ماہر القادری حمد: جس کی اللہ کی رحمت پہ نظر ہوتی ہے

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 27, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,819
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جس کی اللہ کی رحمت پہ نظر ہوتی ہے
    زندگی اس کی امنگوں میں بسر ہوتی ہے

    نام اللہ کا لے، غم سے نہ گھبرا اے دل
    ان دھندلکوں سے نمودار سحر ہوتی ہے

    پہلے کرتی ہے یہ اقرارِ ”هُوَ الله احد“
    پھر نسیمِ سحری گرمِ سفر ہوتی ہے

    وہ دعا ہاں! وہ دعا جس میں یقیں شامل ہو
    کون کہتا ہے کہ محرومِ اثر ہوتی ہے

    ہر طرف اس کے ہی جلووں کی ہے رونق ماہرؔ
    دل کی دھڑکن سے بھی تائیدِ نظر ہوتی ہے

    ٭٭٭
    ماہر القادریؒ

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  2. لاريب اخلاص

    لاريب اخلاص محفلین

    مراسلے:
    23,646
    خوبصورت حمد۔
    بے شک دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. سید رافع

    سید رافع معطل

    مراسلے:
    2,483
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جس کی اللہ کی رحمت پہ نظر ہوتی ہے
    زندگی اس کی امنگوں میں بسر ہوتی ہے

    نام اللہ کا لے، غم سے نہ گھبرا اے دل
    ان دھندلکوں سے نمودار سحر ہوتی ہے

    بہت خوبصورت کلام۔ اللہ، تابش بھائی کو ہمیشہ عافیت سے رکھے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر