جوابات کے صفحے پر خالی جگہ

راقم

محفلین
السلام علیکم۔
میں اردو محفل میں اور تو کوئی کام کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ سب سے آسان کام تجویز دینا ہے سو میں وہی کر رہا ہوں۔
میری تجویز یہ ہی کہ جب کسی دھاگے کا جواب دیا جاتا ہے تو تحریر بہت کم جگہ پر ہوتی ہے اور صفحے کا کافی حصہ خالی ہوتا ہے۔ اگر اس کا کوئی ایسا حل نکل جائے کہ جتنی تحریر ہو صفحہ بھی اتنا ہی نظر آئے تو اس فضول خرچی سے بچا جا سکتا ہے۔
مجھے کوئی پتا نہیں کہ ایسا کس وجہ سے ہوتا ہے۔ امید ہے اس طرف توجہ فرمائی جائے گی۔
 
برادرم اس حوالے سے پہلے بھی گفتگو ہو چکی ہے۔ در اصل حالیہ تھیم میں دائیں طرف صاحب مراسلہ کی تفصیلات بعض دفعہ طوالت کی ذمہ دار ہوتی ہیں خصوصاً چھوٹے پیغامات میں۔ ایک اور لے آؤٹ بھی ہے جو انگلش والے جنرل ڈسکشن فورم میں انسٹال ہے اس میں یہ مسئلہ نہیں ہے۔
 
Top