حالات : غزم نمبر 2

محمداحمد

لائبریرین
ہم بغیر تعار ف کے سہی۔

آپ کا اسمِ صارف دیکھ کر یہ شعر یاد آیا:

اُس کے 'رخسار' دیکھ جیتا ہوں
'عارضی' میری زندگانی ہے

لیکن یہ 'کے' پھر بھی الجھن میں مبتلا کر رہا تھا سو آپ کے تعارف کا خیال آیا۔ :)

معرکہ ہند و ترک و پاک اب ٹھنڈا پڑ گیا ہے سو لگے ہاتھ تعارف بھی پیش کر دیجے کئی ذہنوں کے اشکال دور ہو جائیں گے۔ :) :) :)
 

محمد وارث

لائبریرین

فہیم

لائبریرین
فارسی کے استاد تو خان صاحب اور راحیل صاحب ہی ہیں، مجھے تو بس شد بدھ ہی ہے، اٹکل پچو سے کام چلاتا ہوں، چل گیا تو چل گیا، نہ چلا تو معذرت :)
فارسی میں صرف شاعری کو ہی لیا جائے تو جتنے اشعار مع ترجمہ آپ کی جانب سے پڑھنے کو ملے ہیں۔
مندرجہ بالا دونوں ارکان کا تمام فارسی مواد مل کر بھی اس کا آدھا نہیں بنتا :)
 

محمد وارث

لائبریرین
فارسی میں صرف شاعری کو ہی لیا جائے تو جتنے اشعار مع ترجمہ آپ کی جانب سے پڑھنے کو ملے ہیں۔
مندرجہ بالا دونوں ارکان کا تمام فارسی مواد مل کر بھی اس کا آدھا نہیں بنتا :)
نہیں فہیم ایسی بات نہیں ہے۔ حسان خان صاحب یقینا مجھ سے زیادہ اشعار ترجمہ کر چکے ہیں، میں تو کئی سالوں سے بس ایک شعر روزانہ ترجمہ کرتا ہوں، خان صاحب آٹھ دس بلکہ زیادہ بھی کرتے ہیں۔ مجھے ایک میں بھی کافی مشکل محسوس ہوتی ہے :)
 
Top