جملہ 2.5 کا اردو ترجمہ

باسم نے 'جملہ (Joomla) کا اردو ترجمہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 5, 2012

  1. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    السلام علیکم!
    جملہ 2.5 کے ظاہری (سائٹ) حصے کا اردو ترجمہ جاری کردیا ہے۔
    جملہ کوڈ پر اردو کے پراجیکٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
    اگرچہ کچھ جملوں کا ترجمہ باقی ہے لیکن مزید تاخیر کی جاتی تو 2.5 سے بھی کہیں آگے نکل جاتا اور ہم جملہ! ترجمہ ٹیم کی توقعات پر پورا نہ اترسکتے مزید یہ کہ اس بار صرف سائٹ والے حصے پر اکتفا کیا جارہا ہے تاکہ محنت اور وقت کے ضیاع سے بچا جاسکے اور اور ہر شمارہ کے مطابق تازہ رکھنے میں بھی آسانی رہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  2. ابو یاسر

    ابو یاسر محفلین

    مراسلے:
    446
    شکریہ باسم بھائی
    مجھے اس کی تلاش تھی :)
     
  3. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,745
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    ارے واہ۔ بہت شکریہ باسم۔ میں بھی کوشش کروں گا کہ جملہ کے نئے شمارے کے لیے اردو ایڈیٹر انٹگریشن کے بارے میں معلومات فراہم کر دوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. شاکر

    شاکر محفلین

    مراسلے:
    106
    بہت شکریہ باسم۔ جوملہ 1.5 کے بعد سے اس کی شدید کمی محسوس ہو رہی تھی۔ ویسے بھی اب یہ والا ورژن لمبی مدت چلنا ہے۔ گریٹ ورک ۔
    نبیل بھائی۔ جوملہ میگزین میں آج تک اردو زبان میں مضمون شائع نہیں ہوا، دیگر زبانوں میں تو مضامین شامل اشاعت ہوتے رہتے ہیں۔ آپ ہی پہل کر کے اردو کو جوملہ میگزین سائٹ پر بھی متعارف کروا دیں۔ اردو ایڈیٹر انٹیگریشن تو خیر سب سے ہاٹ ٹاپک رہے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. طمیم

    طمیم محفلین

    مراسلے:
    570
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Brooding
    کیا جملہ 2.5 کے لئے کوئی اردو سانچہ دستیاب ہے؟
     
  6. طمیم

    طمیم محفلین

    مراسلے:
    570
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Brooding
    کیا جملہ 2.5 کے لئے کوئی اردو تھیم دستیاب ہے؟
    یا
    کیا جملہ کے پرانے ورژن کے لئے دستیاب کوئی اردو تھیم بعد والے ورژن پر ٹھیک کام کرے گی؟
     
  7. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,745
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    میرے علم میں فی الحال جملہ 2.5 کے لیے کوئی اردو تھیم نہیں ہے۔ پرانے ورژن کی تھیمز بھی شاید نئے ورژن پر درست کام نہیں کریں گی۔
     
  8. طمیم

    طمیم محفلین

    مراسلے:
    570
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Brooding
    شکریہ ، پھر انتظار کرتا ہوں کہ کوئی تیار کرے۔ کیونکہ مجھے تھیم تیار کرنے کے بارہ میں کچھ پتہ نہیں ہے۔:(
     

اس صفحے کی تشہیر