حساب کتاب

تہذیب

محفلین
ایک پاگل خانے کے تین مریضوں کے بارے میں انتظامیہ کا خیال تھا کہ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں ۔ اس لیے ان کو وہاں سے فارغ کیا جانا چاہئیے۔ ایک ماہر نفسیات کو بلایا گیا تاکہ وہ ان کا جائزہ لے اور فیصلہ کرے کہ واقعی وہ اس قابل ہیں یا نہیں ۔
ماہر نفسیات نے پہلے مریض سے پوچھا کہ دو ضرب دو کتنے ہوتے ہیں ؟
مریض نے جواب دیا ۔" منگل کا دن " ماہر نفسیات نے دوسرے مریض سے پوچھا کہ دو ضرب دو کتنے ہوتے ہیں ؟ دوسرے نے جواب دیا ۔" 124"
ماہر نفسیات کچھ مایوس سا ہوگیا ۔ تیسرے سے بھی یہی سوال پوچھا تو اس نے جھٹ سے جواب دیا ۔ " چار"
ماہر نفسیات نے خوش ہوکر پوچھا کہ یہ کیسے حساب لگایا ؟
" بہت آسانی سے " تیسرے نے جواب دیا ۔ " 124 میں منگل کے دن کو جمع کیا تو جواب چار آگیا "
 
Top