جو در پہ آئے گدا اس کو شاہ کرتے ہيں ۔ عتیق احمد چشتی

ابو ثمامہ

محفلین
نعت

پير عتيق احمد چشتی

حضور صلى اللہ عليہ وسلم
جب بھی ثنا کا خراج ديتے ہيں
شعور کا ميرے دل کو اناج ديتے ہيں
جو در پہ آئے گدا اس کو شاہ کرتے ہيں
حضور صلى اللہ عليہ وسلم
بيش تر از احتياج ديتے ہيں
غم و الم کا مداوا شہ انام صلى اللہ عليہ وسلم کی ذات
وہ قلب غم زدہ کو ابتہاج ديتے ہيں
جو ان کا طوق غلامی گلے کا ہار کرے
حضور صلى اللہ عليہ وسلم اس کو دو عالم کا راج ديتے ہيں
گدائے شاہ دو عالم ہوں فکر کاہے کی
وہی نوازيں گے کل بھی جو آج ديتے ہيں
ہم انقلاب کے داعی ہيں اس جہاں ميں عتيق
محبت شہ ديں صلي اللہ عليہ وسلم کو رواج ديتے ہيں​
 
Top