سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کسی بھی زبان کے امتحانی پرچہ میں قواعد کے سوالات مجھے بہت دلچسپ لگتے ہیں، کسی کھیل کی مانند۔ خیال آیا اردو زبان میں ایسے سوالات کے سلسلے یہاں تعلیم و تدریس کے فورم میں شامل کیے جائیں، یہ سلسلے مختلف سطح کے طلبہ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ مثلا
اس لڑی میں یہ کرنا ہے کہ کوئی ایک مختصر جملہ لکھنا ہے اور آنے والے رکن کے لیے ہدف (کلمات) کی نشاندہی کر دینی ہے۔ آنے والے رکن نے نشاندہی کیے گئے کلمات کے متضاد استعمال کرتے ہوئے وہی جملہ برعکس یا الٹ مفہوم میں تبدیل کر کے لکھنا ہے۔
اور اپنے بعد آنے والے رکن کے لیے اسی انداز میں نیا ہدف لکھ کر جانا ہے۔

مثال:
ہدف: تعلیم و تدریس کا فورم قلیل عرصہ سے آباد ہے۔
حل: تعلیم و تدریس کا فورم طویل عرصہ سے غیر آباد ہے۔

نوٹ: اس سلسلے کا عنوان "جملہ الٹائیے" رکھا ہے تاہم اردو قواعد میں یہ عمل "جملے کی ساخت کی الٹ یا برعکس مفہوم کے لحاظ سے تبدیلی" سے عبارت ہے۔
 

ناصر رانا

محفلین
مایوس انسان پُر ہمت اور بہادر ہوتا ہے اس لیے کامیاب ہوتا ہے۔ (میرا خیال ہے مایوس کو بھی رنگنا چاہیئے تھا۔)
ہدف:
کھیلوگے کودوگے بنوگے خراب۔
 
Top