حفیظ تائب حمد -- کس کا نظام راہ نما ہے افق افق

الف نظامی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 4, 2009

  1. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,203
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    کس کا نظام راہ نما ہے افق افق
    جس کا دوام گونج رہا ہے افق افق

    شانِ جلال کس کی عیاں ہے جبل جبل
    رنگِ جمال کس کا جما ہے افق افق

    مکتوم کس کی موجِ کرم ہے صدف صدف
    مرقوم کس کا حرفِ وفا ہے افق افق

    کس کی طلب میں اہل ِ محبت ہیں داغ داغ
    کس کی ادا سے حشر بپا ہے افق افق

    سوزاں ہے کس کی یاد میں تائب نفس نفس
    فرقت میں کس کی شعلہ نوا ہے افق افق

    از حضرت حفیظ تائب رحمۃ اللہ علیہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,884
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    سبحان اللہ۔ شکریہ نظامی صاحب شیئر کرنے کیلیئے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. محمد نعمان

    محمد نعمان محفلین

    مراسلے:
    1,100
    سبحان اللہ۔
    بہت شکریہ اعجاز صاحب۔
     
  4. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    15,203
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool

اس صفحے کی تشہیر