حصول جنت کی تڑپ

حصول جنت کی تڑپ
جنت و جہنم پر پختہ ایمان کے بغیر کوئی مومن کہلا ہی نہیں سکتا۔ جبکہ آج مسلمانوں میں آخرت کا عقیدہ کمزور پڑنے کی وجہ سے جہنم سے نجات پانے اور جنت میں جانے کی تڑپ بھی ماند پر گئی ہے۔
جب کہ دنیا میں خوف، بھوک، دکھ، درد، بیماری و پریشانی اور جان و مال کے نقصان کو دیکھتے ہوئے ہر بندۂ مومن کے دل میں جنت میں جانے کی سب سے زیادہ تڑپ ہونی چاہئے کیونکہ
جنت میں نہ ہی کوئی بیماری ہوگی اور نہ ہی کوئی درد ہوگا، نہ کوئی مشکل ہوگی اور نہ ہی کوئی پریشانی، نہ ظلم ہوگا اور نہ ہی کسی کا خوف، نہ جان پر کوئی تکلیف آئے گی اور نہ ہی مال کا کوئی نقصان ہوگا، نہ جوانی ڈھلے گی اور نہ ہی بڑھاپا آئے گا اور نہ ہی موت ہوگی۔
خوف، بھوک، دکھ، درد، بیماری، پریشانی، مال و جان کا نقصان یہ سب اس دنیاوی زندگی کی آزمائشیں ہیں۔ ان پر بندۂ مومن کو صبر کرنا چاہئے کیونکہ ان پر صبر کے بدلے میں ایمان والوں سے جنت کا وعدہ کیا گیا ہے، جیسا کہ فرمایا:
اور ان کے صبر کے بدلے ان کو جنت اور ریشمی پوشاکیں دے گا (12) اس میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے نہ وہاں دھوپ دیکھیں گے اور نہ سردی (13) اور ان پر اس کے سائے جھک رہے ہوں گے اور پھلوں کے گوشے بہت ہی قریب لٹک رہے ہوں گے (14) اوران پر چاندی کے برتن اور شیشے کے آبخوروں کا دور چل رہا ہوگا (15) شینیے بھی چاندی کے شیشے جو ایک خاص اناز پر ڈھالے گئے ہوں گے (16) اورانہیں وہاں ایسی شراب کا پیالہ پلایا جائے گا جس میں سونٹھ کی آمیزش ہو گی (17) وہ وہاں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل ہے (8 1 ) اوران کے پاس سدا رہنے والے لڑکے (خادم) گھومتے ہوں گے جو تو ا ن کو دیکھےگا تو خیال کرے گا کہ وہ بکھرے ہوئے موتی ہیں (19) اورجب تو وہاں دیکھے گا تو نعمت اور بڑی سلطنت دیکھے گا (20) ان پرباریک سبز اور موٹے ریشم کے لباس ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور انہیں ان کا رب پاک شراب پلائے گا (21) بے شک یہ تمہارے (نیک اعمال کا) بدلہ ہے اور تمہاری کوشش مقبول ہوئی (22) سورة الانسان
وَعْدَ اللَّهِ ۖ لَا يُخْلِفُ اللَّهُ الْمِيعَادَ ‎﴿٢٠﴾ سورة الزمر
(یہ) اللہ کا وعده ہے جو کبھی وعده خلافی نہیں کرتا (20) سورة الزمر
جنت کی نعمتوں کو جاننے کے باوجود جس بندے کے دل میں حصول جنت کی تڑپ پیدا نہ ہو اسے اپنے ایمان کی خیر منانی چاہئے۔
اللہ تعالٰی ہمیں صبر کرنے کی اور جنت میں لے جانے والے اعمال کرنے توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 
Top