حروف کی اشکال کیسے ٹریس کی جا سکتی ہیں؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میرا فونٹ سازی اور گرافکس کے ماہرین سے ایک کافی بنیادی نوعیت کا سوال ہے کہ اگر حروف یا ترسیمہ جات کی اشکال کو سکین کر کے محفوظ کر لیا جائے تو اس کے بعد انہیں کس طرح فونٹ کی آؤٹ لائن گلفس میں تبدیل کیا جا سکتا ہے؟ اگر کوئی دوست اپنے تجربے سے بتا سکیں کہ اس کام کے لیے کونسا سوفٹویر موزوں رہے گا اور حاصل کردہ آؤٹ لائن کو کس طرح طرح فونٹ لیب یا فونٹ کریٹر میں امپورٹ کیا جا سکتا ہے تو میں اس کے لیے بہت مشکور ہوں گا۔

والسلام
 
نبیل بھائی میں‌ نے اس سلسلے میں تھوڑا سا لکھا تھا یک تھریڈ میں‌لیکن پھر وقت کی کمی کے باعث میں وہ سلسلہ مکمل نہیں‌کرسکا اسکیلئے مندرجہ ذیل پرسس ہوگا۔
سب سے پہلے تو آپ جو کریکٹرز سکین کریں گے اسکی رزلٹ اچھی ہونی چاہئے اگر 600 ڈی پی آئی کی لگ بھگ ہوئی تو یہ بہترین رزلٹ رہے گا اسکے بعد ان سکین شدہ کریکٹرز کو اڈوبی السٹریٹر یا کورل ڈرا کے نئے ورژن میں ٹریس (لائن آرٹ) کیا جائے اور مطلوبہ کریکٹر کی ٹریس کرنے کے بعد اسی پروگرام میں اسکی نوک پلک سنوار دیا جائے اسکے بعد کریکٹر کو Eps فارمیٹ میں محفوظ کرکے فونٹ لیب میں‌امپورٹ کرلیں۔
یہ سارا پروسس ہے سکین شدہ حرف کو تصویر سے آوٹ لائن میں اور پھر فونٹ گلائف میں شامل کرنے کا
 

باسم

محفلین
کوئی نیا فونٹ آرہا ہے کیا؟
اور اسکین کا مطلوبہ رزلٹ کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، فی الحال تو میں خود کچھ سیکھنا چاہ رہا ہوں۔ اگر کچھ پیشرفت ہوئی تو ایک پرانے پراجیکٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ :)
 
نبیل بھائی اگر آپ کے پاس کوئی تصویر ایسی ہے جس میں کہ ایک حرف کی تمام ممکنہ اشکال یعنی (نسخ کے لیے) ابتدائی، درمیانی ، آخری اور isolated تو پھر آپ کو ڈیزائنگ کا كوئی بھی سافٹ وئیر استعمال کرنے کے ضرورت نہیں۔ font creator 5.6 کی مدد سے آپ ان تصاویر کو اپنے فانٹ میں import کر لیں۔ اور کوئی سا بھی ایسا نسخ فانٹ جس میں وولٹ ورک موجود ہوں ، اس کے مطابق ہر حرف کی تمام اشکل کو ان کے دیے گیے گلفس میں پیسٹ کرلیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عویدص۔ مجھے صحیح طرح معلوم نہیں ہے کہ آپ کا بتاتا ہوا ٹپ کام آتا ہے یا نہیں۔ میں نے پڑھا ہے کہ تصاویر کو ٹریس کرنے کے بعد ان میں سے زائد نوڈ نکالنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور ممکن ہے کہ کچھ اور پروسیسنگ کرنے کی ضرورت بھی پڑتی ہو۔
نسخ فونٹ تو کافی بن چکے ہیں۔ اب تو نستعلیق فونٹ بھی کافی منظر عام پر آ چکے ہیں۔ :) میں صرف تجرباتی طور پر نستعلیق فونٹ پراجیکٹ کو دوبارہ زندہ کرنا چاہ رہا ہوں۔ اس میں شاکرالقادری صاحب نے حروف کی انفرادی اور دو جوڑوں والی اشکال بنا کر فراہم کی ہوئی ہیں۔ لیکن ابھی میں صرف معلومات اکٹھی کر رہا ہوں۔ اس پراجیکٹ کو دوبارہ شروع کرنے کا اصل مقصد سیکھنا اور ایک ایسا ریفرینس تشکیل دینا ہوگا جس کے ذریعے مزید اردو فونٹس بنانے کی راہ ہموار ہو جائے۔ بہرحال ابھی میں کچھ اور کاموں میں مصروف ہوں اور اس بارے میں صرف معلومات اکٹھی کر رہا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن حجازی کی ٹیم شاید کورل ٹریس پر ہی کام کرتی تھی۔ اس کے بارے میں وہ خود بہتر بتا سکتے ہیں۔
آٹوٹریس کی آخری اپڈیٹ چھ سال قبل ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس کی ڈیویلپمنٹ کا کچھ پتا نہیں۔۔
اس ربط پر انک سکیپ کے ذریعے بٹ میپ کو ٹریس کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
کیا کوئی ان دو تصاویر کی ٹریسنگ کرکے بتا سکے گا کہ
کورل ٹریس یا کسی اور آٹو ٹریسنگ اطلاقیہ میں ان دو تصویروں میں سے کس کا نتیجہ بہتر ہے؟

Simpe Bitmap
attachment.php

Edge Detected version
attachment.php
 

Attachments

  • bitmap1.bmp
    6.5 KB · مناظر: 102
  • bitmapEdgeDetect.bmp
    6.5 KB · مناظر: 102

جہانزیب

محفلین
نبیل پہلے حرف کو کسی ویکٹر پروگرام میں کھول کر اسے پاتھ میں بدلتے ہیں، انک سکیپ میں یہ ایک کلک میں ہو جاتا ہے۔ پھر اسے مخفوظ کر کے فونٹ کرئیٹر پروگرام جیسے فونٹ فورج میں کھول لیتے ہیں ۔
اگر آپ نے حرف کو پاتھ میں تبدیل نہیں کیا ہو گا، تو وہ فونٹ فورج میں نہیں کھلے گا۔ میرا چھوٹا سا تجربہ ۔
 

جہانزیب

محفلین
شکریہ عویدص۔ مجھے صحیح طرح معلوم نہیں ہے کہ آپ کا بتاتا ہوا ٹپ کام آتا ہے یا نہیں۔ میں نے پڑھا ہے کہ تصاویر کو ٹریس کرنے کے بعد ان میں سے زائد نوڈ نکالنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور ممکن ہے کہ کچھ اور پروسیسنگ کرنے کی ضرورت بھی پڑتی ہو۔

نبیل زائد نوڈ‌ انک سکیپ کی بجائے فونٹ‌ فورج میں‌ ختم کئے جاتے ہیں، اس کے لئے فونٹ‌ فورج میں‌ آپشن ہوتی ہے، میں‌نے فونٹ‌ فورج ان انسٹال کر دیا ہوا ہے، اس لئے صحیح‌ نام بتانے سے قاصر ہوں‌ ۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم،
میرا فونٹ سازی اور گرافکس کے ماہرین سے ایک کافی بنیادی نوعیت کا سوال ہے کہ اگر حروف یا ترسیمہ جات کی اشکال کو سکین کر کے محفوظ کر لیا جائے تو اس کے بعد انہیں کس طرح فونٹ کی آؤٹ لائن گلفس میں تبدیل کیا جا سکتا ہے؟ اگر کوئی دوست اپنے تجربے سے بتا سکیں کہ اس کام کے لیے کونسا سوفٹویر موزوں رہے گا اور حاصل کردہ آؤٹ لائن کو کس طرح طرح فونٹ لیب یا فونٹ کریٹر میں امپورٹ کیا جا سکتا ہے تو میں اس کے لیے بہت مشکور ہوں گا۔

والسلام

نبیل اس مقصد کے لیے فونٹ لیب والوں کا ہی پروگرام ۔۔۔۔۔ سکین فونٹ ۔۔۔scanfont-3-13i
بنایا گیا ہے اس کو ٹرائی کر کے دیکھیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
جہانزیب اور شاکرالقادری صاحب، معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ۔ میں چاہتا ہوں کہ اس سمت میں معلومات اکٹھی کی جاتی رہیں تاکہ اردو فونٹ سازی کے لیے ایک اچھا ریفرینس مہیا ہو جائے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
With ScanFont, you can turn graphics into fonts. Any bitmap image or outline illustration can be quickly converted into a fully-workable TrueType, Type 1 or OpenType font.

ScanFont 5 works as a plugin for one of the following font editors: FontLab Studio 5, TypeTool 3 or the upcoming AsiaFont Studio 5.
NEW! Version 5.0 (Nov 2007)

Support for grayscale and color — from simple black-and-white to 32-bit color with smooth transparency

Direct import of EPS graphics — assists you in turning your Adobe Illustrator drawings into a font

Export of .vfb format fonts — for use in any font editor by Fontlab Ltd.

Transformations and filters — from Pencil to Gaussian blur

Advanced image-split algorithms — from Table to Book Smart

Direct import of most image formats, including EPS, GIF, JPG, TIF, BMP, PNG and (on Mac OS X) PDF

Read the ScanFont 5 announcement.

ScanFont
Turn graphics into fonts. Version 5.0 for Mac and Windows.

Put a signature, logo or symbol into a font

Turn someone's handwriting into a font

Convert old print lettering or letterhead into modern electronic format

Create symbol fonts
Six simple steps

Step 1. Open any bitmap image or a vector illustration — EPS, GIF, JPG, PNG, TIF, directly from a scanner, on Mac OS X also PDF

Step 2. Improve and adjust the image using transformations, filters and effects — remove background, adjust brightness/contrast and hue/saturation, rotate, sharpen, remove noise, blur

Step 3. Automatically separate the image into single character shapes — using several presets and customizable precision

Step 4. Adjust character baselines and remove any unwanted shapes

Step 5. Export the character shapes into an outline font editor — using a fine-tuneable autotracer, optimized for font creation

Step 6. Finalize and generate a Type 1, TrueType or OpenType font — using TypeTool, FontLab Studio or AsiaFont Studio​
 
کوئی نیا فونٹ آرہا ہے کیا؟
اور اسکین کا مطلوبہ رزلٹ کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

باسم بھائی اسکین کا مطلوبہ رزلٹ اس ٹائم حاصل کیا جاسکتا ہے جب آپ کسی تصویر کو سکرین کروانا چاہتے ہیں سکینر کے پروگرام میں‌کچھ آپشنز ہوتے ہیں‌انہی میں ایک آپشن ہوتا ہے ڈی پی آئی زیادہ کرنے کا وہاں‌سے آپ مطلوبہ ڈی پی آئی سیلیکٹ کرسکتے ہیں ۔
 
نبیل بھائی اگر آپ کے پاس کوئی تصویر ایسی ہے جس میں کہ ایک حرف کی تمام ممکنہ اشکال یعنی (نسخ کے لیے) ابتدائی، درمیانی ، آخری اور Isolated تو پھر آپ کو ڈیزائنگ کا كوئی بھی سافٹ وئیر استعمال کرنے کے ضرورت نہیں۔ Font Creator 5.6 کی مدد سے آپ ان تصاویر کو اپنے فانٹ میں Import کر لیں۔ اور کوئی سا بھی ایسا نسخ فانٹ جس میں وولٹ ورک موجود ہوں ، اس کے مطابق ہر حرف کی تمام اشکل کو ان کے دیے گیے گلفس میں پیسٹ کرلیں۔

عویدص بھائی آپکا بتایا ہوا یہ ٹپ کسی حد تک ٹھیک ہے لیکن اس میں‌ مسئلہ وہی نوڈز کے خراب آنے کا ہوتا ہے یعنی حرف کی خوبصورت قائم نہیں‌رہتی اور اگر آپ پر فونٹ کریٹر یا فونٹ لیب میں دوبارہ نوڈز ٹھیک کروانا چاہتے ہیں تو اسکیلئے بہت زیادہ ٹائم درکار ہوگا اسلئے اس لحاظ سے کورل ڈرا کی ٹریسر یا اڈوبی السٹریٹر کی پاور ٹریس بہت ہی اچھی رزلٹ دیتی ہے باقی اگر ٹریس کرنے کے بعد بھی کوئی نوڈ خراب ہو تو وہ آپ نہایت آسانی سے ان پروگرام کے اندر ٹھیک کرسکتے ہو ۔ میں‌نے خود کورل ڈرا کا ٹریسر استعمال کیا ہوا ہے اور اسکو اس کام کیلئے بہترین پایا ہے ۔ رہی دوسری بات آوٹ لائن کو فونٹ گلف میں ڈالنے کا Eps سے بہترین کوئی بھی دوسرا طریقہ نہیں‌ہے کیونکہ دوسرے طریقہ میں سب سے بڑا مسئلہ سائزنگ کا آتا ہے جو سائز آپنے سیلیکٹ کیا ہو وہی آوٹ لائن سائز آپکو گلف میں‌نہیں‌ملے گی نتیجتا سائز برابر کرنے کیلئے آپکو دوبارہ محنت کرنی پڑھے گی۔
 
کیا کسی نے Corel Trace یا auto Trace سے اردو حروف کی ٹریسنگ کی ہے؟

جی الف نظامی صاحب میں‌نے کورل ٹریس استعمال کی ہے اردو حروف کی ٹریسنگ کیلئے اسکے علاوہ اڈوبی السٹریٹر کی پاور ٹریس اور اڈوب سٹریم لائن بھی استعمال کی ہے لیکن بہترین رزلٹ کورل ڈرا کے ٹریس (کورل ٹریس) کا پایا ہے البتہ یاد رہے کہ کورل ڈرا کے نئے ورژنز خصوصا X3, Xp کی ٹریس کی رزلٹ بہت زیادہ اچھی ہے
 
نبیل اس مقصد کے لیے فونٹ لیب والوں کا ہی پروگرام ۔۔۔۔۔ سکین فونٹ ۔۔۔scanfont-3-13i
بنایا گیا ہے اس کو ٹرائی کر کے دیکھیں

السلام علیکم شاکر القادری بھائی
یقینا سکین فونٹ اسی مقصد کیلئے بنایا گیا ہے لیکن اسکی ایک خامی جو کہ میں‌نے آپکو بتائی بھی ہے وہ موجود ہے خامی وہی ہے ایک ہی ٹائم میں‌سکین شدہ لگیچرز یا کریکٹرز کی سائز ایک جیسا نہیں‌کردیتا اپنی مرضی کا رزلٹ دیتا ہے ۔
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم شاکر القادری بھائی
یقینا سکین فونٹ اسی مقصد کیلئے بنایا گیا ہے لیکن اسکی ایک خامی جو کہ میں‌نے آپکو بتائی بھی ہے وہ موجود ہے خامی وہی ہے ایک ہی ٹائم میں‌سکین شدہ لگیچرز یا کریکٹرز کی سائز ایک جیسا نہیں‌کردیتا اپنی مرضی کا رزلٹ دیتا ہے ۔

مجید آپ اسکین سافٹ پر کچھ تجربات کرکے فراہم کریں۔ ہو سکتا ہے اس میں ایک ہی سائز پر تمام گلفس ٹریس کرنے کی آپشن موجود ہو!
 
کیا کوئی ان دو تصاویر کی ٹریسنگ کرکے بتا سکے گا کہ
کورل ٹریس یا کسی اور آٹو ٹریسنگ اطلاقیہ میں ان دو تصویروں میں سے کس کا نتیجہ بہتر ہے؟
یہ لیں الف نظامی بھائی میں‌نے بغیر ایجڈ کی تصویر کو کورل ڈرا میں ٹریس کیا ہوا ہے ایجڈ والی تصویر کو ٹریس کرنے کی ضرورت ہی نہیں‌ہے کیوکہ اسکی رزلٹ ٹھیک نہیں‌آئے گی۔ اسکی نوڈز میں‌معمولی سا کام بھی کیا ہے اسکی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں آپ مسنلکہ فائل ‌کو اتار کر اسکو ایکسٹراکٹ کرلیں اسمیں دو فائلوں موجود ہے میں‌نے آپکی سہولت کیلئے فائل کو اڈوبی السٹریٹر کی فارمیٹ اور کورل ڈرا کی فارمیٹ دونوں میں کیا ہے ۔ لیکن یاد رہے کہ میں نے یہ تصویر کورل ڈرا کے نئے ورژن X4 میں ٹریس کی ہے ۔
 

Attachments

  • Bitmap Trace.rar
    11 KB · مناظر: 12
Top