حقیقت۔۔۔ لیکن ذرا ہٹ کے

یوسف سلطان

محفلین
گھر والوں اور دوستوں کے علاوہ اگر اس زمانےمیں کوئی فکر کرتا ہے تووہ بس وہی ہے جو کہتا ہے
بھائی سٹینڈ اوپر کر لو:grin:
 
‏پاکستانی بہت سچے اور مخلص ہوتے ہیں
نِچلا طبقہ کھوتا ذبح کرتے بھی تکبیر کہنا نہیں بھولتا
اونچا طبقہ اربوں لُوٹ کر "الحمدللّہ" پڑھ لیتا ہے
 
‏جولوگ ہراچھابراعمل شیطان کےکھاتےمیں ڈال دیتےہیں رمضان کامہینہ انھیں یہ بتانےکےلئےکافی ہےکہ اس میں شیطان کا کتناحصہ ہوتاہےاور ہمارا اپنا کتنا ہاتھ
 
کوئی شک؟
13516704_1049597628458893_3040381065662100159_n_zpscngpuzcc.jpg
 

یوسف سلطان

محفلین
انتہائی دیسی تحقیق سے ثابت ہوا ہے۔۔۔
1۔ برقی آلات بند کر کے دوبارہ چلانے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
2۔ ٹی وی ریموٹ کےختم شدہ سیل کو پرتشدد کاروائی کے بعد راہ راست پر لایا جا سکتا ہے۔
3۔ گندے جوتے کا دایاں پاؤں پینٹ کی پچھلی بائیں طرف اور بایاں پاؤں پینٹ کی پچھلی دائیں طرف رگڑنے سے چمک اٹھتا ہے۔
4۔ معدے کی ننانوے فیصد بیماریوں کا علاج چھلکا اسپغول میں پنہاں ہے۔
5۔کنٹرول، آلٹ، ڈلیٹ کے بٹن یک مشت دبانے سے کمپیوٹر کے تمام مسائل کا حل نکل آتا ہے۔
6۔ نئی گاڑی کے سائلنسر پر کالا کپڑا لگانے سے گاڑی چوری اور حادثہ پروف ہو جاتی ہے۔
7۔ گیس والی سپرائیٹ میں نمک ملا کر زیادہ گیس بنا کر پینے سے پیٹ کی گیس ختم ہو جاتی ہے۔
8۔ امتحانی پرچہ جات کے آغاز میں ماں کی دعا جنت کی ہوا لکھنے سے غیبی ذرائع سے امداد ملنے لگتی ہے۔
9۔ موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر اسے بیچ سڑک پر قیلولہ کروائیں تو ٹینکی کا رابطہ براہ راست سعودی عرب کے کنووں سے جڑ جاتا ہے۔
(منقول )
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بیویاں ساری زندگی اپنے شوہروں پر کھانے کے تجربات کرتی ہیں۔ اور ان کے بچے بڑے ہو کر کہتے ہیں ہماری ماں سے زیادہ اچھا کھانا کوئی نہیں پکاتا۔
نیرنگ خیال
 

یوسف سلطان

محفلین
گاڑی یا بائیک مانگ کر لے جانے والے پٹرول ڈلوائیں نہ ڈلوائیں لیکن مشورہ ضرور دے کے جائیں گے
بھائی گاڑی سروس مانگ رہی ہے-
 
Top