حجابِ شعر۔ عبیدہ انجم۔۔۔ تبصرے، تجاویز

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ اعجاز صاحب، پہلے آپ کے والد صاحب کا کلام پڑھنے کا موقع ملا اور اب آپ کی والدہ صاحبہ کا بھی، اور آپ خود تو ماشاءاللہ صاحبِ کتاب شاعر ہیں ہی، سبحان اللہ سبحان اللہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ محترمہ اور آپ کو صحت، تندرستی عطا فرمائیں کہ ایسے خاندان تو اب خال خال ہی ہونگے۔

اور اس لحاظ سے ہم آپ کو نجیب الطرفین بھی کہہ سکتے ہیں۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
الحمد للہ امی کی یہ مختصر سی کتاب پایۂ تکمیل کو پہنچی۔۔

مختصر مگر بہت اچھی شاعری ہے ماشاء اللہ۔ بابا جانی شئیر کرنے کے لیے بہت بہت شکریہ

بابا جانی کے منہ سے "امی" لفظ سن کر ایسا لگ رہا ہے جیسے بابا جانی یکدم 10 سال کے ھوگیے ہیں :)
 

الف عین

لائبریرین
تو کیا سو سال کا ہو گیا میں؟؟؟ ابھی تقریباً جمعہ جمعہ آٹھ دن یعنی انچاس سال پہلے ہی تو تھا دس سال کا!!
 

الف عین

لائبریرین
نہیں بٹیا۔ جون 2010 میں ریٹائر مینٹ ہے۔ لیکن اصل تاریخ پیدائش جنوری ہی ہے نا جو سکول کے سرٹیفکیٹ میں Jan لکھا گیا او ربعد میں June میں بدل گیا۔ اس لئے انساٹھ سال کا ہونے ہی والا ہوں!!
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی ضروری تو نہیں کہ ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائر ہوا جائے۔ بعض بعض جگہ ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
اللہ آپ کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم رکھے بابا جانی۔ اللہ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے صحت و عزت کے ساتھ
 
Top