حکومتِ پاکستان کا جمعہ کو یوم عشق رسولﷺمنانے اور عام تعطیل کا فیصلہ

محمداحمد

لائبریرین
اسلام آباد…وفاقی کابینہ نے جمعہ کو یوم عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں اسکا ایجنڈا موٴخر کرکے صرف گستاخانہ فلم کے معاملے پر غور کیا گیا ۔یہ بھی طے کیا گیاکہ وزیراعظم اس معاملے پر جلد امریکی سفیر سے خود بات کریں گے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس نے کراچی اور لاہور میں آتش زدگی واقعات اور حالیہ سیلاب میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی اور قیمتی انسانی نقصان پر علامتی خاموشی بھی اختیار کی ۔وزیراعظم نے افتتاحی خطاب میں ان جانی نقصانات اور ان کی وجوہات پر اظہار خیال کیا جبکہ سیلاب زدگان کیلئے فوج کے امدادی کارروائی کی تعریف کی، انہوں نے گستاخانہ امریکی فلم پر بھی اظہار مذمت بھی کیا۔ وزیرداخلہ رحمان نے کہاکہ اس معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو احتجاج ریکارڈ کرایا جائے جبکہ یہ معاملہ پہلے ہی انٹرپول کے نوٹس میں بھجوادیا گیا ہے، بعد میں کابینہ نے اپنے ایجنڈا کو موٴخر کرکے صرف اس گستاخانہ فلم ایشو سے متعلق اقدامات پر غور کیا، کابینہ نے طے کیاکہ وزیراعظم ، اس معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور امریکی سفیر کو بلواکر ان سے خد بات بھی کریں گے، اس حوالے سے جمعہ کو یوم عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم منانے اور اس روز عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا۔

حوالہ
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ یہ ایک احسن قدم ہے ۔ اس سے عوام پر حکومت کا اعتماد بحال ہوگا (کسی حد تک) اور اُنہیں اس بات کی تسئلی ہوگی کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اور ان کے مطالبات کو اہمیت دے رہی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اچھا اب سمجھ آیا۔ :rolleyes:
ایک دن بائیک ایک بزرگ کی کار پر ٹھوک دی تھی۔ حضرت کہنے لگے، "جانور ہو کیا۔ دکھتا نہیں۔"۔۔۔ ۔:ROFLMAO:

آپ نے تو شریرِ اعلیٰ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ویسے اس دھاگے میں زیادہ شیطانی اچھی نہیں ہے۔ سو ہم ادھر ادھر کی باتیں ہی کر لیتے ہیں۔
 
آپ نے تو شریرِ اعلیٰ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ویسے اس دھاگے میں زیادہ شیطانی اچھی نہیں ہے۔ سو ہم ادھر ادھر کی باتیں ہی کر لیتے ہیں۔
میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ موضوع کدھر چلا۔۔۔:)
بحرحال دکھاوے کا ہی صحیح پر اچھا قدم ہے۔ اس سے دنیا کے مسلمانوں کو تو کچھ سکون میسر ہوگا قلعہ اسلام کی طرف سے۔
 
مہ جبین

محفلین
ایک محاورہ ہے کہ" دیر آید درست آید "

یہ ہر بات کے لئے مناسب نہیں ہے کچھ معاملات میں فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہوتی ہے
اس معاملے میں ایکشن لیا گیا مگر ایک تو دیر سے دوسرا بالکل مَرا مَرا
ایسے جیسے کہ بچوں کو ایک پیار بھری ڈانٹ پلائی جاتی ہے " نہیں کرو بیٹا "
یا پھر بہت ڈر خوف کے عالم میں کوئی کسی "ڈاکو " سے ہاتھ جوڑ کر التجائیں کرتا ہے

یہاں تو یہ حساب ہے "کہ جس کا کھانا ، اُسی کا گانا "

یہ محاورہ حکومت امریکہ کے لئے کہتی ہے لیکن

جو غلامِ رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم ہوں انکے لب پر تو یہ ہوتا ہے کہ

"رب ہے معطی یہ ہیں قاسم
رزق اسکا ہے کھلاتے یہ ہیں "

تو نعمتیں جن کی کھا رہے ہیں ۔۔۔۔۔ اُن ہی کے ہم گیت گا رہے ہیں ۔۔۔۔ الحمدللہ

چلو اس حکومت نے کوئی تو اچھا کام اپنے کریڈٹ پر لے ہی لیا

اللہ توفیق دے کہ امریکہ کا کھانا چھوڑ کر " کشکول " توڑ دیں
کاش اسی بہانے وہ "کمبل " ہماری جان چھوڑ دے

اور ہم مدینے والے سے لو لگالیں پھر کوئی مائی کا لال ہمیں اپنی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرا کے تو دکھا دے
ہم سب کی نیک تمنائیں ایک اچھا قدم اٹھانے والی حکومت کے ساتھ ہیں
بس نیت خالص ہو جائے تو ہر نیک کام میں اللہ عز وجل برکتیں اور آسانیاں پیدا فرمادیتا ہے
 
مہ جبین

محفلین
یا رسُول اللہِ اُنظُر حَالَناَ
یا حَبِیب اللہِ اِسمَع قالَناَ
اِنَّنی فِی بَحرِ ہَم مِن مُّغرَقُ
خُذ یَدِی سَھِّل لَّناَ اَشکاَلَناَ

میرے پاس عربی کی بورڈ نہیں ہے اس لئے عربی لکھنے میں جہاں جہاں غلطی کا امکان ہے اس کو کوئی ٹھیک کردے تو مہربانی ہوگی ۔۔۔۔۔ جیسے 'مغرق ' لفظ ہے اسکا تلفظ مُغرَقُن ہوگا ۔ جزاک اللہ
 
نایاب

لائبریرین
کیا اس توہین کے باعث یہ چھٹی دی گئی ہے ۔ ؟
اور ایسے غلیظ مصنفوں کو ہلا شیری دی گئی ہے جو کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر قلم و زبان دراز کرتے ہیں ۔
تاکہ وہ جب چاہیں کوئی اک غلیظ جملہ ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانب اچھال دیں ۔
تاکہ پاکستانی عوام کو چھٹی مل سکے ۔ کاروبار بند رہے ۔ پورے ملک کو مفلوج کر کے رکھ دیں ۔
جو کرنے والا کام تھا اسے چھٹی کے " شیرے " میں لپیٹ کر عوام کو راضی کر لیا ۔۔۔
کوئی تو بتائے کہ ملک میں عام تعطیل سے یہ فوائد حاصل ہوں گے ۔ ؟
فلم واپس ہوجائے گی ۔ یو ٹیوب ہمارے مطالبات مان لے گا ۔
غلیظ لوگ زبان و قلم دراز کرنا بند کر دیں گے ۔
اور ہمارے وزیر اعظم مناسب وقت کا انتظار کرتے رہیں گے ۔ تاکہ جلد امریکی سفیر سے خود بات کریں گے ۔
کب ؟؟؟؟؟؟؟؟ جب لوگ تھک ہار احتجاج ختم کر کے اپنے اپنے کام دھندے سے لگ جائیں ۔ ؟

اسلام آباد…وفاقی کابینہ نے جمعہ کو یوم عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں اسکا ایجنڈا موٴخر کرکے صرف گستاخانہ فلم کے معاملے پر غور کیا گیا ۔یہ بھی طے کیا گیاکہ وزیراعظم اس معاملے پر جلد امریکی سفیر سے خود بات کریں گے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس نے کراچی اور لاہور میں آتش زدگی واقعات اور حالیہ سیلاب میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی اور قیمتی انسانی نقصان پر علامتی خاموشی بھی اختیار کی ۔وزیراعظم نے افتتاحی خطاب میں ان جانی نقصانات اور ان کی وجوہات پر اظہار خیال کیا جبکہ سیلاب زدگان کیلئے فوج کے امدادی کارروائی کی تعریف کی، انہوں نے گستاخانہ امریکی فلم پر بھی اظہار مذمت بھی کیا۔ وزیرداخلہ رحمان نے کہاکہ اس معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو احتجاج ریکارڈ کرایا جائے جبکہ یہ معاملہ پہلے ہی انٹرپول کے نوٹس میں بھجوادیا گیا ہے، بعد میں کابینہ نے اپنے ایجنڈا کو موٴخر کرکے صرف اس گستاخانہ فلم ایشو سے متعلق اقدامات پر غور کیا، کابینہ نے طے کیاکہ وزیراعظم ، اس معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور امریکی سفیر کو بلواکر ان سے خد بات بھی کریں گے، اس حوالے سے جمعہ کو یوم عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم منانے اور اس روز عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا۔

حوالہ
 
محمداحمد

لائبریرین
کیا اس توہین کے باعث یہ چھٹی دی گئی ہے ۔ ؟
اور ایسے غلیظ مصنفوں کو ہلا شیری دی گئی ہے جو کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر قلم و زبان دراز کرتے ہیں ۔
تاکہ وہ جب چاہیں کوئی اک غلیظ جملہ ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانب اچھال دیں ۔
تاکہ پاکستانی عوام کو چھٹی مل سکے ۔ کاروبار بند رہے ۔ پورے ملک کو مفلوج کر کے رکھ دیں ۔
جو کرنے والا کام تھا اسے چھٹی کے " شیرے " میں لپیٹ کر عوام کو راضی کر لیا ۔۔۔
کوئی تو بتائے کہ ملک میں عام تعطیل سے یہ فوائد حاصل ہوں گے ۔ ؟
فلم واپس ہوجائے گی ۔ یو ٹیوب ہمارے مطالبات مان لے گا ۔
غلیظ لوگ زبان و قلم دراز کرنا بند کر دیں گے ۔
اور ہمارے وزیر اعظم مناسب وقت کا انتظار کرتے رہیں گے ۔ تاکہ جلد امریکی سفیر سے خود بات کریں گے ۔
کب ؟؟؟؟؟؟؟؟ جب لوگ تھک ہار احتجاج ختم کر کے اپنے اپنے کام دھندے سے لگ جائیں ۔ ؟

کسی نے صحیح کہا عوام کو خوش کرنا آسان کام نہیں ہے۔

اگر حکومت کی نظر سے دیکھا جائے تو:
  • اس چھٹی سے مشتعل لوگوں کو احساس ہوگا کہ حکومت اُن کو اہمیت دے رہی ہے اور وہ اپنے ہی ملک کی املاک کی توڑ پھوڑ سے گریز کریں گے۔
  • یومِ عشقِ رسول جمعہ کے دن منایا جا رہا ہے جب زیادہ تر مذہبی جماعتیں بھرپور احتجاج کرتی ہیں تو یہ اس دن متوقع اشتعال کو کم کرنے کی بھی ایک دانستہ کوشش ہے۔

ایک مثبت بات یہ ہے کہ سرکاری سطح پر یومِ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم منانے سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ صرف ہماری عوام ہی نہیں بلکہ ہم اجتماعی طور پر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتے ہیں اور اس کے برعکس کوئی بھی بات ہمیں قابلِ قبول نہیں ہے۔

رہیں آپ کی ساری جذباتی باتیں تو اس کے لئے اقبال پہلے سے کہہ چکے ہیں:
تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات
 
Top