جملہ کا قران ایکسٹنشن میں‌ قرا ن پا ک کا اردو ترجمہ

bjoomla

محفلین
جملہ کا قران ایکسٹنشن میں‌ قرا ن پا ک کا اردو تر جمہ

اگر آپ جملہ استمعا ل کر ہے ہو ۔اور آپ کی نظر سے ایک بہت قیمتی ، بیش قیمت ایکٹنشن نہ گز رہا ہو ں تو یہ بد نصیبی نہیں‌تواور کیا ہے ۔( اپنا ، اپنا زاتی خیا ل ہے (

اب آتے مو صو ع کی طر ف

سب سے پہلے تو اس لنک کو چیک کر ے

http://extensions.joomla.org/component/option,com_mtree/task,viewlink/link_id,2999/Itemid,35/

یقینا آنکھں خیز ہ ہو گئی ہو گی ۔ نہیں‌ تو اس کا ڈیمو دیکھں‌

http://famousmuslims.muslimonline.org/index.php/component/option,com_quran/

اب آپ کو ایک چیز کی کمی محسو س ہو گی ۔۔ٹھیک سمجھے ۔ قو می زبا ن ۔۔۔۔۔۔

کیا خیا ل ہے جب اس کا تر جمہ فرنگی زبان میں آ سکتا ہے ۔ اردو میں‌ کیو ں‌ نہیں‌‌

لیکن خیا ل رہے اس میں‌ ایک خا می ہے کہ عر بی متین کی ڈیٹا بیس Latin
میں‌ ہے ۔جب کہ میں‌ نے لاکھ کو شش کی لیکن یہ UTF-8
میں‌ تبدیل نہیں‌ ہو ا ۔

کو ئی ، بھا ئی یا بیہن اس کار خیر میں حصہ لینا چا ہے ۔تو اس نہ چیز کی حو صلہ افزائی کر ے ۔اور اپنے قیمتی مشوروں سے نو ازے ۔اور ہا تھ بٹا ے
 

باسم

محفلین
ڈاؤن لوڈ بھی کیا اور آن لائن بھی دیکھا واقعی بہت مفید ایکسٹنشن ہے۔
بالکل یہ اردو میں بھی آسکتا ہے اور ڈیٹا ببیس کا مسئلہ بھی انشاءاللہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔
لیکن اس ایکسٹنشن میں خود کچھ مسائل ہیں اور مزید بھی ہوسکتے ہیں
اس میں آڈیو لنک درست کام نہیں کرتے
ایکسٹنشن جملہ کے پرانے شمارہ کے مطابق ہے نئے میں علم نہیں کیسا چلتا ہے۔
ایکسٹنشن کو چھیڑنے سے پہلے کچھ بنیادی کام کرنا پڑے گا۔
1۔ قراٰن مجید کا مکمل اردو ترجمہ یونیکوڈ میں جمع کرنا ہوگا۔
2۔ معلوم کرنا ہوگا کیا اس ایکسٹنشن کو جملہ 1.5 کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے یا نہیں؟ (اگر ہاں تو utf-8 میں کرنے کی ان سے درخواست کی جا سکتی ہے)
مزید باتیں تو ہمارے ماہرین بتا سکتے ہیں
 

zerocool

محفلین
السلام علیکم
میں نے اس قرآن کمپونٹس کو جملہ کے مطابق تبدیل کیا ھوا ھے۔ میں کمپونٹ کو جلد اپلوڈ کروں گا آپ میرے تبدیل شدہ کمپو نٹ کو یہاں دیکھ سکتے ھیں۔

http://soul-of-trust.ueuo.com/index.php?option=com_quran&Itemid=34
اور اسکا sef پلگ ان بھی تیار ھے۔ اگر آپ اسکا ایڈمن چاھتے ھیں تو وہ میں آپکو بناکر دیے سکتا ھوں جس میں آپ اردو ترجمہ سیف کرسکتے ھیں۔ ہرآیت کے سامنے ایک ٹیکسٹ فیلڈ ھو گا جس میں آپ ترجمہ سیو کرسکیں گیں۔ پر وہ جملہ کے پرانے شمارہ کا ھو گا۔
 

باسم

محفلین
اوپر کا لنک بھی تو جملہ ایکسٹنشن کا ہے دونوں میں کچھ فرق تو نظر نہیں آیا وضاحت کردیں
 

bjoomla

محفلین
سب سے پہلے میں‌ باسم صا حب آپ کا شکر یہ ادا کر تا ہو ں‌ ۔آ پ نے اس پر نظر کی ۔۔۔۔
میں‌ مر حلہ وا ر بیا ن کر نا چا ہتا ہو ں‌
1-
بالکل یہ اردو میں بھی آسکتا ہے اور ڈیٹا ببیس کا مسئلہ بھی انشاءاللہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے

نیک کا م میں‌دیر کیسی !!!!
اس میں آڈیو لنک درست کام نہیں کرت

یہ اس کا پرانا مسئلہ ہے ۔میر ے زاتی خیا ل میں‌ اس کی آڈیو کا ہمیں ہی کچھ کر نا ہو گا ۔یہ خا کسا ر حا ضر ہے ۔۔۔۔

ایکسٹنشن جملہ کے پرانے شمارہ کے مطابق ہے نئے میں علم نہیں کیسا چلتا ہے۔
شا ید ممکن ہے ۔لیکن اسے موجودہ حا لات کے مطا بق ڈھا لنا ہو گا

۔ قراٰن مجید کا مکمل اردو ترجمہ یونیکوڈ میں جمع کرنا ہوگا۔
2۔ معلوم کرنا ہوگا کیا اس ایکسٹنشن کو جملہ 1.5 کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے یا نہیں؟ (اگر ہاں تو utf-8 میں کرنے کی ان سے درخواست کی جا سکتی ہے)

میرے پاس یونی کوڈ میں قران پاک کا تر جمہ ہے اور دوسری با ت ہے ۔میں‌ اس ایکٹنشن کی مدد سا ئیٹ پر دیے ہو ئے بر قی پتہ پر خط روانہ کیا تھا ۔لیکن کوئی جواب نہیں آیا ۔اب آپ کوشش کرے ۔
------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------

وا لیکم سلام


میں نے مزکورہ لنک پر سائیٹ دیکھی ہے ۔لیکن مجے آپ کی اس جملہ کی سمجھ نہیں‌آئی کے

میں نے اس قرآن کمپونٹس کو جملہ کے مطابق تبدیل کیا ھوا ھے۔ میں کمپونٹ کو جلد اپلوڈ کروں گا آپ میرے تبدیل شدہ کمپو نٹ کو یہاں دیکھ سکتے ھیں۔

یہ ایکسٹنشن تو پہلے ہی جملہ کے لئے تیا ر کیا گیا ہے تو آپ نے اس میں‌کیا تبدیلی کی ہے ۔ وضا حت فر ما دے ۔اور اس کے ڈیٹا بیس کی انکو ڈنگ بھی 1256 رکھی ہے ۔جو پہلے سے ہے ۔جب کہ ہم سب جا نتے ہے کہ اگر ہم اس کے ڈیٹا بیس کی انکوڈنگ UTF-8
رکھے گے تو یہ اردو جملہ پر ‌چل سکے گا ۔ورنہ لا حا صل ہے ۔

اگر آپ اسے جلد اپ لو ڈ کر دے تو نوازش ہو گی۔

اور آخر میں‌ میر ے لایق کوئی کام ہو تو آپ اس فدوی کو پو ری طر ح سمجھا نے کے بعد سونپ سکتے ہے ;)

اللہ حا فظ
 

باسم

محفلین
4۔ ایک اور بات بھی اس میں تھوڑی پیچیدہ ہے کہ اس کا ڈیٹا بیس خود سے امپورٹ کرنا پڑتا ہے پی ایچ پی مائی ایڈمن میں جاکر
اگر یہ خود سے ہو تو صارف کیلیے زیادہ آسانی ہوگی۔
5۔ قران کی ANSI انکوڈنگ میں محفوظ فائلز کو یونیکوڈ میں تبدیل کرنے کا طریقہ اگر کسی کو معلوم ہے تو بتادے۔
تلاش کے دوران قران کے ترجمہ کی یہ سائٹ ملی ہے بہت پسند آئی WWW. TANZIL.INFO/QURAN
اس ایکسٹنشن کو جملہ کے اردو پیکج کے ترجمہ سے فارغ ہوکر دیکھتا ہوں تاکہ تسلی سے کام ہوسکے۔
 

bjoomla

محفلین
۔ قران کی ANSI انکوڈنگ میں محفوظ فائلز کو یونیکوڈ میں تبدیل کرنے کا طریقہ اگر کسی کو معلوم ہے تو بتادے۔

مین نے کا فی ٹکریں ما ری ہے۔لیکن ندارد ۔۔۔لیکن اس پتہ پر کو شش کر ے

http://forum.joomla.org/index.php/board,310.0.html

تلاش کے دوران قران کے ترجمہ کی یہ سائٹ ملی ہے بہت پسند آئی WWW. TANZIL.INFO/QURAN

ما شا ء اللہ کیا سا ئیٹ ہے ۔دل با غ‌ با غ ہو گیا ۔۔۔کیا اس سا ئیٹ کا سکرپٹ مل سکتا ہے ۔؟ کیا ہم جملہ ایکسٹنشن کو اس طرح بنا سکتے ہے ؟

اس ایکسٹنشن کو جملہ کے اردو پیکج کے ترجمہ سے فارغ ہوکر دیکھتا ہوں تاکہ تسلی سے کام ہوسکے۔

اگر آپ وقت بتا دے تو دل کو سکون مل جا ئے ۔کیو نکہ کے میں‌اپنی سا ئیٹ کا کام ادھورا چھوڑ ہو ا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم
میں یہ دریافت کرنا چاہ رہا تھا کہ آخر قران مجید کے ترجمے کے بطور جملہ ایکٹینشن کی کیا ضرورت پیش آ گئی ہے؟
کیا آپ نے اوپن برہان سائٹ دیکھی ہے؟ اس پر قران مجید کے تمام مشہور اردو تراجم موجود ہیں۔ مزید یہ کہ اس پوری سائٹ‌ کا سوفٹویر اور اس کا مواد علیحدہ سے ڈاؤنلوڈ کے لیے بھی موجود ہے۔
 

zerocool

محفلین
السلام علیکم
جی باسم یہ جملہ کا ھی کمپوننٹ ھے۔ آپ دیکھ سکتے ھیں میرے کمپوننٹ اور دوسرے کمپوننٹ کو navigation جملہ کے مطابق کی گی ھے۔ اور کمپوننٹ کا کوڈ جملہ کمپوننٹس کے مطابق ھے۔ اور میں نے queries کو بھی تھوڑا سا تبدیل کیا ھے۔ میں آج اپلوڈ کروں گا اپنا کوڈ ۔

فاروق
 

باسم

محفلین
بی جملہ تقریبا ایک ہفتہ مزید
اور نبیل بھائی کیا اسے جملہ میں شامل کیا جاسکتا ہے؟
 

bjoomla

محفلین
مجھے یہ ایکسٹنشن اس لئے اچھا لگتا ہے ۔کبھی آپ نے ، امت یا جنگ اخبا ر کے کو نے میں‌ قران پا ک کا تر جمہ دیکھا ہے ۔بلکل اس کی مدد سے ہم سا ئیٹ کے مین صفحہ پر اس کو شا ئع کر سکتے ہے ۔۔اس یہ ہو گا کہ ۔کو ئی بھی کم از کم قران پا ک کا تر جمہ پڑھ سکتا ہے۔۔اس کی سب سے بڑی خو بی اس میں شا مل ایک مو ڈیو ل ہے ۔جس کی مدد سے ہم قران پاک کا رنڈیم ( بے تر تیب ( آیت اور تر جمہ انگلش میں پڑھ سکتے ہے ۔ امید ہے کہ نبیل بھا ئی اس پرغو ر کر ے گے ۔
۔یہ میں اچھے طر یقے جا نتا ہو کہ ۔یو نی کو ڈ میں‌ قرا ن پا ک کا ‌کا فی مواد مو جود ہے
 

باسم

محفلین
قراٰن ایکسٹنشن پر تین مرحلوں میں کام کرنا ہوگا۔
الف۔ موجود ایکسٹنشن کو یونیکوڈ میں بدلنا
ب۔ اردو ترجمہ شامل کرنا
ج۔ آڈیو لنک اور ReadMe مسلیں اپ ڈیٹ کرنا

الف مرحلہ میں درج ذیل امور نمٹانے ہونگے:
1۔ ڈیٹا بیس کو یونیکوڈ UTF-8 انکوڈنگ میں محفوظ کرنا
2۔ "com_quran" فولڈر میں موجود مسلوں کو یونیکوڈ کی انکوڈنگ دینا
3۔ قرٰان اور انگریزی ترجمہ کیلیے مناسب فونٹ اختیار کرنا

ب مرحلہ کے امور کچھ اس طرح ہونگے:
1۔ اردو ترجمہ کا ڈیٹابیس بنانا
2۔ قراٰن اور ترجمہ دکھانے والے صفحہ کی اردو لینگوج مسل بنانا
3۔ اردو ترجمہ دکھانے کیلیے مسلوں میں پی ایچ پی کوڈ شامل کرنا
4۔ اردو ترجمہ کی سمت دائیں سے بائیں کرنا
5۔ اردو ترجمہ کیلیے مناسب فونٹ اختیار کرنا
ج۔ کی باری آخر میں
ڈیٹا بیس کو utf-8 میں بدلنے کا حل نکال لیا ہے
 

bjoomla

محفلین
بہت خو شی ہو ئی ؔپڑہ کر ۔۔۔۔۔ اردو ترجمہ کا حل میں نے یہ نکا لا ہے کہ ہم برھا ن نا می سا ئیٹ پر موجود قران پا ک ڈیٹا بیس سے نکال لے ۔۔۔کیا ایسا ممکن ہے ؟ با قی مسلا رہ جا تا ہے ۔اواز کا ۔۔اس کے با رے میں نہیں‌سمجھ میں ا رہا ۔۔ اپ کا اردو جملہ کہا ں‌تک پہنچا ؟
 
بہت خو شی ہو ئی ؔپڑہ کر ۔۔۔۔۔ اردو ترجمہ کا حل میں نے یہ نکا لا ہے کہ ہم برھا ن نا می سا ئیٹ پر موجود قران پا ک ڈیٹا بیس سے نکال لے ۔۔۔کیا ایسا ممکن ہے ؟ با قی مسلا رہ جا تا ہے ۔اواز کا ۔۔اس کے با رے میں نہیں‌سمجھ میں ا رہا ۔۔ اپ کا اردو جملہ کہا ں‌تک پہنچا ؟

جناب - http://www.openburhan.net/ میری خام کوشش ہے، جس میں بہت سے بھائیوں‌نے مدد کی ہے۔ اس کی ڈاٹابیس اور تمام پروگرام مکمل طور پر میری اجازت سے ہر طرح آزادانہ استعمال کی جاسکتی ہے۔ آپ مکمل ڈاٹا بیس اور پروگرام http://www.openburhan.net/installob.zip اس لنک سے ڈاوں لوڈ‌کرسکتے ہیں ۔ یہ شرط نہیں‌استدعا ہے کہ آپ اگر بندہ کا نام اس سے نہ ہٹائیں‌اور اس خام کاوش کا تذکرہ ایک لنک دے کر کردیں تو عنایت ہوگی۔

جہان تک آواز کا تعلق ہے، کیا آُ‌کو یہ قرآت عربی کی چاہئیے یا اردو کی؟ میں نے ہر آیت کا لنک قرات یعنی آواز کے ساتھ اوپن برہان پر فراہم کیا ہے اور اگر آپ کو ضرورت ہو تو میں‌ اس میں آپ کی مدد کرسکتا ہوں۔ اس کے علاوہ بھی اگر آپ کو کوئی بھی مدد ترجمہ کے حصول یا عربی متن کے حصول کے سلسلہ میں درکار ہو تو حاضر ہوں۔ تمام ترجمے مہیرے اور مزید کچھ اور بھائیوں کے پروف ریڈ‌کئے ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود بھی اگر املا یا ٹائیپنگ کی کوئی غلطی ہو تو پیشگی معذرت اور معلوم ہونے پر درست کرنے کا وعدہ۔

قراءت کے سلسلے میں یہ عرض‌ہے کہ یہ ایک اچھی سیکیورٹی کا کام بھی دیتی ہے کہ آُ کسی بھی آیت کو سن بھی سکتے ہیں ، میں نے قراءت کا لنک سعودی حکومت کے میڈیا سرور سے دیا ہے تاکی غلطی کا امکان نہ رہے۔ قراءت سعودی عرب کے مشہور قاری الحسیری کی ہے۔

والسلام
 

bjoomla

محفلین
مجھے پڑھ کر بہت خو شی ہو ئی کی یہ اپ کی کا وش ہے ۔;) ما شا ء اللہ کیا کام کیا ہے ۔سبحا ن ا للہ ( اپ کے لئے دل سے دعا ؤ ں کے علا وہ اور کچھ نکل ہی نہیں رہا ہے ( ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آ واز اگر عربی میں ہو تو صیح ہے ۔ اگر اپ ایک دفعہ جملہ قر ان ایکسٹنشن کی کو ڈنگ دیکھ لے تو بڑی نوازش ہو گی ۔اور اپ دیکھ لے اپ ہما ری کہا ں‌تک مد کر سکتے ہے ؟
 
آپ کوڈنگ کا لنک فراہم کردیجئے۔ میں دیکھ لوں‌گا۔ آپ اوپن برہان پر کسی بھی سپیکر کے سائن پر کلک کرکے دیکھئے، آپ اس ہی آیت کو سن سکیں گے۔ یہ لنک اوپن برہان سے قرآت نہیں سناتا۔ ایسا اس لئے کیا کہ اگر کوئی اوپن برہان کو کاپی کرکے - عربی کے متن تبدیل کرکے اور ترجمہ میں گڑ بڑ کرنا چاہے تو شبہ ہونے کی صورت میں اصل قرآت سعودی عرب سے کی کسی گورنمنٹ سائٹ سے سن کر پرکھا جاسکے۔

آپ کو اپنے بہت سے سوالوں کے جواب اوپن برہان کے سورس کوڈ‌میں‌مل جائیں گے۔ آپ یہاں پوچھ لیں‌میں مدد کردوں گا، ڈیٹا بیس، یا پی ایچ پی سے مجھے کافی حد تک اگاہی ہے۔ کوشش کروں گا کہ آُ کے سوال کا درست جواب دے سکون۔ آپ اس طرح مکمل ڈیٹا بیس بنانے کا وقت بچا سکتے ہیں۔ البتہ فونٹ کی ہینڈلنگ میں‌تھوڑا وقت لگانا پڑے گا آپ کو۔

والسلام
 

bjoomla

محفلین
جب میں نے سب سے پہلے سا ئیٹ کو دیکھا تھا اور سو چا تھا ۔ایسی سا ئیٹ بی بنا نی ہے لیکن آ پ نے میرا مسلئہ ہی حل کر دیا ہے ۔سب سے پہلے میں سورس ہی کو اتا را تھا ۔لیکن ابھی تک دل و دما غ میں تنزل ڈاٹ کوم چھا ئی ہو ئی ہے ۔( اس کے با رے میں بعد میں سو چے گے (

جملہ قران ایکسٹنشن یہا ں‌سے اتا رے

http://www.urduxp.com/Quran_for_Joomla_1_0.zip

اسے دیکھے اور بتا ئے آپ کہا ں تک مدد کر سکتے ہے ؟
 

باسم

محفلین
الف ۔ ۱۔ قران ایکسٹنشن کی ڈیٹابیس مِسلوں کو UTF-8 کی انکوڈنگ دینا
جملہ کے قران ایکسٹنشن میں "sql" کے نام کا ایک فولڈر ہے جس میں موجود فولڈر Quran_arabic میں قران کے عربی متن، اور Quran_english میں انگریزی ترجمہ کا ڈیٹابیس موجود ہے یہی وہ ڈیٹابیس ہے جس کی انکوڈنگ بدلنی ہے۔

عربی ڈیٹابیس کی انکوڈنگ1۔ UTF-8 میں تبدیل کرنے کیلیے تمام *.txt مسلوں کی ایکسٹنشن *.html سے بدل دیں۔ مثلاً: 6001-6236.txt سے 6001-6236.html
2۔ کسی ایک عربی مسل کو اپنے براؤزر (انٹرنیٹ ایکسپلورر) میں کھول لیں
3۔ عربی انکوڈنگ منتخب کرنے کیلیےView<Encoding<Arabic (Windows) کو کلک کریں پیج عربی میں نظر آنے لگے گا پورے متن کو جو قراٰن کے الفاظ ہیں، کاپی کرلیں اگر درست نظر نہ آرہا ہو تو اسی آپشن سے Auto Select کو کلک کرکے غیر منتخب کرلیں۔
4۔ اب View<Source کو کلک کریں نوٹ پیڈ میں مسل کھلے گی اسکے تمام متن کی جگہ کاپی کیا ہوا متن پیسٹ کرلیں۔
5۔ اب File<Save as کو کلک کریں ایک ڈائلاگ باکس کھلے گا یہاں آخری آپشن انکوڈنگ کا ہوگا اسے UTF-8 منتخب کرلیں اور پھر سیو کردیں۔
اس طرح ایک ایک کرکے تمام عربی مسلوں کی انکوڈنگ تبدیل کرلیں۔
6۔ اب تمام مسلوں کو پھر سے *.txt کی ایکسٹنشن دے دیں۔
7۔ انگریزی کیلیے قصہ مختصر ہے کہ مسلوں کو نوٹ پیڈ میں کھولنے کے بعد نمبر 5 کا عمل دہرائیں۔
ہمارا ڈیٹابیس UTF-8 میں تبدیل ہوچکا ہے۔
بہت شکریہ فاروق صاحب جہاں بھی ضرور ہوگی ہم آپ کو ضرور تکلیف دیں گے۔
 
Top