جوملہ 3 کے لئے اردو پیکج کہاں سے لیں ؟

ابو مصعب

محفلین
لگتا ہے جوملہ 3 کا اردو پیکج نہیں ہے۔ اچھا چلیں میں اردو پیکج خود بناتا ہوں۔ صرف یہ راہنمائی فرمائیں کہ کن کن فائلز کا ترجمہ کرنا ہے؟
میں نے جوملہ کی آفیشل ویب سائٹ پر اس بارے میں مضمون پڑھا ہے۔ لیکن میں چاہتا ہوں کہ کام شروع کرنے سے پہلے کسی ماہر سے راہنمائی حاصل کر لی جائے۔ برائے مہربانی یہ مضمون دیکھیں
لنک
اور بتلائیں کہ میں کام کس طرح شروع کروں ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کو جوملہ کے اردو پیکج میں کیا فیچرز درکار ہیں۔
کسی زمانے میں میں نے جب جملہ کا اردو پیکج تیار کیا تھا تو اس میں لینگویج فائلز کے اردو ترجموں کے ساتھ اس میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن بھی شامل تھی۔ لیکن اب کئی سال سے اس پر کام نہیں کیا ہے۔ میرے خیال میں بیک اینڈ کو اردو میں کنورٹ کرنا غیر ضروری ہے۔ فرنٹ اینڈ کو اردو میں بدلنے کے لیے لینگویج فائل کے اردو ترجمے کے ساتھ ساتھ تھیم کی اردو کسٹمائزیشن درکار ہوگی۔ توجہ برائے باسم ۔
 

ابو مصعب

محفلین
نبیل بھائی
آپ کی بات بالکل درست ہے۔ بیک اینڈ کا ترجمہ فضول ہے۔ صرف فرنٹ اینڈ کا ترجمہ کرنا چاہئیے۔ میں نے فارسی کا لینگویج پیک ڈائون لوڈ کر کے جوملہ 3 پر انسٹال کیا۔ اس سے جوملہ rtl ہو گیا۔ پھر میں نے کسٹم سی ایس ایس کے ذریعے نوری نستعلیق بھی لگا دیا۔ اس طرح کچھ گزرا ہو گیا۔ لیکن یہ کوئی مستقل حل نہیں ہے۔ میں اردو پیکج بنانا چاہا ہوں۔ اس سلسلے میں ایک آئیڈیا میرے ذہن میں ہے۔ آپ سے مشاورت مطلوب ہے۔
فارسی پیکج میں تین فائلز ہیں۔ دو زپ اور ایک ایکز ایم ایل۔
admin_fa-IR.zip
site_fa-IR.zip
pkg_fa-IR.xml
ان میں سے
admin_fa-IR.zip بیک اینڈ کے لئے ہے۔ اس زپ فائل میں جو آئی این آئی فائلز ہیں ان کی جگہ انگلش فائلز کاپی کر دی جائیں۔ اور انہیں ری نیم کر کے ur.pk کر دیا جائے تو بیک اینڈ کا کام ہو جائیگا۔
دوسری زپ فائل
admin_fa-IR.zip فرنٹ اینڈ کے لئے ہے۔ اگر اس کی تمام فائلز کا ترجمہ اردو میں کر دیا جائے تو شاید اردو پیکج بن جائیگا۔
اور ایکز ایم ایل فائل کو بھی اردوا لیا جائے۔ میرے خیال سے اس طرح اردو پیکج بن جائیگا۔
کیا یہ طریقہ درست ہے ؟
 

باسم

محفلین
میرا خیال ہے آپ ترجمہ کی ایکسٹنشن استعمال کریں۔ اس طرح آپ منظم طریقے سے کام کرسکتے ہیں۔ جملہ 1۔5 کا میں نے ترجمہ کیا تھا اس کے بعد نہیں اور اگر جملہ کے فورم پر رجسٹر ہوجائیں تو وہاں ترجمہ ٹیم کے اراکین آپ کی بہتر راہنمائی کرسکیں گے
 

ابو مصعب

محفلین
میرا خیال ہے آپ ترجمہ کی ایکسٹنشن استعمال کریں۔ اس طرح آپ منظم طریقے سے کام کرسکتے ہیں۔ جملہ 1۔5 کا میں نے ترجمہ کیا تھا اس کے بعد نہیں اور اگر جملہ کے فورم پر رجسٹر ہوجائیں تو وہاں ترجمہ ٹیم کے اراکین آپ کی بہتر راہنمائی کرسکیں گے

باسم بھائی ذرا تفصیل سے بتلائیں۔ میں نے آپ کے 1۔5 کا ترجمہ استعمال کیا تھا۔ شاندار کام تھا وہ۔ گزارش ہے کہ اس سلسلے میں تعاؤن فرمائیں۔ اور ذرا تفصیل سے سمجھائیں۔
 

ابو مصعب

محفلین
نہیں وہ صرف جگہ فراہم کررہی ہے کام مجھ آپ جیسے لوگوں نے کرنا ہے

باسم بھائی ! میں نے کچھ فائلز کا ترجمہ کیا۔ مزید کام کرنے سے پہلے آپ سے یہ کنفرم کرنا چاہتا ہوں کہ جس طریقہ سے میں کام کر رہا ہوں کیا یہ طریقہ درست ہے یا میں کچھ غلطی کر رہا ہوں؟
کراؤڈن پر میں نے اپنا اکاؤنٹ بنایا۔ پھر جوملہ 3 کے اردو ترجمہ پراجیکٹ پر آیا تو وہاں ایڈمن اور سائٹ کی فائلز رکھی ہیں۔ میں نے سائٹ کی فائلز کا ترجمہ شروع کیا ہے۔ فائلز کی لسٹ اس طرح شو ہو رہی ہیں۔

VAdJhtF.jpg


ان میں سے جو فائلز نا مکمل ہیں ان پر کلک کرنے سے اس طرح صفحہ کھلتا ہے

A6xzvpk.jpg


جہاں Enter translation Here لکھا ہے، وہاں ترجمہ کر کے Save کا بٹن پریس کر دیتا ہوں۔ پھر اگلی لائن کا ترجمہ کرتا ہوں۔
کیا یہ طریقہ کا درست ہے ؟ کوئی مشورہ یا اصلاح ہو تو بتلائیں۔
 

باسم

محفلین
آپ ٹھیک کررہے ہیں جملہ 2۔5 کی ترجمہ ہوئی وی فائلیں ڈاؤن لوڈ کرلیں اور اکثر کیلئے کاپی پیسٹ کافی ہوگا۔
 
Top