جو کم آتے ہیں وہ یہاں آئیں

شمشاد

لائبریرین
بالکل بالکل، اب دیکھیں ناں کل سے پاکستان میں بھی یہی نظام رائج ہونے جا رہا ہے۔ تو ہم کیوں پیچھے رہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہی تو میں کہہ رہا ہوں، دوسرے دھاگوں پر فعالیت بحال کریں اور ادھر سے نام خارج کروائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن بھائی جی کوشش کرنے میں کیا حرج ہے؟ ذرا دوسرے دھاگوں پر بھی تو تشریف لائیں۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن یار شمشاد، تم یہاں کیوں آتے ہو؟؟ میں تو تمہارا نام دیکھ کر یہاں آیا کہ شمشاد اور ’کم آئیں!!‘
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی میں یہاں اس لیے آتا ہوں کہ جو اراکین کم کم آتے ہیں ان کا علم ہو اور ان زیادہ آنے کے لیے کہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کے پیغامات کی اوسط صرف اور صرف 28۔2 فیصد روزانہ ہے۔ اب آپ خود ہی فیصلہ کر لیں کہ آپ کا نام یہاں سے کیسے خارج کر دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
او ہو آپ کی حالت تو ان سے بھی پتلی ہے۔ صرف 85۔0 فیصد، یعنی کہ روزانہ کی اوسط سے ایک مکمل پیغام بھی نہیں بنتا۔
 
شمشاد بھائی یہ ظلم تو نہ کریں۔ اب وقت نہیں ہوتا اب یہ بھی تو دیکھیں کہ میں کتنا قدیم بندہ ہوں اور بیچ میں کتنا غائیب بھی رہا ہوں اگر پھر بھی یہ تعداد ہے تو پرانیاں ماریاں کام آرہی ہیں۔
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم

عرصہ دراز کہ بعد محفل پر پھر حاضر ہوں ۔۔ مگر اب آنے کا وعدہ نہیں کرونگا ۔۔ کوشش ضرور کرونگا ۔۔۔۔

اور نئے صدر صاحب آپ سب کو مبارک ہو۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
فرصت مل گئی جناب آپ کو، کہیے فرذوق میاں کیسے ہیں؟ کام وام کیسا جا رہا ہے اور رمضان میں کیا مصروفیات ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ جناب۔ میں سمجھا آپ اس نسبت سے کہہ رہے ہیں کہ 85۔0 کی اوسط پر پتلے ہیں تو 52 کی اوسط والے کو تو پھر بہت موٹا ہونا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو اچھی بات نہیں بھئی۔ اتنے لمبے لمبے غوطے مارتے ہو کہ غوطہ خور بھی مایوس ہو جاتے ہیں۔
 
Top