جناح پور نقشہ کی برآمدگی ڈرامہ تھی

راشد احمد

محفلین
سچ کیا ہے اور جھوٹ‌کیا ہے یہ نہ تو ایم کیو ایم کے ہمدرد ثابت کرسکے ہیں اور نہ ہی ایم کیو ایم کے مخالف۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
آپ نے شروعات بہت اچھی کیں اور میں یہ ہی سمجھا کہ آپ کے دل میں ملک و قوم کا درد ہے اور آپ ایک حقیقت پسند انسان لگے جو ایک غیر جانبدار شخص ہے اور صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہے گا پر بعد میں تو آپ نے بھی کیا وہ ہی جو دوسروں نے بغیر تحقیق کے ایم کیو ایم پر الزام تراشی کی تھی وہ ہی اپ بھی کرنے لگے بھائی حدیثِ رسول ہے کہ جھوٹا ہونے کیلئے صرف اتنا ہی کافی ہوتا ہے کہ ہر سنی سنائی بات کو بغیر تحقیق کے آگے بڑھادے۔
ً

آپ کی ایک بات کا جواب دینا بھول گیا کہ
ہارون رشید نے کہ حساب دو یا حصہ دو کی پالیسی پر گامزن ہے یہ پارٹی جب حصہ مل جاتا ہے تو پھر بیچارے مقتولین اور ان کے لواحقین کا حساب جائے بھاڑ میں۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم میرے محترم کاش کہ آپ نے میری بات کو غور سے پڑھا ہوتا اور اگر پڑھ ہی لیا تھا تو کچھ تدبر بھی فرمایا ہوتا ہم نے ہرگز کسی کو بھی غدار نہیں کہا اور نہ ہی کسی کی حمایت میں کسی کی مخالفت کی ہے ۔ کیا حقیقت ہے اور کیا ڈرامہ اس پر بھی ہم نے کوئی گفتگو نہیں کی ہم نے تو ایک عمومی صورتحال پر اپنا تبصرہ پیش کیاکہ جسکا تعلق بالعموم میڈیا اور بالخصوص انٹرنیٹ کی ویب فورم سوسائٹی سے ہے ۔ کہ جسے دیکھو ملک کی عمومی صورتحال سے بے نیاز ہوکر اس کے پیٹ میں سچ اگلنے کا مروڑ اٹھ رہا اور اس پر ہمارا حال یہ ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی اپنی اپنی پارٹی قوم یا لیڈر شپ کی اندھی محبت میں مبتلا ہوکر ان ملعون صفت لوگوں کے ادھورے سچ کو ( جسے جانے سچ کہا بھی جانا چاہیے یا کہ نہیں ) صحیفہ صادقہ سمجھ کر اس پر یوں ایمان لائے بیٹھا ہے کہ اب وہ بقیہ قوم سے اپنا حساب بے باک کرنے کے نعرے لگا رہا ہے ۔ ۔ ۔ میرے تمام تر تبصرے کو فقط ایک ہی فقرے میں کچھ یوں سمیٹا جاسکتا ہے میرے بھائی کہ اس حمام میں سب ہی ننگے ہیں جیسے کہ کچھ ساتھیوں نے پہلے بھی نشاندہی فرمائی تھی ۔ ۔ سو آپ زیادی جزباتی نہ ہوں اور ہمیں فقط سنی سنائی والا نہ سمجھیں ہماری بھی اک عمر گزری ہے اسی دشت کی سیاہی میں ہم نے بھی اپنی زندگی کہ دو عشرے حیدرآباد سندھ میں گزارے ہیں ہماری بھی ساری تعلیم وہیں کی ہے ہمیں معلوم ہے کہ کس کس کو غدار کہا گیا اور ان مخصوص حالات میں ان غدار کہلائے جانے والوں کا اپنا وطیرہ کیا تھا خیر یہ سب لا یعنی باتیں ہیں اور محض خلط مبحث کا باعث ہیں اصل مسئلہ تو یہ ہے کہ ہماری اندھی عقیدتیں ہمیں اپنے اپنے لیڈروں کی مفاد پرستیوں سے کبھی بھی آشنا نہ ہونے دیں گی کیونکہ اب ہم پڑھے لکھے باشعور لوگوں کا محض یہی وطیرہ رہ گیا ہے ہم ویب فورمز بھی فقط اپنے اپنے لیڈروں کے ہر سیاہ و سفید کارنامے پر پردہ ڈالنے کے لیے جوائن کرتے ہیں اور کچھ لوگ تو اس معاملے میں اس حد تک جری ہیں کہ انکی اس بابت لمبی لمبی پوسٹنگ دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ جیسے فقط یہی کام انکے ایمان کا حصہ بن کر رہ گیا ہو ۔ ۔ ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
سچ کیا ہے اور جھوٹ‌کیا ہے یہ نہ تو ایم کیو ایم کے ہمدرد ثابت کرسکے ہیں اور نہ ہی ایم کیو ایم کے مخالف۔

اسلام کا، ہر ملک کا ہر عدالت کا اصول ہے کہ جب تک الزام ثابت نہ ہو جائے اُس وقت تک کوئی مجرم نہیں۔ مگر متحدہ کا معاملہ ہے تو ان مخالفین کے تمام اصول، تمام اخلاق، تمام شریعتیں بدل جاتی ہیں۔

تو کیا متحدہ پر کا جرم کبھی ثابت ہوا تھا جو اسے جناح پور کا اور انڈین ایجنٹ ہونے کا مجرم قرار دیا جا رہا ہے؟

ان مخالفین کے پاس ثبوت کیا ہیں جو انہوں نے اب تک متحدہ کے خلاف پیش کیے ہیں؟ لے دے کر ایک کیپٹن کا بیان، اور وہ بھی ایسا مشکوک کہ جس کا ذکر میں اوپر کر چکی ہوں۔
 

گرائیں

محفلین
جو لوگ ریٹائرڈ آرمی افسروں کے بیان سن کر اُن پر فورا ایمان لے آتے ہیں اُن کے لئے تازہ ترین:
1100705051-1.gif


حقیقی ربط


یہ بھی دیکھیں۔۔
1100705052-1.gif


PoPupwindow.aspx
 

arifkarim

معطل
ہاہاہاہا، ایم کیو ایم کے ماہر قدیمیات سارا وقت ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں‌ہی صرف کریں‌گے یا ملک کیلئے بھی کچھ کریں گے؟!
 

گرائیں

محفلین
یہ "گرائیں" کے لئے تحفہ ہے.

1014.gif


"گرائیں" غور سے پڑھنا

بہت شکریہ فرحان دانش، میں نے تحفہ سنبھال کر رکھ لیا ہے۔

میری آپ سب لوگوں سے درخواست ہے کہ مجھ پر پوائنٹ سکورنگ کے لئے کسی بد قسمت سیاست دان پر تہمت یا بہتان مت لگائیں۔ میں اس خبر کی بات نہیں کر رہا۔ مہوش صاحبہ کو لگتا ہے میں عمران خان کا ووٹر ہوں، فرحان کو لگتا ہے میں نواز شریف کا ووٹر ہوں، کوئی اور مجھے جماعت اسلامی کا سمجھے گا اور کوئی مجھے فضل الرحمان کا سپورٹر سمجھے گا۔

میری آپ سے درخواست ہے کہ سیاست دانوں پر الزام محض مجھ پر پوائنٹ سکورنگ کے لئے مت لگائیں۔ ان کا حوالہ مجھے مت دیں۔ میں کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں رکھتا۔
آج کل بریگیڈئیر امتیاز جو کھلے عام دندگی دھونے میں لگے ہوئے ہیں اس میں معصوم کوئی بھی نہیں ہے۔ حتٰی کہ غلام اسحاق خان کا نام بھی آ گیا جن کو میں سمجھتا تھا کہ شائد وہ اس گندگی سے بچے ہوں گے۔
 

گرائیں

محفلین
اگر یہ شخص ذمہ دار ہے تو نواز شریف کو گالیاں کیوں؟ پی پی پی کو کیوں نہیں جب مبینہ طور پر 1994-1996 کے عرصے میں پولیس انکاؤنٹرز میں ایم کیو ایم کے بیشتر کارکنوں کو ہلا ک کیا گیا؟

کیا صرف اس وجہ سے کہ پی پی پی کو مورد الزام ٹھہرانے سے سندھ حکومت میں اپنے حصے سے ہاتھ دھونا پڑے گا؟
 

مہوش علی

لائبریرین
شکر الحمد للہ۔ میرے مالک میرے مولا کا اس رمضان الکریم میں ملک پاکستان اور ایم کیو ایم پر بڑا کرم ہوا کہ پچھلے 17 سالوں سے ہونے والے اس جھوٹے پروپیگنڈے کا اچانک اور ناگہانی صورت میں قلع قمع کر دیا۔ ایک ایسا پروپیگنڈہ کہ جس کے خلاف پچھلے 17 سالوں سے ہم چیختے رہے چلاتے رہے مگر نقار خانے میں طوطی کی آواز۔ کسی پر اثر کیا ہوتا کسی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

اور یہاں مجھے پھر ایک بار احساس ہوا کہ وہاں جب ہم مایوس ہو چلے، جب تمام چیزیں ہماری پہنچ سے دور ہو چلی اور ان ظالموں نے پاکستان کی معصوم عوام کے دلوں کو ہمارے خلاف نفرتوں سے زہریلا کر دیا اور ہمیں کہیں کوئی امید کی کرن نظر نہ آتی تھی، ۔۔۔۔۔۔ وہاں خدائی قدرے نے غیب سے ہماری مدد فرمائی، وہاں خدائی قدرت نے اُس طبقہ فکر میں خود ہمارے محسن پیدا کر دیے جنہوں نے وہ کام کر دیا جو ہم پچھلے 17 سالوں میں ایک انچ تک نہ کر سکے تھے۔ ۔۔۔۔۔ یہاں علامہ شاعر مشرق کیوں اتنی شدت سے یاد آ رہے ہیں کہ:

کعبہ کو مل گئے پاسباں صنم خانے سے۔۔۔۔

کس نے سوچا تھا کہ ان 17 سالہ طویل پروپیگنڈہ کے بعد اللہ ایسا سبب پیدا کر دے گا کہ تمام راستے خود بخود کھلتے چلے جائیں گے اور تمام سازشیں خود بخود بے نقاب ہوتی چلی جائیں گی اور ایم کیو ایم کو ایک تنکا بھی ہلانا نہ پڑے گا؟

آج میں دیکھتی ہوئی کہ یہی سازشیں کرنے والے، یہی نفرتیں پھیلانے والے اپنے ہر ویب سائیٹ پر، اپنے ہر بلاک پر برگیڈیئر امتیاز کی کردار کشی کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔ امتیاز صاحب اس پورے دور میں نواز شریف کے گروپ میں رہے حتی کہ مشرف صاحب نے آ کر انہیں گرفتار کروایا۔ انکا کبھی متحدہ سے کوئی تعلق نہیں رہا، مگر اللہ نے کیسے انکے سینے میں یہ درد ڈالا کہ وہ ان سازشوں کو بے نقاب کریں۔
اب انکے پچھلے جرائم پر یہ لوگ جتنی مرضی کیچڑ اچھالتے رہیں، مگر انہوں نے جو اپنے دل کی بات سنتے ہوئے ان سازشوں کو بے نقاب کیا ہے، اس پر امتیاز صاحب کو میرا سلام۔ اللہ تعالی انکے دل کو ان سازشوں کے بے نقاب کرنے کے لیے اور فراغ کرے، چاہے ان سازشیں کرنے والوں کے دلوں پر چھری ہی چلتی رہے۔

پھر سلام ہے فوج کے ان دو دیگر افسران پر بھی جن میں جنرل اسد درانی اور جنرل نصیر اختر شامل ہیں کہ جنہوں نے ایسے وقت میں بالکل سچ بولا جبکہ یہ دیکھ رہے تھے کہ یہ سازش کرنے والے کیسے ہاتھ دھو کر برگیڈیئر امتیاز کی کردار کشی میں لگ گئے ہیں۔

اسی دوران حمید گل کے جھوٹ کے پول بھی کھل گئے اور اسکا کردار سامنے آ گیا جب وہ ایک طرف کہہ رہا ہے کہ اس آپریشن سے قبل متحدہ کی جناح پور سازش کے ثبوت اسکے پاس تھے، مگر پھر خود اپنے منہ سے کہتا ہے کہ وہ انڈین را کے ایجنٹ الطاف حسین سے ملا اور پھر انہیں بچانے کے لیے ملک آ کر مسلسل بینظیر اور پھر اسحق خان کے گلے پڑا رہا کہ انکے خلاف آپریشن بند کرو۔
پھر حمید گل کے کردار کا پتا چلا کہ کس طرح یہ سازشی کردار سیاستدانوں کو پیسے کھلایا کرتا تھا۔ اور اُن تمام سیاستدانوں اور جماعت اسلامی اور رائیٹ ونگ جماعتوں کے نام بھی بے نقاب ہوئے جنہیں رشوت دی گئی۔

رمضان کا مہینے ہمارے لیے بہت برکتوں اور مبارکوں والا مہینے ہے۔ اللہ تعالی اس مہینے کی برکتوں میں اضافہ فرمائے اور پاکستان کو ترقی و امن نصیب فرمائے اور پاکستان اور پاکستان کی عوام کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا قلع قمع فرمائے۔ امین۔

فرحان بھائی، آپ کو اس سچائی کا ظہور مبارک ہو۔
عین عین بھائی، مبارک ہو، کاشفی بھائی، شاہ صاحب، ثمینہ سسٹر، اور تمام اراکین اور تمام اہل پاکستان کو مبارک ہو۔ آئیے جب پروپیگنڈہ کا یہ سحر ختم ہو گیا ہے تو آ کر گلے ملیں اور جو زہر ہماری رگوں میں ان پروپیگنڈہ کرنے والوں نے داخل کیا ہے، آج اس زہر کو اپنی رگوں سے نکال کر پھینک دیں۔
 

کاشفی

محفلین
شکر الحمد للہ۔

رمضان کا مہینے ہمارے لیے بہت برکتوں اور مبارکوں والا مہینے ہے۔ اللہ تعالی اس مہینے کی برکتوں میں اضافہ فرمائے اور پاکستان کو ترقی و امن نصیب فرمائے اور پاکستان اور پاکستان کی عوام کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا قلع قمع فرمائے۔ امین۔


آمین ثم آمین۔
 

طالوت

محفلین
چلو جی مان لو کہ جناح پورکے نقشے ڈرامہ تھا حالانکہ اس سچ کے اگلنے والے کی اپنی حیثیت کس قدر مشکوک ہے وہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔ مگر ٹی وی ڈیک بیچ کر اسلحہ خریدنے کے اعلانات تو ڈرامہ نہیں ۔ فوج اور رینجر سے دوبدو مقابلہ تو ڈرامہ نہیں ۔ کراچی میں برسوں سے جاری متحدہ کے مخالفین کی ٹارگٹ تو ڈرامہ نہیں ۔ آنجہانی مشرف کے دور میں پے در پے کراچی آپریشن میں "ایکٹو" پولیس کے افراد کا قتل تو ڈرامہ نہیں ۔ اور یہ جو اتنی حمایتیں کر رہے ہیں ان کا کبھی شاید ، کورنگی، لانڈھی لیاقت آباد رنچھوڑ لائن سولجر بازار نارتھ کراچی وغیرہ سے گزر نہیں ہوا ۔ جس طرح بحفاظت سہراب گوٹھ سے گزرنا آسان نہیں ویسا ہی حال متحدہ کے اکثریتی علاقوں کا بھی تھا اور اب بھی ہو گا مگر شاید قدرے کم۔
کئی خاندان ان علاقوں سے ہجرت کر کے قدرے بہتر علاقوں اندرون سندھ یا پنجاب جا چکے ہیں اور ان کی مادری زبان اردو ہی ہے ۔اب وہ پھولوں میں رہتے تویہ تکلیف نہ اٹھاتے ورنہ صفحے کالے کرنے والوں کو شاید پتہ نہیں کہ برسوں سے ایک جگہ پر رہتے ہوئے پورے کا پورا خاندان کا کسی اور جگہ ہجرت کر جانا کیا معنی رکھتا ہے ۔
لسانیت وہ برائی ہے جس کے سامنے ہر برائی ہیچ ہے ۔ بندے کا دین مذہب اخلاقیات دیانت صداقت سب گندی نالی میں بہہ جاتی ہے ۔ جس کا کچھ کچھ مظاہرہ یہاں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ مکمل نظارے کے لئے کسی دوسری مادری زبان کے بولنے والی کمیونٹی میں جا کر ، رہ کر دیکھ لیں ۔ انشاء اللہ افاقہ ہو گا۔
وسلام
 
Top