حامد میر پر حمہ - ڈاکٹر ضیا الدین خان

آبی ٹوکول

محفلین
فوج یا آئی ایس آئی کوئی دودھ کی دھلی ہوئی نہیں مگر جیو نے جو کیا وہ ایک تو نہایت ہی غیر زمہ درانہ ہے اور دوسرے کسی ذاتی پرخاش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے لہذا اسی وجہ سے نہایت قبیح بھی ہے ۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے یہ سوچ کر حیرت ہوتی ہے کہ اگر آئی ایس آئی اتنی ہی طاقتور اور اتنی ہی بری ہے تو پھر اس کے مخالفین زندہ کیسے ہیں؟
 
فوج یا آئی ایس آئی کوئی دودھ کی دھلی ہوئی نہیں مگر جیو نے جو کیا وہ ایک تو نہایت ہی غیر زمہ درانہ ہے اور دوسرے کسی ذاتی پرخاش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے لہذا اسی وجہ سے نہایت قبیح بھی ہے ۔۔
اگر کل آپ نے جیو کی نشریات دیکھی ہوں تو اندازہ ہوگا کہ اسے اپنے ضرورت سے زیادہ جارحانہ رویے کی غلطی کا احساس ہوگیا ہے۔
 
صحافت کا تو ہمیشہ ہی سیاست سے گہرا تعلق رہتا ہے۔ مگر ہمارے وطن عزیز میں آئی ایس آئی بھی سیاست میں بھرپور دخل اندازی اپنا حق تصور کرتی ہے۔ ایسی صورتحال میں دونوں کے مفادات کا ٹکراؤ ایک لازمی امر بن جاتا ہے۔
آئی جے آئی کی تشکیل ہو، ق لیگ کی تشکیل ہو، تحریک انصاف کی سپورٹ ہو ان سب میں آئی ایس آئی کا کردار چھپا ہوا نہیں رہا۔ ان جماعتوں کا مخالف صحافتی گروپ تو ایسی صورتحال میں ضرور رد عمل کریگا اور آئی ایس آئی بھی اپنے سیاسی مقاصد کی رکاوٹ کو دور کرنے کی پوری کوشش کریگی اپنے اپنے انداز میں دونوں ادارے کام دکھاتے رہتے ہیں یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔ اور نا ہی کسی سے زیادہ ناراض ہونے کی ضرورت ہے۔
 
سویدا

محفلین
اگر کوئی سیاست دان ایسا طرز عمل اختیار کرے تو میڈیا ہاتھ دھو کر اس کے پیچھے پڑجاتا ھے
جبکہ میڈیا کو سات خون معاف ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
صحافت کا تو ہمیشہ ہی سیاست سے گہرا تعلق رہتا ہے۔ مگر ہمارے وطن عزیز میں آئی ایس آئی بھی سیاست میں بھرپور دخل اندازی اپنا حق تصور کرتی ہے۔ ایسی صورتحال میں دونوں کے مفادات کا ٹکراؤ ایک لازمی امر بن جاتا ہے۔
آئی جے آئی کی تشکیل ہو، ق لیگ کی تشکیل ہو، تحریک انصاف کی سپورٹ ہو ان سب میں آئی ایس آئی کا کردار چھپا ہوا نہیں رہا۔ ان جماعتوں کا مخالف صحافتی گروپ تو ایسی صورتحال میں ضرور رد عمل کریگا اور آئی ایس آئی بھی اپنے سیاسی مقاصد کی رکاوٹ کو دور کرنے کی پوری کوشش کریگی اپنے اپنے انداز میں دونوں ادارے کام دکھاتے رہتے ہیں یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔ اور نا ہی کسی سے زیادہ ناراض ہونے کی ضرورت ہے۔
آئی ایس آئی نے واقعی سیاست میں اپنا حصہ ڈالا، لیکن میں اسے بکاؤ مال کی خریداری ہی کہوں گا کہ جس نے بکنا تھا، وہ بکا، جو ناقابلِ فروخت تھا، اس کو چھوڑ دیا گیا۔ ویسے آئی ایس آئی نے بھی کتنے ناکارہ مال پر سرمایہ کاری کی کہ وہی بکاؤ مال آج بھی حکومت میں ہے :bighug:
 
arifkarim

معطل

ہاہاہا۔ ظاہر ہے جو بک گئے وہ حکومت میں آگئے اور جو بک نہ سکے وہ ملک بدر ہو گئے۔ دودھ کی دھلی آئی ایس آئی کا مہران گیٹ اسکینڈل میں رول بھی نمایاں رہا ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Mehran_Bank_scandal
 
ساجد

محفلین
زیک نے جو بات انگریزی میں سمجھانے کی کوشش کی ہے اس کا بامحاورہ ترجمہ صاحب سجدہ نے پیش کردیا ہے پڑھیئے اور سَرکو دھنیئے
قبلہ روحانی بابا ، عالی جاہ ، مجھ ناچیز کو میرے اصلی نام سے یاد فرما ئیں گے تو خاکسار آپ کو دعائیں دے گا ۔
 
آخری تدوین:
قبلہ روحانی بابا ، عالی جاہ ، مجھ ناچیز کو میرے اصلی نام سے یاد فرما ئیں گے تو خاکسار آپ کو دعائیں دے گا ۔
پڑھتا تھا میں نماز سمجھ کر جسے رشید
پھر یوں ہواکہ مجھ سے قضا ہوگیاوہ شخص

جناب عالی اسوقت میرا وضو نہیں تھا اس وجہ سے آپکا نام نامی اسم گرامی قضا ہوگیا ورنہ ضروربالضرور آپکو اصل نام سے ہی یاد فرماتا
ویسے حیرانگی کی بات ہے کہ آپکوکیسے پتہ چل گیا کہ میرا روئے سخن آنجناب کی طرف ہے ۔ ویری سرپرائز ،میرے لیئے
 
آبی ٹوکول

محفلین
لغدا اے جیو نیوز دی کھوتی بوہڑ ہیٹھ آ ای گئی اے اس بات کا درست اندازہ کل کا کامران خان کا شو دیکھنے سے بخوبی ہوجاتا ہے کہ جس میں آئی ایس آئی کی تعریف میں قلابے ملاتے ہوئے تو کامران خان انتہائی پر اعتماد مگر جنگ گروپ اور جیونیوز کی طرف سے معذرت کرتے ہوئے انتہائی متزلزل نظر آئے " ایون " لکھے ہوئے الفاظ بولتے ہوئے بھی اعتماد تو دور کی بات نہایت ہی گڑبڑا گئے ۔ ۔ ۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ جیو نیوزنے جو حرکت کی تھی وہ کتنی قبیح تھی کہ اس کے اپنے ادارے کے لوگوں سے اسکا زبانی کلامی دفاع کرنے میں بھی تردد ہورہا ہے
 
جب چینل بند ہونے پر بات پہنچ جائے تو ٹانگیں تو کانپیں گی۔ یہاں حکومت کو بھی اپنے لالے پڑ گئے ہیں جناب :)
 
arifkarim

معطل
جب چینل بند ہونے پر بات پہنچ جائے تو ٹانگیں تو کانپیں گی۔ یہاں حکومت کو بھی اپنے لالے پڑ گئے ہیں جناب :)

پاکستان وہ واحد جمہوری ملک ہے جہاں بظاہر تومیڈیا کو آزادی ہے لیکن ہر سال کچھ مدت کیلئے بعض ٹی وی چینلز بند کرنے پڑتے ہیں- اور وہ بھی فوجی مفاد کو بچانے کیلئے!
 
قیصرانی

لائبریرین
پاکستان وہ واحد جمہوری ملک ہے جہاں بظاہر تومیڈیا کو آزادی ہے لیکن ہر سال کچھ مدت کیلئے بعض ٹی وی چینلز بند کرنے پڑتے ہیں- اور وہ بھی فوجی مفاد کو بچانے کیلئے!
عین ممکن ہے کہ یو ٹیوب بھی فوج کو بچانے کے لئے بند کی گئی تھی؟
 
سویدا

محفلین
عالمی میڈیا کی آزادی صرف دکھاوے اور نام کی آزادی ہے عارف بھائی اس آزادی اظہار رائے کی حقیقت پر بھی روشنی ڈالیے جو مغربی اور یورپی ممالک میں میڈیا کو آزادی حاصل ہے وہ کس حد تک ہے
اور وہ کس حد تک حکومت اور اپنی اداروں اور ایجنڈوں کے پابند ہیں
 
زیک

مسافر

سی آئی اے، این ایس اے، فوج، جرنیل وغیرہ سب کے خلاف یہاں لکھا جاتا ہے
 
سویدا

محفلین
کسی بھی ملک میں صرف ایک ہی جہت نہیں ہوتی یعنی خفیہ ایجنسیاں ہی ہر ملک کے اندر پاکستان کی طرح لا مساس ہوں یہ ضروری نہیں
اس کے علاوہ اور بھی بہت سی جہات ہیں اور ضروری نہیں کہ ہر ہر جہت پر مکمل طورپر سو فیصد اظہار رائے کی آزادی ہو
 
زیک

مسافر
وہاں یہ "سہولت" نہیں ہوتی کہ ایک بندے کے بیان پر پورا محل کھڑا کر دیا جائے :)
نہ میں نے حامد میر کو پڑھا یا دیکھا ہے نہ میں پاکستانی اخبار یا ٹی وی دیکھتا ہوں مگر اگر کسی بھی انٹیلیجنس ایجنسی کے عشاق ہر طرف پھیلے نظر آئیں تو کچھ عجیب محسوس ہوتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
عین ممکن ہے کہ یو ٹیوب بھی فوج کو بچانے کے لئے بند کی گئی تھی؟

نہیں اس عظیم فعل کے پیچھے ہمارے نام نہاد علماء کرام کی جذبہ ایمانی کارفرما تھی۔ :)
جس ویڈیو کو ہٹانے کیلئے احتجاجاًیہ اسلامی قدم اٹھایا گیا تھا وہ ویڈیو تو بہت ساری مختلف کاپیوں کیساتھ یوٹیوب اور دیگر ویڈیو ہوسٹنگ سائٹس پر جو کی توں موجود ہے۔ بہر حال یوٹیوب کو کچھ عرصہ کیلئے بلاک کرکے ہم پاکستانیوں نے جو"شہیدیوں" میں اپنا نام لکھوانا تھا وہ لکھوا لیا۔ اور ساتھ ہی میں رنگے ہاتھوں اپنے سچے متقی اور عاشق رسول ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر لیا۔ :)
 
arifkarim

معطل
عالمی میڈیا کی آزادی صرف دکھاوے اور نام کی آزادی ہے عارف بھائی اس آزادی اظہار رائے کی حقیقت پر بھی روشنی ڈالیے جو مغربی اور یورپی ممالک میں میڈیا کو آزادی حاصل ہے وہ کس حد تک ہے
اور وہ کس حد تک حکومت اور اپنی اداروں اور ایجنڈوں کے پابند ہیں
وکی پیڈیا کی جناتی اردو سے معذرت کیساتھ:

ایڈورڈ سنوڈن (Edward Joseph Snowden) امریکی ادارے قومی سلامتی کارندگی میں ٹھیکے پر ملازم تھا۔ وجہ شہرت سیٹی پھونکا ہے جب اس نے امریکی خفیہ برقی نگہداری اور جاسوسی برمجہ بنام پرزم نگہداری برمجہ کا بھانڈا پھوٹ دیا۔[1]
2003ء میں امریکی فوج میں بھرتی ہوا مگر دونوں ٹانگیں تڑوا بیٹھا۔ پھر قومی سلامتی کارندگی میں محافظ بھرتی ہوا۔
2013ء میں سنوڈن نے گارجین کے اخبار نویس گلن گرینوالڈ کو پیغام بھیجا کہ اس کے پاس امریکی جاسوسی بارے مواد ہے مگر وہ صرف پی جی پی کے ذریعہ صفریت طریقہ سے برقی رابط قائم کرنا چاہتا ہے۔ گرینوالڈ اس طرزیات سے نابلد تھا، چنانچہ گرینوالڈ کی جہالت کی وجہ سے رابطہ میں بہت تاخیر ہوئی۔ تنگ آ کر سنوڈن نے مواد صحافی لارا پوئیڑس کو بھیجا جو اس طرزیات سے واقف تھی۔ پوئیٹرس کے زریعہ مواد گرینوالڈ کو ملا۔[2] سنوڈن نے واشنگٹن پوسٹ کو بھی مواد پہنچایا۔ پرزم بارے 41 صفحات پر مشتمل مواد ان کے حوالے کیا۔ دونوں اخباروں نے امریکی سرکار سے رابطہ کیا اور ابتداً صرف دو تین صفحات شائع کرنے کی جراءت کر سکے۔ [3] بھانڈا پھوٹنے کے بعد سنوڈن ہوائی سے ہانگ کانگ چلا گیا جہاں اس نے گریندوالڈ سے ملاقات کی۔ امریکی حکام نے سنوڈن پر جاسوسی کی فردِ جرم عائد کرتے ہوئے اس کا گزرنامہ منسوخ کر دیا۔ تاہم سنوڈن ہانگ کانگ سے ماسکو فرار ہو گیا، جہاں اس نے کئی ممالک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں داغ دیں۔ امریکہ نے تمام ممالک کو ڈرا دھمکا کر فرار کے فضائی راستے بند کر دیے۔ سنوڈن نے روس میں عارضی پناہ کی درخواست کی جس پر امریکی حکومت نے روس کو بذریعہ خط یقین دلایا کہ سنوڈن کو وطن واپسی پر نہ ہی اذیت دی جائے گی اور نہ ہی سزائے موت، اس لیے پناہ کی درخواست مسترد کی جاوے۔[4] تاہم روسی صدر پیوٹن نے بیان میں کہا کہ روس کبھی کسی کو دوسرے ملک کے حوالے نہیں کرتا اور نہ کسی نے کسی کو کبھی روس کے حوالے کیا ہے۔ بالآخر روس نے جولائی 2013ء میں ایک سال کی عارضی پناہ دے دی اور سنوڈن ماسکو ہوائی اڈہ سے نامعلوم منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔
14 جون 2013ء کو وائرڈ نے پی جی پی کا استعمال کرتے ہوئے ایک صفریتی پیغام سنوڈن کے نام شائع کیا۔[5]
http://ur.wikipedia.org/wiki/ایڈورڈ_سنوڈن

اس جیسے بہت سے افشاگر، سیٹی باز یا بھانڈا پھوڑ افراد یہاں مغرب میں گاہے بگاہے نکلتے رہتے ہیں جو اپنی ہی حکومتی ایجنسیوں کے غیر اخلاقی، غیر فطری اور مغربی اعلیٰ اقدار کیخلاف کرنے والوں کا بھانڈا اسی آزاد میڈیا میں جاکر پھوڑتے ہیں۔ اوپر جو ایک خفیہ امریکی NSA ایجنٹ کا ذکر ہے اس شخص نے اپنی ہی حکومت کے پوشیدہ راز اور غلط حرکات پوری دنیا کو بتلا کر بھونچال مچا دیا ہے۔ اور وہ امریکہ جو کسی زمانہ میں روس اور چین جیسی سخت حکومتوں پر الزام لگاتا پھرتا تھا کہ انکی عوام کو شخصی آزادی سے محروم رکھا جاتا ہے آج خود کھلے عام ان مغربی اقدار کی پامالی کرتے اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں ذلیل ہو گیا! :)

اسی طرح اور بہت سے افشاگر مغربی اخبارات میں اپنی ہی حکومتوں کا بھانڈا پھوڑتے پھوڑتے سزا بھگت چکے ہیں، جس میں نامور اسرائیلی افشاگر موردخائے وانونو شامل ہیں جنہوں نے 1986 میں اسرائیلی ایٹمی تنصیبات اور دیگر مہلک ہتھیاروں سے متعلق اثبوت برطانوی آزاد میڈیا کو مہیا کئے تھے اور بعد ازاں اپنی ہی خفیہ ایجنسی موساد کا نشانہ بن گئے اور 18 سال غداری کے الزام میں جیل کاٹنی پڑی:
http://www.theguardian.com/commentisfree/2014/apr/20/israel-mordechai-vanunu-hero-edward-snowden
 
Top