حُسنی مبارک کی طبی موت

ساجد

محفلین
حُسنی مبارک ، جوتیں دہائیوں تک مصرپر حکومت کرتے رہےاورجنہیں پچھلے سال عرب سپرنگ کے انقلاب کے دوران اقتدار سے نکال دیا گیا تھا، مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی مینا کے مطابق منگل کے روزہسپتال کی ایک مصدقہ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں طبی طور پرمُردہ قرار دے دیا ہے۔ حُسنی مبارک کی عمر 84 برس ہے اور انہیں اس مہینے کے اوائل میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
حوالہ
 

یوسف-2

محفلین
ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ تیس برس تک حکمرانی کے مزے لوٹنے والے طبی طور پر مُردہ اور مشینی ”سانس لینے“ والے حُسنی مبارک موجودہ حاکموں کوزبان حال سے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ع
دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت نگاہ ہو:eek:
 

موجو

لائبریرین
چلو اب عمرقید سےتو حقیقی رہائی مل گئی ہے
مرحوم کے دامن پر نہ صرف ہزاروں مسلمانوں بلکہ عیسائیوں کے خون کے چھینٹے ہیں
لوگوں کے حق (حکمرانی) پر غاصبانہ قبضہ اور اس قبضہ کے لئے ہرقسم کے ناجائز ہتھکنڈوں کا استعمال آپ کا خاصہ رہا ہے
آپ ان ہستیوں میں شامل ہیں جس پر لوگ مرنے کے بعد لعنت بھیجتے رہیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تک حسنی مبارک کی وفات کی کہیں سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔

مشینوں کے سہارے زندہ ہے۔
 
Top