مبارکباد حسن کو سالگرہ مبارک

حسن علوی

محفلین
حسن آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو اللہ کرے نیا سال آپ کے لیے نئی کامیابیاں لے کر آئے۔ آمین ثم آمین۔ تاخیر کے لیے معذرت۔


محسن بھائی آپکی دعاؤں اور نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ، ممنون ہوں۔
اور قبلہ کیوں شرمندہ کرتے ہیں معذرت کرکے۔ آپکا اس دھاگے پر آنا ہی ہمارے لیئے باعثِ افتخار ھے آخر استاد مانتے ہیں آپکو کوئی مذاق ھے کیا۔۔۔۔۔:)
 

جیہ

لائبریرین
دیکھا شمشاد بھائی حسن نے آپ کو جنات میں شامل کردیا ۔ کہہ رہے ہیں "جنّ" پہ تکیہ تھا
 

شمشاد

لائبریرین
جن کیا چیز ہیں اور میں ان کو کیا سمجھتا ہوں ویسے یہ وہ جن نہیں ہے جن کو تم سمجھ رہی ہو۔
تم نے بھی پڑھ لکھ کے گنوایا ہی ہے۔ +سرپیٹ+ کتھے ان پڑھاں نال وا پے گیا اے۔
 
جنوں کو چھوڑیں اور کیک پیش کریں !
hasanmg3.gif
 

نباء

محفلین
سالگرہ مبارک ہو۔ ۔ مجھے تو بہت سارے گفٹ ملتے ہیں ۔آ پ کو کیا گفٹ ملا؟ کیسے منائی سالگرہ آپ نے؟
 

حسن علوی

محفلین
سالگرہ مبارک ہو۔ ۔ مجھے تو بہت سارے گفٹ ملتے ہیں ۔آ پ کو کیا گفٹ ملا؟ کیسے منائی سالگرہ آپ نے؟


ارے یہ ننھی سی گڑیا نے ہمیں وِش کیا، ہمیں بہت اچھا لگا گڑیا کیسی ہو آپ؟
آپ نے پوچھا کہ سالگرہ کا دن کیسے گزرا تو بس یوں ہی گزر گیا، منائی نہیں کیونکہ اب میں بڑا ہو گیا ہوں نا۔ جب میں آپکی طرح چھوٹا تھا تو تب منایا کرتا تھا:)
اور رھے گفٹ تو جب کسی کو میں نے سالگرہ کا کیک ہی نہیں کھلایا تو کوئی مجھے بھلا گفٹ کیوں دیتا؟؟؟

بہرحال آپ نے جو مبارکباد دی ھے یہی سب سے بڑا گفٹ ھے میرے لیئے۔ بہت شکریہ آپکا گڑیا ہمیشہ خوش رہو۔
 

حجاب

محفلین
سالگرہ مبارک ہو حسن ۔۔۔آپکی پوسٹ جو آپ نے نباء کو لکھی پڑھ کے لگا کے واقعی آپ بڑے ہوگئے ہیں :)
 

F@rzana

محفلین
حسن آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو زندگی میں کامیابی و کامرانی نوازے ۔ ۔ ۔ آمین
 
Top