جوانی کی بھرپورنیند،صحت مندبڑھاپےکی ضمانت

ظفری

لائبریرین
کچھ لگ بھگ ساڑھے اٹھائیس برس جوانی میں شامل ہیں تو میں بھی کچھ نیند پوری کر لوں ؟ شاید اسی لئے کہا گیا کہ “گئی جوانی ہتھ نہ آوے بہویں لکھ خوراکاں کھائیے“ اسی طرح “گئی نیندر ہتھ نہ آوے بہویں لکھ ڈاکٹراں کول دھکےکھائیے
وسلام

مندرجہ بالا سرخ رنگ میں قید عبارت کے لیئے ترجمے درکار ہیں ۔ متعلقہ افراد اپنے اپنے کوائف کے ساتھ منتظم اعلی سے رابطہ قائم کریں ۔
نوٹ : یہ ٹینڈر مختصر مدت کے لیئے ہے ۔ لہذا پہلے آیئے ، پہلے پایئے کی بنیاد پر پہلے ترجمے کو ترجیح دی جائیگی ۔ ;)
ادارہ ِ ترجمہِ بے کراں اردو محفل
پتہ: پہلی منزل دوسری منزل پھر آخری منزل ، چوکور چوراہا ( حسن نثار والا نہیں ) ، نزد طالبان ٹریننگ سینٹر
( نوٹ : ادارہ کسی بھی غائب ہونے والے امیدوار کی ذمہ داری سے بری الذمہ ہے ۔ درخواست دہندہ اپنی ذمہ داری پر درخواست جمع کروانے کے مجاز ہونگے )
 

شمشاد

لائبریرین
“گئی جوانی ہتھ نہ آوے بہویں لکھ خوراکاں کھائیے“ اسی طرح “گئی نیندر ہتھ نہ آوے بہویں لکھ ڈاکٹراں کول دھکےکھائیے“

ترجمہ کچھ یوں ہے کہ :

گئی جوانی ہاتھ نہیں آتی بیشک لاکھ خوراکیں کھائیں۔

اسی طرح

گئی ہوئی نیند ہاتھ نہیں آتی بھلے ہی لاکھ ڈاکٹروں کے پاس دھکے کھائیں۔

لبِ لباب یہ ہے کہ جو کچھ کرنا ہے ابھی کر لیں۔ اس خیال میں نہ رہیں کہ خوراک اور ڈاکٹر بڑھاپے کو پھیر دیں گے۔

معرفت کے الفاظ میں کچھ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ ابھی سے آخرت کی فکر کر لیں، اس خیال میں نہ رہیں کہ ابھی بہت وقت ہے بعد میں اللہ سے لَو لگا لیں گے۔
 
Top