جے یو آئی کے سوا ووٹ دینا’حرام‘

ظفری

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔ مفتی محمود کے چاروں بیٹے فضل الرحمن سمیت سب ہی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔اب ہم کچھ بولیں گے تو کہیں گے کہ بولتا ہے ۔ ;)
 
شمشاد

لائبریرین
بس دعا کریں دوسرا فتویٰ آنے سے پہلے پہلے الیکشن ہو جائیں نہیں تو کئی سہاگنیں مطلقہ ہو جائیں گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
حضرت یہ کیسی رسم ہیں جو ہم یہی رہتے ہوئے بھی پہلی دفعہ سن رہے ہیں؟ :rolleyes:

یہ دیکھئے گا

اس بات کو پرسنلی نہ لیجئے کیونکہ یہ میرے علاقے (صوبہ پنجاب میں) میں اور ساتھ موجود صوبہ سرحد کے علاقوں کے مولویوں کا عام شیوہ رہا ہے۔ اسی طرح قبائلی جنگوں میں بھی عموماً حملے سے قبل یہ قسم یا فتویٰ یا اسی طرح‌کسی اور حوالے سے ظاہر کیا جاتا تھا
 
ساجداقبال

محفلین

جی بالکل وہاں ایسے ہوا تھا لیکن جنوبی سرحد میں ایسی بات میں پہلی دفعہ سن رہا ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی بالکل وہاں ایسے ہوا تھا لیکن جنوبی سرحد میں ایسی بات میں پہلی دفعہ سن رہا ہوں۔
ساجد بھائی میرے والد مرحوم بتایا کرتے تھے کہ جب ہمارے اپنے قبیلے والوں‌ کی آج سے سو یا ڈیڑھ سو سال قبل دوسرے قبیلے سے جنگ ہوتی تھی تو دونوں اطراف میں باقاعدہ قسم دی جاتی تھی کہ اگر کوئی جنگ میں شریک نہ ہوا یا جنگ کے دوران بھاگ کھڑا ہوا، اسے "رن طلاق" ہو جائے گی
 
میرا خیال ہے کہ پھر کسی "مسرت شاہین" کو میدان میں اترنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ مولانا ف۔ر تو اس قوم کا بیڑا غرق کرنے کا پورا ارادہ کر چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

"وجود ملا باعث فساد"
 
Top