مبارکباد حجازی تخلیقات کے دو سال

الف نظامی

لائبریرین
مشہور زمانہ "پاک نستعلیق خط" کے تخلیق کار محسن حجازی اردو محفل پہ دو سال مکمل کرچکے ہیں۔
محسن حجازی آپ کو میری طرف سے
مبروک یا اخی
 
حجازی صاحب سب سے پہلے تو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ!
الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
آپ کو یہ دو سال بہت بہت مبارک ہوں۔ امید کرتے ہے کہ انقلاب اردو میں آپ پاک نستعلیق سے بھی بڑھ کر کام سر انجام دیں گے۔ انشاء اللہ عزوجل
والسلام
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو محسن۔۔ لیکن ہمارے الف نظامی نے عنوان ایسا دیا ہے کہ شاید میری طرح خود محسن حجازی کنفیوز ہوں کہ کیا موضوع ، میں نے بھی تہنیی پیغامات کی فورم دیکھی تو خیال آیا کہ یہ محسن کی بات ہے۔
لگتا ہے کہ محسن حجازی کو ذ پ بھیجنا پڑے گا ادھر آکر وصول مکرنے کے لئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نظامی صاحب آپ کو دو ماہ اور دو دن کی تاخیر ہو گئی۔
محسن بھائی نے 21 نومبر 2005 کو اردو محفل میں شمولیت اختیار کی تھی۔
 

حسن علوی

محفلین
میری طرف سے بھی مبارکباد قبول ہو۔
مگر یہ ھے کس لیئے:confused:
جہاں تک میری لیاقت مجھے بتاتی ھے تو یں یہ سمجھا ہوں کہ محسن بھائی نے جو اردو ٹائپوگرافی کےلیئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں اسکے دو سال مکمل ہو گئے شاید، وللہ عالم۔
 

محسن حجازی

محفلین
حضور بہت شکریہ! میں تو بوکھلا سا گیا کہ میری کونسی ایسی تخلیق ہے۔ میں سمجھا کہ نسیم حجازی کی بابت کچھ بات ہو رہی ہے۔۔۔۔ کمال ہے۔۔۔ سب کے دو دو سال پورے ہو رہے ہیں۔ نبیل بھائی کوئی گڑ بڑ تو نہیں ہے؟
 
بہت بہت مبارک ہو حجازی صاحب۔ خدا کرے کہ تخلیقی میدان میں کارناموں اور تحریری میدان میں شگفتہ تحریریں پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہے۔
 
Top