حشر ہے دل میں بپا عید منائیں کیسے

عاطف ملک

محفلین
عید کی مناسبت سے چند بے ربط سے خیالات پیش کر رہا ہوں۔اپنی (اصلاحی اور تنقیدی) رائے سے ضرور نوازیں۔

حشر ہے دل میں بپا عید منائیں کیسے
آج بھی تُو نہ ملا عید منائیں کیسے

ایک مدت سے ہے تُو دور نگاہوں سے مری
چاند ہی جب نہ تکا، عید منائیں کیسے

عید تہوار ہے اپنوں سے گلے ملنے کا
اور تُو ہم سے جدا، عید منائیں کیسے

کیسے پکوان ہیں کھانے کو، دہن سے لیکن
ذائقہ روٹھ گیا، عید منائیں کیسے

واہ، کیا بات ہے! جچتا ہے بہت تم پہ یہ رنگ!
یوں کسی نے نہ کہا، عید منائیں کیسے

جس کے ہونٹوں پہ ہنسی ہو تو دھڑکتا ہے یہ دل
ہو اگر وہ ہی خفا، عید منائیں کیسے

کاش سینے سے وہ عاطفؔ کے ابھی آن لگے
اور کہے بول پیا، عید منائیں کیسے
ٹیگ نامہ:
استاد محترم الف عین
محمد وارث
سید عاطف علی
محمد تابش صدیقی
محمداحمد
محمد خلیل الرحمٰن
محمد عدنان اکبری نقیبی
اور تمام محفلین:)
 
عید تہوار ہے اپنوں سے گلے ملنے کا
اور تُو ہم سے جدا، عید منائیں کیسے
بہت عمدہ
جس کے ہونٹوں پہ ہنسی ہو تو دھڑکتا ہے یہ دل
ہو اگر وہ ہی خفا، عید منائیں کیسے
لاجواب
عاطف بھائی زبردست غزل ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
باسی عید مبارک، کیسی منائی گئی عید؟
خوب ہے غزل
ایک مدت سے ہے تُو دور نگاہوں سے مری
چاند ہی جب نہ تکا، عید منائیں کیسے
.... عید کا چاند تکنے کا تو موقعہ ہی نہیں ملتا، انتیسواں تو کچھ ہی منٹ میں ڈوب جاتا ہے! دکھنا ہی استعمال کرو
چاند ہی دکھ نہ سکا/ جب نہ دکھا
بہتر ہو گا
اور کہے بول پیا، عید منائیں کیسے
یہ تو سب جانتے ہیں کہ مجھے یہ فلمی گانوں کا انداز پسند نہیں
 

عاطف ملک

محفلین
لاجواب
عاطف بھائی زبردست غزل ہے۔
عدنان بھائی،
آپ کا حسنِ نظر ہے:in-love:
بہت خوب
امید ہے کہ عید منا ہی لی ہو گی
شکریہ
ہاں جی، منا ہی لی ہے عید
عید سے کاہے کی ناراضی:p
باسی عید مبارک، کیسی منائی گئی عید؟
آپ کو بھی بہت بہت مبارک استادِ محترم:)
عید اچھی گزری۔۔۔۔۔امید ہے کہ آپ کی بھی بہت اچھی گزری ہو گی:)
بہت شکریہ
آپ ہی کی شفقت اور توجہ کا نتیجہ ہے:)
ایک مدت سے ہے تُو دور نگاہوں سے مری
چاند ہی جب نہ تکا، عید منائیں کیسے
.... عید کا چاند تکنے کا تو موقعہ ہی نہیں ملتا، انتیسواں تو کچھ ہی منٹ میں ڈوب جاتا ہے! دکھنا ہی استعمال کرو
چاند ہی دکھ نہ سکا/ جب نہ دکھا
بہتر ہو گا
ایسے کر لیتا ہوں
کہے بول پیا، عید منائیں کیسے
یہ تو سب جانتے ہیں کہ مجھے یہ فلمی گانوں کا انداز پسند نہیں
مجھے اس کا اندازہ تھا۔۔۔۔لیکن فلمی ہونے کا دل کر رہا تھا:p
محمد خلیل الرحمٰن اور عرفان سعید کا بھی بہت شکریہ:)
 
آخری تدوین:
Top