جملہ وکا وکی کا متبادل کیوں‌ نہیں

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
جملہ کے بارے میں اگر کچھ تعارف مل جائے تو۔۔۔
ہا!!! یہاں سے پتا چلتا ہے کہ آپ میرے جونیئر ہیں۔ :)
محفل پر آپ نے اردو جریدے کے نام سے ایک سیکشن دیکھا ہو گا۔ وہاں آپ کو اس سلسلے کی تمام معلومات مل جائیں گی۔

مختصر الفاظ میں "جملہ" ایک کونٹینٹ مینیجمنٹ سسٹم ہے جس کا اردو ویب ٹیم نے اردو ترجمہ مکمل کیا تھا (شاکر کی سربراہی میں)۔
"جملہ" کی مدد سے بہت سارے ممبرز اپنی لائیبریری ویب سائیٹ میں ہر وقت بہت آسانی کے ساتھ بہت سی تبدیلیاں لا سکتے ہیں اور نئی کتب کا اندراج ایک منٹ سے کم وقفے میں کر سکتے ہیں۔
اگر ہم "جملہ" استعمال کرتے ہیں تو لائیبریری پروجیکٹ چلانے میں بالکل کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی اور ہر چیز منٹوں میں اپڈیٹ ہو جایا کرے گی۔ تمام اخبارات تازہ ترین خبروں کے لیے ایسے سوفٹ ویئر استعمال کرتے ہیں تاکہ منٹوں میں تازہ خبریں ویب سائیٹ پر اپڈیٹ ہو جایا کریں۔
ہم میں سے کچھ ارکان پہلے سے ہی "جملہ" پر کچھ سدھ بدھ رکھتے ہیں۔ ویسے بھی اسے سیکھنا بالکل مشکل نہیں ہے (کم از کم وکی سے آسان ہے)۔

باقی باتیں آپ کو "اردو جریدہ" کے سیکشن میں ملیں گی۔ صحیح معلومات کا لنک آپ کو زکریا دیں گے۔

ویسے آپ "جملہ" کے اپنے ویب سائیٹ پر جا کر بھی کھیل کود کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو پتا چلے کہ "جملہ" کیسے کام کرتا ہے اور اس سے ویب پبلشنگ کتنی آسان ہو جاتی ہے۔
http://www.joomla.org/
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
کوئی لنک شنک بھی دے دیتیں؟ کیونکہ یہ گفتگو دیگر ممبران کو بھی فائدہ دے گی :D

لیجیئے لنک بھی حاضر ہے
http://www.urduweb.org/index.php

نبیل نے جملہ کو پی ایچ پی کی طرح مکمل طور پر اردو یونیکوڈ میں ڈھال لیا ہے۔

زکریا، کیا یہ ممکن ہو گا کہ وکی کی طرح جملہ کو بھی محفل میں انٹیگریٹ کر دیا جائے تاکہ ایک ہی پاسورڈ سے تمام جگہ داخلہ ممکن رہے؟
اگر ایسا ہو جائے تو لائیبریری کا محفل سے قریبی تعلق برقرار رہے گا اور اسکا مستقبل میں کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
مہوش علی نے کہا:
(فارورڈ ای میل کے طور پر)۔
اصل میں‌ بہت دن بعد کچھ ڈسکس کر رہا ہوں، ورنہ تو کہ دیا یا سن لیا اور مان لیا :) والی بات ہوتی تھی
لول :arrow: :arrow: :)
آپ جیسے لوگوں کے دم سے ہی لگتا ہے کہ یہ دنیا قائم ہے۔ :)

قیصرانی، میں اوپر "جملہ" پر منحصر اردو جریدے کا لنک آپ کو دیا تھا۔ کیا آپ نے اس اردو جریدے کو دیکھا۔
ماضی میں نبیل نے اس اردو جریدے پر میرا اکاؤنٹ بنایا تھا، مگر میں نام اور پاسورڈ بھول گئی ہوں اور اس لیے لاگ ان نہیں ہو پا رہی ہوں، ورنہ چاہتی تھی کہ آپ میرے نام سے لاگ ان ہو جائیں اور کنٹرول پینل پر جا کر دیکھ لیں کہ جملہ کی مدد سے کتنی آسانی سے لائیبریری کو ہر وقت اپڈیٹ کیا جا سکے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
میں بھی اپنا جوملہ کا اسم صارف بھول چکا ہوں۔ تھوڑا ایکسپلور تو کرنا ہی پڑے گا۔ لیکن مہوش تم سمجھتی ہو کہ یہی علاج ہے تو پھر اس کو استعمال کرنا ہی پڑے گا۔ اصل میں‌کیوں کہ یہاں بڑے بڑے منصوبے ہیںم گٹن برگ کے خطوط پر کام کرنا مزاق نہیں نا، اس لئے میں نے سوچا کہ انٹر نیٹ کے ملاقاتیوں کو کیوں انتظار کروایا جائے۔ مزید یہ کہ میرے پاس تو وقت نہیں کہ میں آن لائن کتابیں پڑھوں، اور ہند و پاک کے بیشتر ڈائل اپ کنکشن والے بھی نیٹ پر اتنا وقت نہیں دینا چاہیں گے۔ اب دیکھو، کتاب گھر سے اردو کے مشہور افسانے پچھلے دو ہفتوں سے ڈاؤن لوڈ کر رہا ہوں لیکن اب تک مکمل نہیں‌کر سکا۔ یہ ایک ایک صفحہ کر کے کتنے لوگ پڑھیں گے کتابیں، اس پر مجھے شک ہے۔ اس وجہ سے کتابیں والی سائٹ بنا ڈالی۔
لو دوسی ونڈو میں گوگل گروپ بنا دیا ہے۔
http://groups.google.com/group/urdulibrary
Group email: urdulibrary@googlegroups.com
Description: This is the mailing list for http://Urdulibrary.org Digital Library, a project of http://urduweb.org. All the members of Urdu Web Mehfil as well as others are welcome here to promote this project of digitalisation of Urdu Books in Urdu Text (Unicode).
کیا خیال ہے۔ ابھی تو اسے پبلک ہی رکھا ہے۔
 

زیک

مسافر
مہوش علی نے کہا:
آپ نے میل کے دوسرے حصے پر رائے نہیں پیش کی (یعنی لائیبریری کی ویب پریزنٹیشن کے لیے جملہ سوفٹویئر کا استعمال)۔ اور یہ حصہ میلنگ لسٹ والے حصے سے زیادہ اہم ہے اور بنیادی نوعیت کا ہے۔

اس پر تفصیل سے بات کروں گا۔ فی الحال یہ کہ ہمارے پاس urdulibrary.org کا یو‌آر‌ایل ہے اس کام کے لئے۔

دوسرے میرا تاثر یہ تھا کہ جملہ لوگوں کو مشکل لگا تھا کام کرنے کے اعتبار سے۔

مزید آئیندہ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
زکریا، کیا آپ ہمیں (مجھے، اعجاز اختر، قیصرانی اور محب وغیرہ کو) پھر سے "جوملہ" کا اسمِ صارف اور پاسورڈز وغیرہ بھیج سکتے ہیں ؟

جوملہ شاید شروع میں تھوڑا مشکل ہو، مگر اس کی افادیت اتنی زیادہ ہے کہ اگر اکیلے قیصرانی ہی اس کو سیکھ گئے، تو وہ اکیلے ہی بغیر کسی مدد کے لائیبریری کے پورے پروجیکٹ کو چلا لیں گے۔

نبیل ایڈمنسٹر کے تمام فنکشنز سے واقف ہیں۔ اگر کسی کو مشکل بھی پیش آئی تو مدد کرنے کے لیے نبیل ہر وقت موجود ہوں گے۔

آپ کی تفصیلی رائے کا انتظار رہے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی بالکل میں تو تیار ہوں، اور ابھی میرے پاس مصروفیت ہی کیا ہے؟ :D

محب، آفر مت کرو، ساتھ آجاؤ۔ تمھارے ساتھ مل کر کھیلنے کا بھی اپنا ہی مزہ ہے :)
 
Top