جی کا جنجال

زبیر مرزا

محفلین
یخ بستہ آفس کے کمرے میں اپنی سردمہری ، فرار اور کچھ مصروفیت میں مگن تھا کہ فون پر ایک پیغام نے آکر ہوش ٹھکانے لگادیے یہ پیغام ایک چھوٹے نیرنگ خیال کا تھا ایک لاڈلے کا ناراضگی تھی جو لفظوں سے چھلک رہی تھی خفگی کا اظہارتھا لفظ تھے کہ بیڑیاں جو بتا رہے تھے کہ تم جاتے کہاہوں -I can't take this anymore کہہ کر نکل آیا تھا سوچا تھا مجھے کون روک سکتا ہے
من مانیوں کی پُرانی عادت اورضد میں کب دیکھا کسی کی طرف اس کی قیمت خواہ کچھ بھی ہو
I don't care اندرکے خودسر نے بڑے دنوں بعدسرنکالا تھا اس جن کو کون روک سکتاہے
کب سنی ہے کسی کی ٹھان لی اورنکل گئے ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن بھول گیا کہ میری راہ کی دیوار ، فیصلوں کو بدلنے کی طاقت رکھنے والے جی کا جنجال چھوٹے موجود ہیں - مجھے بڑوں کی پرواہ کم کم رہی ہے ان مشورے بظاہربڑے دھیان سے سنے اور دوسرے کان سے نکال دیے من مانی کرنے سے بڑے مجھے روک نہیں پائے اور مجھ سے عاجز اورتنگ رہے لیکن سیر پر سواسیرچھوٹے جب راہ میں آجائیں تو میں بے بس ہوجاتا ہوں - اللہ نے بڑے میرے ستم سہنے ، ضدوں پرکُڑھنے اور میری نافرمانیوں کو سہنے والے بنائے ہیں اورمیرے چھوٹے اس لیے دنیا میں آئے ہیں کہ میں ان کے ناز اُٹھا سکوں ان کے لیے جان ہتھیلی پر لے کر پھرسکوں ان کی باتوں کو تسلیم کروں ان سے جی بھر کی پیارکرسکوں - دنیا کہ ہر بچہ اورہرچھوٹا میرا لاڈلا ہے اور یہ چھوٹے میرے جی کا جنجال ہیں ان کو ناراض نہیں کرسکتا ، ان کی آنکھوں میں اُداسی یا ایک بوند پانی مجھے غرق کردیتا ہے -کبھی غصہ آتا ہے کہ ان چھوٹوں نے جینا مشکل کردیا میں تو اپنی آزادی خودمختاری اور من کی موج میں خانہ بدوش ہوجاؤں پلٹ کرنہ دیکھوں کوئی جذباتی روک نہ ہو لاپرواہی سے اپنی زندگی جیولیکن یہ چھوٹے میرا ہاتھ پکڑلیتے ہیں - بہت کچھ جو میں کرنا چاہتا ہوں کرنے نہیں دیتے ان
کے معصوم چہرے مجھے کمزور اورجذباتی کردیتے ہیں - میرے بہن بھائیوں کے ، دوستوں کے
بچے اور بہت سے اورچھوٹے لاڈلے ہیں میرے- میں ان کو مایوس ، ناراض ، خفا اور غمگین نہیں کرسکتا یہ ہیں تو میری خوشیاں ہیں ان کی وجہ سے میں ہوں گو یہ میرے جی کا جنجال ہیں پران سے ہی میری زندگی میں رونق ہے- ان کے لیے بہت کچھ نظراندازکرسکتا ہوں ، سہہ سکتا ہوں :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ جی کے جنجال انشاءاللہ تاعمر ستاتے رہیں گے۔۔۔۔ آپ چاہ کر بھی فرار کی کوئی راہ نہ پائیں گے۔۔۔ آپ نے اس قدر خوبصورت انداز میں اظہار کیا۔۔۔ اب شکریہ وکریہ کوئی نہیں۔۔۔ بس۔۔۔ :p
یہ تو آپ کا فرض تھا۔۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
محترم زبیر بھائی
بہت خوب اظہار کیا آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہیں نہ کہیں کچھ " بڑے " بھی شامل ہیں آپ کے اس نسبت سے کان کھینچنے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ ان " جی کے جنجالوں " کو دین و دنیا کی رحمتوں سے نوازے آمین
آپ بھی تو ہمارے " چھوٹے " ہیں نا ۔۔۔۔۔۔۔ سو اسی لیئے آپ کے ناز اٹھاتے ہیں ۔
سدا خوش رہیں ہنستے مسکراتے رہیں ۔ آمین
اب لڈو کھا ہی لیں اور ہمیں بھی کھلا دیں ۔ تاکہ " جی کے جنجال " اک نئے روپ سے آپ کی زندگی کو رنگین بنا دیں ۔۔۔
 

ماہا عطا

محفلین
بہت خوب۔۔۔
بہت بہت اچھےاور خوبصورت خیالات ہیں بھائی۔۔۔۔
یہ جی کے جنجال آپ کا تا عمر ستاتے رہیں گے بھائی نیرنگ بھیا کہہ رہے ہیں۔۔۔
بھیا جی لارڈ کے ساتھ ساتھ کان بھی کھینچ کہ رکھیے گا:p
 

نیلم

محفلین
بہت خُوب اظہار
ہم بچپن میں پڑھا کرتے تھے کہ جن کی جان کبھی کسی چڑیا اور کبھی کسی طوطے میں ہوتی تھی اور اس جن کی جان تو چھوٹوں میں ہے بہت خُوب پھر تو آپ کو ٹریپ کرنا آسان ہے :D
 
Top