1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

ناز خیالوی ""جنونِ عشق یہ احسان کر گیا ہے میاں "" نازؔ خیالوی

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 9, 2017

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    جنونِ عشق یہ احسان کر گیا ہے میاں
    کہ مجھ کو صاحبِ عرفان کر گیا ہے میاں

    وہ اپنا درد مجھے دان کر گیا ہے میاں
    بڑا سخی ، بڑا احسان کر گیا ہے میاں

    کبھی کبھی تو سمجھ بھی نہیں سکا اس کو
    کبھی کبھی تو وہ حیران کر گیا ہے میاں

    کمالِ حسن سے ، حسنِ کمال سے گاہے
    وہ دل کی مشکلیں آسان کر گیا ہے میاں

    چراغِ دل کی منڈیروں پہ پھر سے جل اٹھے
    وہ پھر سے آنے کا پیمان کر گیا ہے میاں

    بچھڑ گیا ہے تو مجھ کو ہوا ہے اندازہ
    وہ مل کے کتنا پریشان کر گیا ہے میاں

    وہ مل بھی جائے تو شاید نہ ہو سکے پورا
    کسی کا ہجر جو نقصان کر گیا ہے میاں

    وہ ایک اشک جو کانپا تھا میری پلکوں پر
    شکستِ ضبط کا اعلان کر گیا ہے میاں

    میں کیوں نہ اس بتِ کافر کا معتقد ٹھہروں
    جو مجھ کو صاحبِ ایمان کر گیا ہے میاں

    انا ہی آخری پونجی تھی نازؔ کی ، جس کو
    وہ نامِ عشق پہ قربان کر گیا ہے میاں
    نازؔ خیالوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 3
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,927
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت عمدہ
    کیا کہنے.
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    شکریہ سر
     
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ بھائی لاجواب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. ڈاکٹرعامر شہزاد

    ڈاکٹرعامر شہزاد معطل

    مراسلے:
    2,162
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب بھیا ۔ زبردست شیئرنگ ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    شکریہ جناب
     
  7. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    نوازش صاحب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. سید لبید غزنوی

    سید لبید غزنوی محفلین

    مراسلے:
    3,357
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    واہ واہ کیا کہنے ۔۔۔
    ہائے ہائے دلاں چے درد تے آکھاں اچ اتھرو۔۔۔ہن تے دور نہ تھیوی مترا
    بہت خوب۔۔۔

    واہ جی کیا کہنے ۔۔خوب چنگی رلتی کیتی جے ۔۔۔خوش رہو۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    نوازش جناب کی :) دل سے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,635
    خوب کلام ہے!! اور مبارکباد قبول کیجیے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    وہ کس لیے :)
     
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,291
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive

    ناز خیالوی کا سابقہ بنوانے کے لیے؟
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    شکریہ سر
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,635
    جی بالکل درست کہا محمد خلیل الرحمٰن :) انہوں نے بہت اصرار سے بنوایا تو سوچا کہ مبارکباد دے دیں۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,081
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    شکریہ محترمہ لاریب مرزا :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر