جنرل میجک

سعادت

تکنیکی معاون
وقت: نوے کی دہائی کے ابتدائی سال
مقام: سلیکون ویلی
کمپنی: جنرل میجک
ویژن: بیٹری سے چلنے والی ایک ٹچ سکرین ڈیوائس، جس پر آپ الیکٹرونک پوسٹ‌کارڈز بناتے ہیں، اور وہ پوسٹ‌کارڈز ’کلاؤڈ‘ میں سفر کرتے ہوئے آپ کے دوست کی ڈیوائس میں پہنچ جاتے ہیں۔

کیا آپ کو یہ پڑھ کر حیرت ہوئی؟ مجھے بھی۔ مجھے تو آج ہی علم ہوا ہے کہ جنرل میجک نامی کوئی کمپنی بھی ہوا کرتی تھی جس نے نوے کی دہائی میں ایک ایسا ویژن تخلیق کیا تھا جو آج کل کی ایک عام حقیقت ہے۔

مزے (اور افسوس) کی بات یہ ہے کہ یہ کمپنی 2002 میں بند ہو گئی تھی۔ البتہ سلیکون ویلی کے کئی نامور ستارے اسی کمپنی کے ’گریجوئیٹس‘ ہیں:
جنرل میجک کے بارے میں ایک ڈاکیومینٹری فلم (جو 2018 ٹرائبیکا فلم فیسٹیول میں پیش ہوئی) کا teaser:

مزید روابط:
 
محمدظہیر

محفلین
افسوس کہ یہ کمپنی Research and development میں اتنی آگے تھی اس کے باوجود دیگر وجوہات کی بنا پر اسے زوال آگیا. جم کالنس نے اپنی کتاب good to great میں ایسی کئی کمپنیوں کی مثالیں پیش کی ہیں جو اپنے وقت کی بہترین کمپنیاں تھیں لیکن وقت کے ساتھ کسی نہ کسی وجہ سے وہ صفحہ ہستی سے مٹ گئیں.
 
ویژن: بیٹری سے چلنے والی ایک ٹچ سکرین ڈیوائس، جس پر آپ الیکٹرونک پوسٹ‌کارڈز بناتے ہیں، اور وہ پوسٹ‌کارڈز ’کلاؤڈ‘ میں سفر کرتے ہوئے آپ کے دوست کی ڈیوائس میں پہنچ جاتے ہیں۔
اس حساب سے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ٹچ سکرین ڈیوائس کا مین آئیڈیا اسی جرنل میجک نامی کمپنی کا تھا
 
وجی

لائبریرین
Palo Alto Research Center کے بارے میں سنا ہے کسی نے ۔
Trump of Nerds نامی ڈاکیومنٹری فلم میں اسکے بارے میں بتایا گیا ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
اس حساب سے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ٹچ سکرین ڈیوائس کا مین آئیڈیا اسی جرنل میجک نامی کمپنی کا تھا
شاید۔ :) ٹچ سکرین کی تاریخ تو کافی پرانی ہے (یہ آرٹیکل دیکھیے)، اور نوے کی دہائی میں آئی‌بی‌ایم سائمن اور ایپل نیوٹن (اور بعد میں پالم پائلٹ) جیسی ہینڈ-ہیلڈ ڈیوائسز بھی منظرِ عام پر آئی تھیں (ایپل نیوٹن اگرچہ تکنیکی اعتبار سے جنرل میجک کی ڈیوائس کے ہم پلہ نہیں تھا، لیکن اس نے جنرل میجک کے ساتھ کافی مقابلہ کیا تھا)۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
سٹیو جابز کے زیروکس پالو آلٹو کے وزٹ اور وہاں کے آئیڈیاز سے انسپریشن ٹیکنالوجی کی تاریخ کا اہم حصہ ہے۔
 
وجی

لائبریرین
سٹیو جابز کے زیروکس پالو آلٹو کے وزٹ اور وہاں کے آئیڈیاز سے انسپریشن ٹیکنالوجی کی تاریخ کا اہم حصہ ہے۔
اسی لیئے تو اسٹیوجابز کو دوراندیش (ویژنری) کہا جاتا ہے کہ جو صرف آئیڈیاز کی آگے تک سوچ اور پھر اسکو ممکن بنانا ہے ۔
وہ آئیڈیاز جو انکے اپنے تھےاور جس پر اگر زیروکس آگے کام کرتی تو صرف زیروکس کمپنی ہی ہوتی ۔
 
Top