمیٹ ہے۔ ایک ہندی ناول کا اردو ترجمہ۔ ان کے علاوہ آپ مزید کتب Add کر سکتے ہیں، اور اس بٹن سے اس لائبریری سے کتب شامل کی جا سکتی ہیں جو ان کی اپنی مطبوعات ہیں۔
 
عمدہ لگ رہی ہے اور امید ہے کہ کتابوں کی تعداد تیزی سے بڑھے گی تاکہ پڑھنے والوں کو زیادہ مواد میسر آ سکے۔
 
Top