فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 آٹو کشیدہ ریلیز!

تجمل حسین

محفلین
سادہ ورژن انسٹال کر کے دیکھیں، کیا اس میں بھی یہی مسئلہ آ رہا ہے؟
شکریہ ذیشان بھائی۔
سادہ ورژن میں تو بالکل ٹھیک ہے۔

اٹالک کے بغیر
21wjup.jpg

اٹالک کے ساتھ
cj9tv.jpg
 

arifkarim

معطل
مدیر کی آخری تدوین:
ایک تجربہ میں نے بھی کیا ہے۔ پہلے ٹائپ شدہ مواد پر اگر جمیل نستعلیق اپلائی کیا جائے تو الفاظ آپس میں گھس جاتے ہیں بہت سارے حروف ڈبل دکھائی دیتے ہیں۔ اسی مواد کی فارمیٹنگ کلئیر کرکے جمیل نستعلیق لگایا جائے تو کوئی دقت نہیں آتی!
 

arifkarim

معطل
ایک تجربہ میں نے بھی کیا ہے۔ پہلے ٹائپ شدہ مواد پر اگر جمیل نستعلیق اپلائی کیا جائے تو الفاظ آپس میں گھس جاتے ہیں بہت سارے حروف ڈبل دکھائی دیتے ہیں۔ اسی مواد کی فارمیٹنگ کلئیر کرکے جمیل نستعلیق لگایا جائے تو کوئی دقت نہیں آتی!
میرے خیال میں مائکروسافٹ ورڈ کی فانٹس میں اوپن ٹائپ فیچر سپورٹ انتہائی ناقص ہے۔ اس سے بہتر سپورٹ تو آزاد مصدر لیبرے آفس اور اوپن آفس دے رہے ہیں۔
 
ما شا اللہ
JNN.jpg
حسب وعدہ جمیل نوری نستعلیق 3 کا آٹو کشیدہ ورژن اردو محفل پر جاری کیا جا رہا ہے۔ یہ فانٹ کئی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔کیونکہ تاریخ میں پہلی بار ان پیج سے باہر صارفین کو اردو متن میں آٹو کشیدہ لگانے کی سہولت حاصل ہو گئی ہے۔ یہی نہیں بلکہ آٹو کشیدہ کیساتھ ساتھ آٹو کرننگ کا دلچسپ ملاپ اردو پبلشنگ انڈسٹری میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ اس کامیابی پر ہم خصوصاً مکرمی سید ذیشان اور عبدالمجید کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اپنی روز مرہ کی مصروفیت کے باوجود اردو پبلشرز کیلئے اس اہم کام میں اپنا حصہ ڈالا۔
ساتھ ہی میں ہم اپنے 5 سالہ ایچ پی ایلیٹ بک لیپ ٹاپ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لاتعداد بار فانٹ کو کمپائل اور ٹیسٹ کرنے کے بعد بھی جوں کا توں ہے۔ یوں ہم امید کرتے ہیں کہ یہ آئندہ بھی اسی طرح مزید نئے فانٹس کی تکمیل کے دوران کام آتا رہے گا۔
اس ریلیز میں کشیدہ فانٹ کے دو ورژنز جاری کئے جا رہے ہیں۔ ایک تو سادہ کشیدہ ورژن ہے جو متن کو اٹالکس کرنے پر ظاہر ہوگا۔ دوسرا آٹو کشیدہ ورژن ہے جو صرف اڈوبی انڈیزائن یا لیٹکس جیسے جدید ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سافٹوئیرز پر کام کرتا ہے:
سادہ کشیدہ (اٹالکس)
c000015.gif

آٹو کشیدہ(انڈیزائن)
c000016.gif
نوٹس:
  • انڈیزائن میں آٹو کشیدہ درست دکھانے کیلئے Justification (Ctrl+Alt+Shift+J) Menu میں جائیں۔ اور وہاں درج ذیل سیٹنگ دے دیں:
c000017.gif
  • اڈوبی انڈیزائن میں مینول کشیدہ اٹالکس کے علاوہ Justification Alternate سے نظر آتا ہے۔ یہ طریقہ متن میں کرننگ کے اعتبار سےزیادہ موذوں ہے:
c000019.gif

c000020.gif

،

ما شا اللہ۔ بہت بہت مبارکباد۔ میں نے یہ کبھی استعمال نہیں کیا۔ کوشش کرتا ہوں۔ اگر مدد درکار ہوئی تو آپ موجود رہیے گا :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ما شا اللہ

،

ما شا اللہ۔ بہت بہت مبارکباد۔ میں نے یہ کبھی استعمال نہیں کیا۔ کوشش کرتا ہوں۔ اگر مدد درکار ہوئی تو آپ موجود رہیے گا :)
یہ آٹو کشیدہ والا فانٹ اڈوبی انڈیزائن میں ہی چلے گا۔ بہتر ہوگا کہ وہ پروگرام پہلے انسٹال کر لیں۔
 
فانٹ آپکے پاس موجود ہے۔ پیامی صاحب کی طرح اسے کھول کر اشکال درست کریں اور متلاشی نستعلیق کے نام سے ریلیز کر دیں۔ اللہ اللہ خیر سلا
کیابات ہے جناب عارف کریم
 

arifkarim

معطل
فانٹ آپکے پاس موجود ہے۔ پیامی صاحب کی طرح اسے کھول کر اشکال درست کریں اور متلاشی نستعلیق کے نام سے ریلیز کر دیں۔ اللہ اللہ خیر سلا
کیابات ہے جناب عارف کریم
بس یہی تو بات ہے۔

ما شاء اللہ بہت کمال پیش رفت ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس تمام ٹیم کو اپنی خصوصی رحمت میں رکھے اور ان کے لیے اور آسانیاں فرمائے ۔ آمین ۔
بہت اچھے اور بہت زبردست ہے یہ فانٹس
پسند کرنے کا بہت شکریہ!
 

sayani

محفلین
عار کریم صاحب لنک میں ڈائونلوڈ کے بعد
عارف کریم بھائی
جمیل نوری نستعلیق 3 آٹو کشیدہ
ڈائونلوڈ ہونے کے بعد چیک کیا تو وہھ ورزن ۲ بتا رہا ہے جبک جمیل نوری نستعلیق کشیدہ ورزن ۳ ۔
آٹو کشیدہ کا ورزن ۳ شائد ورزن ۲ چینج ہو گیا تو پلیز ذرا اسے دیکھ لیں اور تصیح فرمادیں۔ شکریہ
 
Top